Tag: India maoist attack

  • بھارت : ماؤنواز باغیوں سے جھڑپ میں 7فوجی ہلاک

    بھارت : ماؤنواز باغیوں سے جھڑپ میں 7فوجی ہلاک

    بھارت: باغیوں سے جھڑپ میں اسپیشل ٹاسک فورس کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں اور اسپیشل ٹاسک فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق باغیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے باعث لاشیں نکالنے میں ایک روز تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

    جدلا پور میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا گئیں اس موقع پر ریاست کے وزیرِاعلی نے باغیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا عزم کیا۔

  • بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ،  13فوجی ہلاک

    بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 13فوجی ہلاک

    بھارت: ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کرکے تیرہ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے گشت پر معمور فوجی قافلے کو نشانے بنایا، جس کے نتیجے میں دو فوجی افسروں سمیت تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے، وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔