Tag: India-Pakistan Tensions

  • پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈہ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا

    پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈہ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا

    پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈہ اور سرسہ ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھٹنڈہ سے قبل بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کیا گیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کر دی ہے۔

    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ بھی تباہ کر دی ہے، براہموس کی اسٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ سمیت سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے جواب میں بھارت کی مزید کارروائی پر دو ٹوک ردعمل تیار کر لیا ہے، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • پاک بھارت کشیدگی، مارکو روبیو کا شہزادہ فیصل سے اہم رابطہ

    پاک بھارت کشیدگی، مارکو روبیو کا شہزادہ فیصل سے اہم رابطہ

    واشنگٹن: پاک بھارت کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے اہم رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں وزرائے خارجہ کے درمیان پاک بھارت صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔

    عرب نیوز نے رپورٹ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے فون پر بات چیت کے دوران امریکا کے ساتھ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔


    بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، پاکستانی ہائی کمشنر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو


    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکام نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرنے والا ہے۔ ایک الگ فون کال میں نائب وزیر خارجہ ولید الخرائجی نے امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لنڈاؤ کے ساتھ مشترکہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکریٹری اور سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات، اقتصادی امور اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری روبیو نے شام میں استحکام، سوڈان میں لڑائی روکنے، لبنان کے ساتھ مسلسل روابط اور بحیرہ احمر کے مسائل پر سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

    سیکریٹری روبیو نے صدر ٹرمپ کے مملکت کے آئندہ دورے اور امریکا سعودی تعلقات کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • بابا وانگا کی جنگوں اور تباہی سے متعلق پیشگوئیاں زیر گردش

    بابا وانگا کی جنگوں اور تباہی سے متعلق پیشگوئیاں زیر گردش

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بلغاریہ کی نابینا باباوانگا کی دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیشگوئیاں ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بلغاریہ کی نابینا باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیشگوئیاں بالکل درست ثابت ہوئی تھیں اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔

    نیویارک پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سے خبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ شدید متاثر ہوگا، تاہم اس سے متاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان کی پیش گوئی اس وقت یورپ میں پائی جانے والی غیریقینی صورت حال کے باعث خدشہ ہے کہ حقیقت میں تبدیل ہوجائے۔

    ان کی اس پیش گوئی میں یورپ کے حوالے سے کہا گیا تھا یہ انسانیت کی پستی کا آغاز ہوگا اور انہوں نے اسی طرح کے مزید خوف ناک دعوے کیے تھے۔

    انہوں نے 2025 میں دنیا بھر میں اقتصادی بحران کی پیش گوئی بھی کی تھی، اور بتایا تھا کہ پوری دنیا میں مالی نظام افراتفری کا شکار ہوگا اور دنیا بھر کے ممالک اس کی زد میں آئیں گے۔

    دنیا میں معاشی حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے تو باباوانگا کی پیش گوئی بالکل صحیح ثابت ہوتی نظر آرہی ہے، جیسا کہ امریکی صدر کی جانب سے بعض ممالک پر ٹیرف کا عائد کیا جانا اور جواب میں دیگر ممالک کا رد عمل شامل ہے۔

    چین کی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیا گیا تو جواب میں چین نے بھی امریکا پر ٹیرف لگایا، جہاں دیگر ممالک پر 10 فیصد سے 50 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے وہی چین پر 145 فیصد سے بھی زائد ٹیرف لگادیا گیا۔

    بلغارین خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 12 سال کی عمر میں آندھی کے نتیجے میں اپنی بینائی کھو بیٹھی تھیں اور اس واقعے نے ان کو مستقبل بینی کی صلاحیت بخش دی ہے۔

    انہوں نے 2076 میں دنیا میں کمیونزم کے پھیلنے، 2130 میں انسان کی خلائی مخلوق سے رابطے، 2171 میں دنیا بھر میں خشک سالی سے آبادی کے متاثر ہونے، 2028 میں سیارہ وینس سے توانائی حاصل کرنے، 2033 میں سمندر کی سطح میں بدترین اضافہ، 3005 میں زمین کا دوسرے سیارہ سے ٹکراؤ اور 5079 میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    سونامی کی پیشگوئی کرنیوالی جاپانی بابا وانگا کی چونکا دینے والی پیشگوئی

    واضح رہے کہ باباوانگا نے ماضی میں 1997 میں ڈیانا کی وفات، امریکا میں نائن الیون حملوں، کووڈ-19 اور چین کی بطور سپر پاور ترقی کی پیشگوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوئی ہیں۔

  • بھارتی جنگی جنون،  بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    بھارتی جنگی جنون، بھارتی اسٹاک مارکیٹ اور بھارتی روپیہ مندی کی لپیٹ میں آگیا

    نئی دہلی : بھارت کوجنگی جنون مہنگاپڑگیا، ناکام کوشش کے باعث  بھارتی روپیہ پچاس پیسے گرگیا  جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ، بمبئی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ، کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں چارسو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی اور نفٹی انڈیکس میں بھی سو پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آرہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی روپے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سامناہے، ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71روپے 24 پیسے ہوگئی۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہو۔

    خیال رہے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے ، بھارت کی جانب سے تجارت بند کردی گئی ہے جبکہ الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔