Tag: india loss

  • مینز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    مینز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    کوالا لمپور: ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان اور ملائشیا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے عالمی ایونٹ نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک گول سے شکست دے دی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 27 گول کیے گئے جب کہ بھارت کی جانب سے 26 گول کیے گئے وقت کے اختتام پر فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد اختر، علی رضا، زاہد اقبال اور خورشید احمد نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، محمد اختر نے 17 اور زاہد اقبال نے 10 گول کیے۔

    بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی،نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

     

  • ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    سڈنی: آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو گھرکا راستہ دکھادیا، سیمی فائنل میں کینگروز نے بھارت کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت شکست کے بعد سابق چیمپیئن بن گیا، ایک ہار نے سب کچھ بدل دیا، سات فتوحات بے معنی ہوگئیں، ورلڈ کپ ہاتھوں سے نکل گیا، ایک شکست نے مداحوں کو خون کے آنسو رلا دیا۔

    سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ایرون فنچ وکٹ پر جم گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

    دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیاسی رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے،اسمتھ نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور سنچری بنائی ،فنچ نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا اور اکیاسی رنز جڑدیئے امیش یادو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارتی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے، شیکھر دھون کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا، کوہلی، شرما اور رائنا بھی کچھ نہ کرسکے، کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور وہ 65 گیندوں پر 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی، بھارت کی پوری ٹیم دو سو تینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر ختم ہوگیا۔

     ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کو بل آخر شکست ہو ہی گئی،آسٹریلوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا،ہر وکٹ پر ایسے خوشی منا رہے تھے جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، کینگروز کی خوشیاں بھارتی شائقین کو ایک آنکھ نہیں با رہی تھی،چہرے ایسے مرجھائے ہوئے جیسے دنوں سے کھایا پایا نہ ہو۔