Tag: india kisan rally

  • مودی سرکار کو جھٹکا : کسان تحریک کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

    مودی سرکار کو جھٹکا : کسان تحریک کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

    نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملازمت سے ہاتھ دھونے والے متعدد افراد کسان تحریک سے ہی اپنا گھر چلانے پر مجبور ہیں، بے روزگاری سے پریشان افراد بھی دہلی سرحد پر آگئے۔

    بھارت میں نافذ کیے گئے زرعی قوانین کیخلاف کسان تحریک گزشتہ 82روز سے زور و شور سے جاری ہے، اس تحریک کا مقصد اپنے مطالبات کی منظوری تو ہے ہی لیکن اب یہ اجتماع بےروزگار لوگوں کیلئے روزگار کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔

    بھارت میں جاری کسان تحریک میں پہلے دن سے ہی لنگر عام چل رہا ہے، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے کسانوں نے تحریک کے مقامات پر لنگر سروس شروع کی ہوئی ہے، تمام کسان اپنے ساتھ مہینوں کے حساب سے راشن لے کر آئے ہیں اور اس کی آمد کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

    دہلی بارڈر پر روزانہ سینکڑوں کسانوں اور دیگر لوگوں کیلئے کھانا بنایا جاتا ہے۔ لاکھوں لوگوں کا کھانا مظاہرہ کرنے والے کسان خود ہی بنا رہے ہیں لیکن کئی مقامات پر باورچیوں اور مزدوروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

    جس کے لیے انہیں یومیہ کے حساب سے اس خد مت کا معاوضہ ملتا ہے۔ اتر پردیش کے بلند شہر کے رہائشی اشوک نے بتایا کہ کسان تحریک میں گزشتہ ایک مہینے سے موجود ہوں۔ ہر دن کام کرنے کے لیے 300 روپے دِہاڑی ملتی ہے۔ جس کام میں مجھے سبزی کاٹنی ہوتی ہے، برتن دھونے ہوتے ہیں۔

    اشوک کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ٹھیکیدار ہمارا حساب کرتا ہے۔ بارڈر پر ہماری 8 لوگوں کی ٹیم آئی ہوئی ہے اور سبھی کو روزانہ کے حساب سے پیسے ملتے ہیں۔

    بلند شہر کے ہی چندرپال کو بھی500 روپے دِہاڑی ملتی ہے۔ ان کا بھی یہی کام ہے کہ صبح سے لے کر شام تک کسانوں کے لیے کھانا بنانا اور برتن دھونا۔ چندرپال نے بتایا کہ15 دن سے یہیں ہوں اور روزگار کے لیے آیا ہوں۔

    21دسمبر سے بارڈر پر موجود انجل کمار بھی 500 روپے دہاڑی پر کام کر رہے ہیں حالانکہ وہ اپنے گاؤں میں بھی کام کرتے تھے لیکن وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ یہاں آئے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔

  • ٹریکٹر ریلی : ’’مودی سرکار نے ایک اور کسان کی جان لے لی‘‘

    ٹریکٹر ریلی : ’’مودی سرکار نے ایک اور کسان کی جان لے لی‘‘

    نئی دہلی : مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف نکالی جانے والی کسان ٹریکٹر ریلی کے شرکا پر بھارتی پولیس نے دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج اور  آنسو گیس کا شیل لگنے سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔

    کسان ٹریکٹر ریلی کے شرکا جب آئی ٹی او پہنچے تو اس دوران پولیس نے مزاحمت کی، پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ جھڑپ کے دوران اتراکھنڈ کا رہائشی ایک کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے دوران مرنے والے کسان کا نام نونیت تھا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نونیت کی موت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

    سنگھو بارڈر سے نکلنے والی کسانوں کی ریلی اور پولیس کے درمیان مکربا چوک پر تصاد ہوا۔ کسانوں کا ٹریکٹر مارچ مکربا چوک سے کنجھاولا جانے والا تھا لیکن عین موقع پر کسانوں نے اپنا روٹ بدل دیا۔ اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان پھر زور دار تصادم ہوا، جس میں کئی کسانوں کے ساتھ دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی کی سرحد پر کئی ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان آج بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی داخل ہونے کے لئے تمام رکاوٹوں کو توڑ ڈالا۔

    پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کی بہت کوششیں کیں جو بے سود ثابت ہوئیں، دارالحکومت میں داخلے کے موقع پر غازی پور بارڈر پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے تاہم پولیس کسانوں کی ہمت توڑنے میں ناکام رہی۔

    مزید پڑھیں : سکھ کسانوں نے نئی دہلی ،لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لہرادیا

    کسانوں نے اپنے ہاتھوں میں اپنی تنظیم کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے، ان میں سے ایک کسان نے آگے بڑھتے ہوئے لال قلعہ پر لگے کھمبے پر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔