Tag: INDIA PAKISTAN

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر سنیل گواسکر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر سنیل گواسکر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    نئی دہلی(20 اگست 2025): بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا۔

    بھارت کے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر نے ایشا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کی ہے، انہوں نے بھارتی کرکٹرز کے حق میں بولا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ کھیلنا یا نہ کھیلنا اس میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کا کھلاڑی کا کام بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرنا ہوتا ہے، اگر حکومت نے فیصلہ کہ کھیلنا ہے تو  اس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں، اگر حکومت انہیں کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اور اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-indian-squad-announced/

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بھارتی اسکواڈٖ میں سوریا کمار یادیو، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، وکٹ کیپر بیٹر جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن، ہرشیت سنگھ رانا اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔

    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو میچ شیڈول ہے اور اگر ان دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تو دونوں کے درمیان ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت  جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاک بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امیدہےدونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان اوربھارت میں معاہدہ مثبت قدم ہے، امیدہےدونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔

    انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی طرف سے ایل اوسی سیز فائر سے متعلق جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائرمعاہدے کا خیر مقدم کیا۔

    اس سے قبل امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیزفائر اعلامیے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کشمیرسمیت دیگرامورپرپاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا نےفریقین سےلائن آف کنٹرول پرتناؤکم کرنےکامطالبہ کیاتھا، 2003کےجنگ بندی کے معاہدے پر واپس آنا خوش آئند ہے۔

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

  • چین کا ایک بار پھر   مسئلہ کشمیر  مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

    چین کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

    بیجنگ : چین کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر روز دیا کہ  مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل  کیا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم تنازع ہے، مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کےمطابق حل کیاجائے ، پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔

    یاد رہے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کشمیر ایک غیر حل شدہ اور متنازع معاملہ ہے، چینی مندوب

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں، پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازع کا مناسب حل تلاش کرناچاہیے، ایساحل جس سے خطے میں امن و سلامتی بڑھے۔

    خیال رہے چینی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم پر بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، چینی وزیرخارجہ کا9سے10ستمبرکو نئی دہلی کادورہ شیڈول تھا۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا، مہینہ بھر سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • کرتارپور راہداری مذاکرات ،  پاکستان اوربھارت کا بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق

    کرتارپور راہداری مذاکرات ، پاکستان اوربھارت کا بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق

    اسلام آباد : کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق کرلیا گیا ، راہداری پر وفود کی سطح کے مذاکرات ستمبر کے پہلے ہفتے ہونے میں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق تکنیکی ماہرین کے مذاکرات کا چوتھا دور ہوا ، مذاکرات زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہوئے ، دونوں ممالک میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز صبح 10 بجے ہوا، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تکنیکی ماہرین کےمذاکرات سوا4گھنٹےجاری رہے ، جس میں راہداری کی تعمیر سے متعلق تکنیکی امور پر گفتگو کی گئی ، مذاکرات میں پاکستان اوربھارت کابیشترتکنیکی پہلوؤں پراتفاق کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب راہداری پرکام تکميل کےمراحل میں ہے جبکہ بھارت کی جانب راہداری پرابھی تک کام 50فیصدتک بھی نہیں کیاگیا۔

    راہداری پروفودکی سطح کےمذاکرات ستمبرکےپہلےہفتے میں ہونے کا امکان ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ بھارت کی جانب سےپیش کی گئی ہے۔

    خیال رہے واضح مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر پاکستان نے امن پسندی اور بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو پر وقار تقریب میں کیا جائے گا، ذرائع

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ نے کرتارپورکھولنے سے متعلق اپنا ہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

    واضح رہے جنوری2019میں پاکستان نے معاہدے کا مسودہ بھارت سےشیئرکیا تھا، کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے، پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کررہا ہے، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

  • پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

    پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں۔

    امریکی پالیسی ساز ادارے سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے کہا کہ مستحکم افغانستان میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے، طالبان کے لیے واضح پیغام ہے امریکا افغانستان سے کہیں نہیں جارہا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر اس وقت شدید کشیدگی ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، پاک بھارت سرحد کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کررہا ہے، امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

    یہ پڑھیں: مغویوں کی بازیابی پرحکومت پاکستان کےشکرگزارہیں‘ ریکس ٹلرسن

    ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا مہذب قوم کا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے، امریکا بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

    انہوں نے چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی چین کے سمندروں میں چین کا اشتعال انگیز رویہ براہ راست بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جس کے خلاف بھارت اور امریکا کا موقف ایک ہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انڈس واٹرکمیشن مذاکرات، پاکستان کامیاب،بھارت کی مایارپن منصوبے میں کام روکنے کی یقین دہانی

    انڈس واٹرکمیشن مذاکرات، پاکستان کامیاب،بھارت کی مایارپن منصوبے میں کام روکنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : آبی تنازع پر پاکستان نے بھارت کو خاموش کردیا، بھارت نے مایار پن بجلی منصوبہ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی یقین دہانی کرادی جبکہ لوئر کلنانی اور پکل دل کے منصوبوں کا بھی دوبارہ مشاہدہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے انڈس واٹر کمشنرز کے اجلاس میں بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا نے بھارتی وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

    مذاکرات کے دوسرے روز پاکستانی موقف کے سامنے بھارتی خاموش ہوگئے، پاکستان کی جانب سے مایار ڈیم پر اعتراضات اٹھائے گئے، پاکستان نے بتایا کہ ایک سو بیس میگاواٹ کے مایار ڈیم کا ڈیزائن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستانی مؤقف پر بھارت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی درخواست پر ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کیا جائے گا۔

    انڈس واٹر ٹریٹی کمشنر نے بتایا کہ لوئر کلنائی اور پاکل دل پن بجلی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت سے آرٹیکل اڑتالیس کے تحت بگلیہار اور سلار کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 2012 میں 120میگاوٹ کے مایار پن بجلی منصوبہ کا ڈیزائن پاکستان کو دیا تھا۔

    پاکستانی انڈس واٹر کمشنرآصف بیگ مرزا نے مزاکرات ختم ہونے کے بعد گفتگو میں کہا کہ مذاکرات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئے،بھارت نے مایار ڈیم پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کرلیے ہیں۔


    مزید پڑھیں : سندھ طاس معاہدہ: پاک بھارت کمشنرز کا اجلاس پاکستان میں شروع


    انہوں نے کہا کہ امید ہے مذاکرات دریاؤں کے پانی پر مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے،پاک بھارت سیکرٹری سطح پر مذاکرات اپریل میں واشنگٹن میں ہوں گے،مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسائل کرنے پر بات چیت ہوگی،انڈس واٹر کمشنرز کے آئندہ مذاکرات باہمی اتفاق سے جلد منعقد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960میں ہوا تھا،معاہدے پر صدر ایوب خان اور باھرتی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے دستخط کیے تھے،معاہدے کے تحت مشرقی دریاؤں بیاس،راوی اور ستلج کا کنٹرول بھارت کو دیا گیا تھا جبکہ معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں سندھ ،جہلم اور چناب کا کنٹرول پاکستان کو دیا گیا تھا۔

  • پاکستانی گلوکار کے منیجر کے فلاحی ادارے پربھارتی پولیس کا چھاپہ

    پاکستانی گلوکار کے منیجر کے فلاحی ادارے پربھارتی پولیس کا چھاپہ

    نئی دہلی : بھارتی فوج کے بعد بھارتی پولیس نے بھی حد کردی، پاکستانی گلوکار کے منیجر کے فلاحی ادارے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان دشمنی میں فلاحی اداروں کو بھی نہیں بخشا، بھارتی پولیس معروف گلوکار شفقت امانت علی پر کالے دھن کا الزام لگا کر انکے منیجر کے فلاحی ادارے پر پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار شفقت امانت علی کے منیجرز مونا کھولی اور راکش کے فلاحی ادارے پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم دفتر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔

    چھاپہ پاکستانی اداکار پر کالادھن کے الزام سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے مارا گیا، اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی آرٹسٹوں کو بھارتی پولیس کے معتصابانہ رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی  کے 500اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد  نئی دہلی اور ممبئی میں ایک سٹنگ آپریشن کیا گیا ، جس کے بعد میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے ایجنٹس پکڑ گئے ہین، جنہوں نے سیاہ دھن کی شکل میں معاوضہ طلب کیا۔

    بھارتی میڈیا نے پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماورہ حسین اورعمران عباس پر کالے دھن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


    یاد رہے اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، بھارتی فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی تھی اور حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔

  • امریکا کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکانے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت اور افواج سے رابطے میں ہیں، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی افواج اور قیادت سے رابطے میں ہیں اور دونوں سے خطے کے استحکام پر بات چیت ہورہی ہے، امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی فوری طور پر ختم ہوجائے، کشیدگی ختم کرانے کے لیے پاک بھارت رابطے ضروری ہیں دونوں ممالک سے درخواست ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔


    یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی


    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    بھارت کا کوئی بھی حملہ کشیدگی بڑھائے گا، جان کربی

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ گلبدین حکمت یار اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے تاہم حکمت یار کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    پاک بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

    انہوں نے کہاکہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے متعلق بات نہیں کروں گی۔

    پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

  • ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمے کے فیصلے کے لئے مزید ثبوت درکار ہیں: سرتاج عزیز

    ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمے کے فیصلے کے لئے مزید ثبوت درکار ہیں: سرتاج عزیز

    اسلام آباد:مشیرِخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ممبئی ٹرائل کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مزید ثبوت اور معلومات درکار ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہویئے کہ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اپنے بنیادی موقف پر دیانت کے ساتھ قائم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا اوفا میں پاکستانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سےملاقات کسی باقائدہ مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ اس کا مقصد ایک فضا پیدا کرنا ہےئ کہ دونوں پڑوسی ممالک کوتناؤ کم کرنا ہوگا۔

    سرتاج عزیزنے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ اٹھانے پرپاکستان نے جواب میں بلوچستان میں شدت پسندی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش موجود نہیں ہے لیکن حکومت کو اس کے حامیوں سے نمٹنا ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات سے جموں کشمیر سمیت دیگر علاقائی اور باہمی دلچسپی کےامور پر مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔