Tag: India police

  • بچوں کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا، دردناک ویڈیو

    بچوں کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا، دردناک ویڈیو

    اتر پردیش : بھارت میں ایک باغ کے مالی کو چھوٹے بچوں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چار سے چھ سال کی عمر کے تین بچوں کو ایک مالی نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے انہیں اس کے باغ سے آم توڑتے ہوئے پکڑ لیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا جارہا ہے، مالی نے تینوں بچوں کو لکڑی کی چھڑی سے پیٹا۔

    اس مالی کی شناخت سدرشن کے نام سے کی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ شخص تین بچوں پر بے رحمی سے تشدد کررہا ہے یہاں موجود لوگوں میں سے کوئی بچوں کو بچانے نہیں آتا

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم سدرشن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اور بعد ازاں عدالت سے سزا ملنے کے بعد اسے سینٹرل جیل روانہ کردیا گیا۔

  • والدین نے مل کر جوان بیٹی کو کیوں قتل کیا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

    والدین نے مل کر جوان بیٹی کو کیوں قتل کیا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

    پسند کی شادی کرنے کا ’جرم‘لڑکی کی جان لے گیا، قاتل کوئی اور نہیں اسی کے والدین نکلے، ماں باپ نے مل کر بیٹی کو ٹھکانے لگایا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اُتر پردیش میں سنگدل باپ نے دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر اپنی 22 سالہ بیٹی آیوشی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    واردات میں صرف باپ ہی نہیں بلکہ مقتولہ کی والدہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس نے لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے اسے سوٹ کیس میں رکھنے میں اپنے شوہر کی مدد کی۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ22 سالہ آیوشی چوہدری کی لاش گزشتہ جمعہ کو یمنا ایکسپریس وے پر ایک لال رنگ کے بڑے سوٹ کیس سے ملی تھی۔

    مقتولہ نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف دوسری ذات والے لڑکے سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے طیش میں آکر اس کی جان لے لی۔

    واردات کے بعد ملزمان نے بیٹی کی لاش کو دور دراز علاقے میں پھینک دیا، بعد ازاں پولیس کو اطلاع ملی تو اس میں سے لاش برآمد ہوگئی، لڑکی کا چہرہ خون سے آلود تھا اور اس کے جسم پر بھی تشدد کے کئی نشانات بھی موجود تھے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری رکھی اور مقتولہ کے ورثاء سے رابطے کیلئے بھی کوششیں کیں تو والدین نے تھانے آکر لاش کو شناخت کرلیا۔

    تفتیش میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ایک نامعلوم فون کال پر پولیس کو بتایا گیا کہ لڑکی کا قتل کیسے اور کیوں کیا گیا؟ جس کے بعد پولیس نے روایتی انداز میں تفتیش کی تو لڑکی کے والدین نے جرم قبول کرلیا۔

  • بھارت : نماز پڑھنا بھی جرم بنا دیا، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

    بھارت : نماز پڑھنا بھی جرم بنا دیا، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں سے تنگ نظری کے برتاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے نماز پڑھنے پر بھی مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

    گورکھپور کے ایک اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائر ہورہی ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے کشی نگر میں کھڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ستیہ گرہ ایکسپریس ٹرین کے اندر چار افراد کی نماز پڑھ رہے ہیں۔

    ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ایک بار پھر نماز کی ادائیگی پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جس پر بھارتی پولیس نےمذکورہ 4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ٹرین میں نماز پڑھنے کی یہ ویڈیو اترپردیش کے سابق ایم ایل اے دیپلال بھارتی نے شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار افراد سلیپر کوچ کے اندر راہداری میں نماز پڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرین جب کشی نگر کے کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی، یہ لوگ دیگر مسافروں کا راستہ روک کر ان کو تکلیف پہنچا رہے تھے۔

    دوسری جانب بھارتی ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی معاملے کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

     

  • فٹ پاتھ پر رہنے والے والدین کی کمسن بچی اغواء، واردات کا ڈراپ سین

    فٹ پاتھ پر رہنے والے والدین کی کمسن بچی اغواء، واردات کا ڈراپ سین

    حیدرآباد : بھارت میں کچرا چن کر بچوں کا پیٹ پالنے والے  والدین کی دو سالہ بچی کو اغواء کرلیا گیا، پولیس نے ڈرامائی انداز سے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرالیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  حیدرآباد کے علاقے موسیٰ رام باغ  سے اغوا ہونے والی دو سالہ بچی کے معاملے کو پولیس نے 24گھنٹوں  میں حل کرکے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں کی دو سالہ بچی کو ایک رکشہ ڈرائیور نے پیسہ کمانے کی نیت سے اغوا کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ سڑک کے کنارے زندگی بسر کرنے والے میاں بیوی نے گزشتہ روز شکایت درج کروائی تھی کہ ان کی دو سالہ بیٹی امولو لاپتہ ہوگئی ہے27 جنوری کی رات غریب اور بے سہارا والدین اپنی بیٹی اور ایک دوست راجو کے ساتھ موسا رام باغ ایس بی آئی فٹ پاتھ پر سو رہےتھے۔

    پولیس کے مطابق راجو رات تقریباً ڈیڑھ بجے اٹھا تو اس نے اپنے دوست کو جگا کر بتایا کہ اس کی بیٹی غائب ہے، آس پاس کافی دیر تک تلاش کرنے کے بعد انہوں نے پولیس میں اغواء کی رپورٹ درج کروائی۔

    رپورٹ کے اندراج کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس حکام نے بچی کی بازیابی کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیں اور مغوی بچی کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ چلا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر بچی کو لے کر جارہا ہے، پولیس ملزم کی سمت کا تعین کرتے ہوئے اس کے گھر گول ناکے تک جا پہنچی اور بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم شراون کمار شراب کا عادی ہے، ملزم اس سے قبل جائیداد سے متعلق  متعدد جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

    دوران تفتیش ملزم شراون کمار نے پولیس کو بتایا کہ رکشے کی کمائی اس کیلئے ناکافی تھی اس لئے اس نے شاٹ کٹ سے پیسہ کمانے کیلئے اس بچی کو اغوا کیا۔

  • بھارت : شوہرکو قتل کرکے بیوی کی عجیب حرکت سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت : شوہرکو قتل کرکے بیوی کی عجیب حرکت سوشل میڈیا پر وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں قتل کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک عورت نے اپنے خاوند کو قتل کرنے کے بعد فیس بک پر اسٹیٹس اپلوڈ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی رہائشی خاتون رینوکا شرما نے جھگڑے کے بعد اپنے شوہر چراغ شرما کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور بعد ازاں خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی۔

    مذکورہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے چھترپور میں پیش آیا، 36سالہ خاتون نے قتل کی واردات کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اسٹیٹس لگا دیا جس کے بعد اس کے پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے مذکورہ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 37سالہ مقتول چراغ شرما کے پڑوسیوں اور مالک مکان کی کال پر پولیس فوری طور پر اپارٹمنٹ پہنچی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ توڑنے پر دیکھا کہ گھر کے فرش پر خون پھیلا ہوا تھا جبکہ خون کے نشانات دیواروں پر بھی موجود تھے۔

    پولیس افسر کے مطابق کمرے میں خاتون کے شوہر کی خون آلود نعش زمین پر پڑی تھی جبکہ مذکورہ خاتون بھی شدید زخمی حالت میں شوہر کی نعش کے قریب بےہوش پڑی تھی۔

    پولیس نے نعش کو قبضے میں لیا اور زخمی ملزمہ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، خاتون اس وقت زندہ ہے اور اس کا دہلی کے ایمز اسپتال میں علاج بھی جاری ہے، ملزمہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اس کا بیان اب تک نہیں لیا جاسکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی ایک انشورنس کمپنی میں ملازم تھے اور ان کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑے کے درمیان کافی رنجش تھی جس کے پیش نظر میں یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

  • اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    نئی دہلی : پولیس نے اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کے کو گرفتار کیا ہے، جن سے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور نئی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گیا میں اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ملزمان کے پاس سے اے ٹی ایم سے لوٹی گئی رقم سے خریدی گئی گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    گیا پولیس نے اے ٹی ایم سے تیرہ لاکھ 62 ہزار روپے کی لوٹی گئی رقم کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ رام پور انسپکٹر کے دفتر کے سامنے 9جون کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    واردات میں شامل دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے، ان کے پاس سے نقد رقم سمیت اس پیسے سے خریدی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے حالانکہ ابھی دیگر ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جس کی وجہ سے لوٹی جانے والی پوری رقم برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کے پاس سے ایک الٹو گاڑی اور ایک ٹیمپو سمیت ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں کونچ تھانہ حدود کا رہنے والا اجیت کمار اور دوسرا کریمن عرف ٹنکو ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ لوٹ کے بعد لائنر کا کام کرنے والے اجیت کمار کو حصے میں ایک لاکھ روپیہ ملا تھا جس سے اس نے پچاس ہزار میں ایک پرانا ٹیمپو خریدا ہے جبکہ اس کے گھر سے ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں بقیہ رقم اس نے خرچ کر دی۔

    انہوں نے بتایا کہ کونچ کا رہنے والے کریمن کو حصے میں دو لاکھ روپے ملے، جس کے بعد کریمن نے دولاکھ ستر ہزار  میں ایک الٹو گاڑی خریدی بقیہ نو لاکھ روپے دیگر چار لوگوں کے درمیان تقسیم ہوئے ہیں۔

    ، ایس ایس پی نے بتایا کہ جھاڑکھنڈ کے ہزاری باغ سے ضمانت پر چھوٹے ملزمان بھی اس واردات میں شامل ہیں ہزاری باغ کے ملزمان نے اس سے قبل بودھ گیا کے اے ٹی ایم سے بھی 26 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • چھٹی کلاس کے طالبعلم کی "اداکار سشانت سنگھ” کی طرز پر خود کشی

    چھٹی کلاس کے طالبعلم کی "اداکار سشانت سنگھ” کی طرز پر خود کشی

    نئی دہلی : چھٹی کلاس کے طالب علم نے فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی طرز پر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے واقعے کے بعد بھارتی نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار واقعات تواتر سے پیش آئے ہیں۔

    بھارت کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں ایک بارہ سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ اسی انداز میں کیا، جس طرح بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ایک ہفتہ قبل اپنے گھر میں خود کو پھانسی دے کر کیا تھا۔

    اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہفتہ کو انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل اداکار کی خودکشی کی خبریں مسلسل دیکھتا رہا ہے، اس نے شاید اسی کو دیکھ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سروش مشرا نے بتایا کہ ‘لڑکے کے والد ایک نجی کمپنی میں انجینئر ہیں، لڑکا اپنی ماں، بڑی بہن اور دادی کے ساتھ گھر میں ہی تھا۔

    پولیس کے مطابق وہ اوپر اپنے کمرے میں چلاگیا، دروازہ اندر سے بند کردیا اور اپنے آپ کو کپڑے سے لٹکا دیا، خود کشی سے قبل لڑکے نے خود کشی نوٹ چھوڑ دیا۔ جس میں اس نے لکھا کہ ‘اگر وہ (بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت) یہ کرسکتا ہے تو، میں کیوں نہیں کر سکتا۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ ‘اہل خانہ کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا، انہوں نے کہا کہ تاحال اس اقدام کی کوئی واضح وجہ نہیں معلوم ہوسکی جس کی وجہ سے لڑکے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ہم تمام والدین سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو خبروں اور سوشل میڈیا پر رنجیدہ واقعات کی پریشان کن تفصیلات سے دور رکھیں۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے واقعے کے بعد دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے بریلی میں خودکشی کی تھی، جو اپنے پسندیدہ اداکار کا نقصان برداشت نہیں کرسکا۔

    اس سے قبل اڑیسہ میں ایک لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا کیونکہ وہ اداکار کے انتقال کا غم برداشت نہیں کرسکی۔ اسی طرح مبینہ طور پر 17 جون کو انڈومان اور نیکوبار جزیرے کے پورٹ بلیئر میں ایک اور نوعمر نوجوان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گھر سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا تاہم انہیں نوعمر کی ایک ڈائری ملی ہے۔ جس میں سخت قدم اٹھانے اور سشانت کے بارے میں بہت کچھ بتایا گیا ہے۔

  • بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    نئی دہلی: بھارتی پولیس ملک کے معروف خود ساختہ مذہبی رہنما کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے آشرم میں 400 مردوں کو ’خدا کی خوشنودی‘ کیلئے اپنے مخصوص جسمانی اعضاء کو کاٹنے پر راغب کرنے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

    بندوستان کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمیت رام رحیم جو کہ اپنے شہانہ لباس اور زیوارات پہلنے کیلئے معروف ہیں، کیخلاف دھمکانیں، درد ناک جسمانی تکلیف پہنچانے اور مبینہ طور پر 400 مردوں کو اپنے مخصوص عضاء کو کاٹنے کیلئے راغب کرنے کیخلاف تحقیات کی جارہی ہے۔

    ہندوستان کے علاقے ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا ورگنائزیشن کے سربراہ گرو رحیم کو پہلے سے ہی ایک مقدمے کا سامنا ہے جس میں ان پر یہ الزام ہے کہ 2002 میں انہوں نے ایک صحافی کو قتل اور اپنی خواتین مُریدوں کا جنسی استحصال کیا تھا۔

    واقع میں متاثر ہونے والے ہنس راج چوہان نے گرو پر مقدمہ دائر کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ آشرم میں اس کا درد ناک آپریشن کیا گیا۔

    چوہان کے وکیل نیوکرن سنگھ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرو نے ان لوگوں کو بتایا تھا کہ جو اپنے جنسی اعضاء کو کاٹے گا صرف وہ ہی خدا سے مل سکے گا۔ وکیل نے مزید بتانا تھا کہ ہم تمام شواہد کو عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے اپنے موکل کیلئے معاوضے کی درخواست کریں گے، عدالت نے سی بی آئی کو مذکورہ کیس پر تحقایات کا حکم دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے گرو رحیم سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔ ڈیرہ سچا سودا کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک معاشی اور روحانی ویلفئر کا کام کرتے ہیں اور ان کے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان موجود ہیں۔