Tag: India releases

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت آبی جارحیت پر اُتر آیا ، سیلاب کا خدشہ

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت آبی جارحیت پر اُتر آیا ، سیلاب کا خدشہ

    لاہور : بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا اور ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا ، جس کے باعث ہیڈمرالہ کےمقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے سلال ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا، سلال ڈیم سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔

    جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ 20ہزار کیوسک سے بڑھ سکتی ہے اور پاکستان میں ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    سیلابی ریلے سے سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،گجرات سمیت چنیوٹ اورجھنگ کی اراضی متاثرہوسکتی ہے

    خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کے نظر سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • بھارت نے 3 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

    بھارت نے 3 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

    لاہور: بھارت نے 3 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، حکام کے مطابق بھارت سے رہا پانے والے قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے ماہی گیر عموماً سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو کر جیلوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

    حال ہی میں سینٹ کی وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال 68ماہی گیر اور رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 17 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ 134 پاکستانی ماہی گیر اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ 

    بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد بھارتی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں جبکہ زیادہ تر کراچی کی جیلوں میں قید ہیں۔