Tag: INDIA STAMPEDE

  • بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 166 افراد ہلاک

    بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 166 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 166 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھولے بابا کے تہوار کے دوران ایک عارضی ٹینٹ سے ہزاروں افراد کے نکلنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہلاک ہوئے ہیں۔

    اتر پردیش ریاست کی پولیس کے حکام کے مطابق اب تک 166 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، حکام کے مطابق مرنے والوں میں 106 خواتین اور سات بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی، ابتدائی تحقیقات میں راستوں کی بندش اور حبس حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

  • بھارت میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 27افراد ہلاک

    بھارت میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 27افراد ہلاک

     آندرھ اپردیش : بھارت میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے ستائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ریاست آندرھ اپردیش میں پش کرم نامی تہوار منایا جارہا ہے، جہاں مختلف شہروں سے ہزاروں ہندو زائرین مذہبی رسومات ادا کرنے آتے ہیں، تہوار کے دوران اچانک بھگڈر مچ گئی۔

    جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔

    واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔