Tag: india Team

  • بھارت پاکستان کو فائنل میں ملے گا، ہربھجن سنگھ کی ویڈیو مذاق بن گئی

    بھارت پاکستان کو فائنل میں ملے گا، ہربھجن سنگھ کی ویڈیو مذاق بن گئی

    ٹی20ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد بھارت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں، اب بھارتی ٹیم آج اپنا طے شدہ میچ کھیل کر واپسی کا ٹکٹ کٹوالے گی۔

    اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بھارت کی فتح کی امید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان کا سامنا بھارت سے ہوگا۔

    تی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو سے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنگ اپنے اختتام کو پہنچی ان حالات میں بھارت کی افغانستان سے حیران کن جیت نے جہاں شائقین کرکٹ کو حیران کیا وہیں کچھ چیزوں پر میچ فکسنگ کی باتیں بھی ہوئیں۔

    سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کے حوالے سے چلنے والی خبروں، تجزیوں اور میمز نے بھارتی شائقین کی خوشیوں کا مزہ کرکرا کردیا، جس کے جواب میں بھارتی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت اور افغانستان کے میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر فکسنگ کے الزامات لگانے والے پاکستانی شائقین پر برہمی کا اظہار کیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی۔

    اپنی ایک ویڈیو میں ہربھجن سنگھ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ناقدین کو سختی سے متنبہ کیا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ بھارت آپ کو فائنل میں ملے گا۔

    واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دعویٰ کرنے والا بھارت چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی میلے میں سیمی فائنل میں پہنچنے سے قبل ہی باہر ہوگیا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم اس کے بعد مسلسل تین مرتبہ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی، جبکہ 2014 میں رنر اپ رہی اور 2016 میں سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

    پانچ سال بعد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈکپ میں بھی بھارتی ٹیم کوئی اچھی پرفارمنس نہیں دے سکی اور سپر 12 کے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی ہے۔

  • آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، احسان مانی

    آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، احسان مانی

    کراچی : چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، بھارتی ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر بری حرکت کی جس سے ان کا معیار گرا ہے۔

    یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی سے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لینےکا مطالبہ کردیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  عمران طاہر، معین علی کے ساتھ تعصبانہ رویے پر آئی سی سی نے قدم اٹھایا تھا، چاہتے ہیں آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے۔

    احسان مانی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بری حرکت کی جس سے ان کا معیار گرا ہے، اس معاملے پر آئی سی سی کوخط لکھ دیا ہے اور 12گھنٹے میں دوسرا خط لکھنے جارہے ہیں، نہیں چاہتے سیاست کیلئے کرکٹ کو استعمال کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم بھی مودی کے جنگی جنون میں‌ مبتلا ہوگئی

    پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے سیکیورٹی آفیشلز کراچی آرہے ہیں، پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے انہیں معلوم ہوجائے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں۔

  • انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ : پاک آرمی ٹیم نے بھارتی فوج کو شکست دیدی

    انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ : پاک آرمی ٹیم نے بھارتی فوج کو شکست دیدی

    نائجیریا : پاک آرمی پولو ٹیم نے انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ میں بھارتی فوج کی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیریا میں کھیلے جانے والے آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان فوج کی ٹیم کا مقابلہ بھارتی ٹیم سے تھا۔

    میچ میں پاکستان کے گولفرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بھارت کی جانب سے کیے گئے 3.5 کے مقابلے میں پاک فوج نے باآسانی 15 گول اسکور کردیئے، جس تک پہنچنا بھارتی ٹیم کیلئے ناممکن تھا۔

    اس طرح پاک فوج کی ٹیم یہ میچ جیت گئی، یاد رہے کہ نائجیریا میں جاری انٹر نیشنل پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، بھارت، نائیجیریا، مراکش اور امریکہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاک آرمی پولوچیمپئین شپ راولپنڈی زون نے جیت لی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔