Tag: India match lost

  • پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک تھا، اب اس سے کھیلنا خطرناک ہے، سعید اجمل

    پہلے پاکستان میں کھیلنا خطرناک تھا، اب اس سے کھیلنا خطرناک ہے، سعید اجمل

    دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021کے اہم میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں کی عبرتناک شکست پر پاکستان اور بھارت کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو ٹرول کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعید اجمل نے کہا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان سے کھیلنا خطرناک ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مہینہ بعد پاکستان سے کرکٹ کھیلنا خطرناک ہے۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ایونٹ کی فیوریٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے۔

    ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا تھا جب انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی تھی۔

  • اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر

    اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر

    نئی دہلی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    بھارت کے ماسٹر کلاس بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ہماری فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنی ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔

    ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

    ٹیم کی شکست پر سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے اسٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہارے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر کردیے ہیں۔