Tag: India Used Israeli Weapons

  • بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، نیتن یاہو کا اعتراف

    بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، نیتن یاہو کا اعتراف

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے فوجی آپریشن ”سندور” میں پاکستان کے خلاف اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے ‘آپریشن سندور’ میں ہمارے ہتھیار استعمال کیے تھے اور یہ ہتھیار میدانِ جنگ میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے۔

    واضح رہے کہ نیتن یاہو کا بیان کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی تھی جس میں رافیل سمیت تمام غیرملکی اسلحہ ناکارہ ثابت ہوا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے بالخصوص بھارت کے باراک 8 دفاعی نظام کا ذکر کیا جسے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔

    بھارت کو اسلحے کی فراہمی کی فراہمی کا دعویٰ اسرائیل کی جانب سے پہلی بار نہیں کیا گیا بلکہ یہ گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے۔ روس، فرانس اور امریکا کے بعد اسرائیل بھارت کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرتا ہے۔

    اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ شہر پر مکمل قبضے کی مخالفت کر دی

    بھارت پر عائد 50 فیصد امریکی ٹیرف پر اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت ہمارے قریبی اتحادی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی اختلافات کو مذاکرات سے حل کر لیں گے۔

    انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست پروازوں کا معاملہ زیر غور ہے۔ بھارت کو امریکا بھی ایک قدرتی پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے۔