Tag: INDIA PAKISTAN TENSION

  • پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، درجنوں گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، درجنوں گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک ریاست کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔

    پہلگام میں اپنے لوگوں کو خود مروانے کے بعد گودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کردیا گیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام حکومت نے گزشتہ روز 58 افراد کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔

    گزشتہ روز آسام کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے دو افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ ان دونوں کو منگل کو سونیت پور ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت سوکور علی اور فضل علی کے ناموں سے کی گئی تھی۔

    ڈھونگی وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والے 58 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی ملک دشمن سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ گودی حکومت کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں آسام میں گرفتار اور جیل میں بند 58 لوگوں میں ایک مسلم ایم ایل اے بھی شامل ہے۔ ڈھنگ اسمبلی حلقہ سے اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام اب بھی جیل میں بند ہیں۔

    صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہنے پر بی جے پی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

    بھارت کے پہلگام ڈرامے کے بعد ایم ایل اے امین کو 24 اپریل کو ایک عوامی میٹنگ میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں تبصرہ کرنے کے الزام میں دھرلیا گیا تھا، ان کی سماعت منگل 13 مئی کو ناگون عدالت میں ہونی تھی، مگر انہیں جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی: نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے بعد نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو جامع تیاری کے اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ نجی اسپتالوں کو اپنی کل بستروں کی تعداد کا 35 فیصد ہنگامی حالات میں مفت علاج کے لیے مختص کرنا ہوگا۔

    مراسلے کے مطابق اسپتالوں کو ضروری ادویات، خون اور ایمرجنسی تیاری کے پروٹوکولز کو یقینی بنانا ہوگا، آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھنا ہوگا اور طبی نگہداشت کے لیے متبادل انتظامات برقرار رکھنے ہوں گے۔

    مراسلے میں پی ایچ سی کی اسپتالوں کو خون کے بیگز اور عطیہ دہندگان کا تصدیق شدہ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ مزید کہا گیا کہ تمام ضروری طبی آلات، جیسے وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور امیجنگ مشینیں فعال رہنی چاہئیے۔

  • پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل معطل کردیا۔

    کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کےمیچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلےآف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمدآباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات پر غور کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز بھی دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • شیو سینا نے بھارتی حکومت سے پاکستان پر حملے کا مطالبہ کردیا

    شیو سینا نے بھارتی حکومت سے پاکستان پر حملے کا مطالبہ کردیا

    ممبئی: ہندو انتہا پسند گروپ شیو سینا نے بھارت کی وفاقی حکومت سے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    بھارت کے مقامی اخبار کے مطابق شیو سینا کا کہنا ہے ہے کہ ان کی حکومت پاکستانی وزراء اورجماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے بیانات کا جواب نہیں دے رہی۔

    شیو سینا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی افواج کا بھاری تعداد میں جانی نقصان ہواہے۔

    شیو سینا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بھارتی افواج جب میانمارمیں داخل ہوکرکیمپس کوتباہ کرسکتی ہیں تو پاکستان کا بھی سامنا کرسکتی ہیں۔

    شیوسینا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سے مقابلے کے لئے بھارتی حکومت میں سیاسی جذبے کی کمی ہے۔

  • اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    سیالکوٹ: اقوام متحدہ کے مبصرین نے ورکنگ باوٗنڈری پر بھارت کی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ اقوام متحدہ کے تین مبصر ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی گولہ باری سے متاثرہ علاقے میں پہنچے۔

    مبصرین نے گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اورشواہد جمع کئے۔

    مبصرین نے گولہ باری کے سبب متاثر ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اوران کے تاثرات قلم بند کئے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت کے اس جارحانہ رویے سے اب تک متعدد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے سبب سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    گزشتہ روز بھارت نے تمام تر حدوں کو پار کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں شدید فائرنگ کی جس کے سبب 08 افراد شہید جبکہ 50 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔