Tag: India vs afghanistan

  • ایشیا کپ 2018: بھارت افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

    ایشیا کپ 2018: بھارت افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

    دبئی : افغانستان نے ایشیا کپ2018میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کیخلاف سپر فور کا آخری میچ برابر کردیا۔ جاتے جاتے افغان ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق صحرائے عرب میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میلے کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم افغانستان نے جاتے جاتے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان بلے باز بھارت کیخلاف جم کر کھیلے۔ اوپنر محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپنایا اور116گیندوں پر ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیل ڈالی جس میں11چوکے اور سات چھکے بھی شامل تھے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا، محمد نبی نے بھی ہمت نہ ہاری اور نصف سنچری اسکور کی۔

    وکٹیں جلد کھونے کے باوجود افغان کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد، چاہار اور جادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا لیکن جلد ہی افغان ٹیم کے اسپنرز نے بھارتی بیٹسمینوں کو قابو کرنا شروع کردیا، افغانستان ٹیم کے شاندار کم بیک نے بھارتیوں کو حواس باختہ کردیا۔

    اسپنرز کا جادو چل گیا اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر روندرا جڈیجا اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ اس طرح افغانستان اور بھارت کا مقابلہ برابر رہا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اورآفتاب عالم نے دو جبکہ راشد خان اور جاوید احمدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں افغانستان کو ایک سو ترپن رنز سے شکست دے دی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے ٹیم کو سہرا دیا، رائنا پچہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بھارت نے شرما کی سنچری اور اجنکے رہانے کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر تین سو چونسٹھ رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے سست آغاز کیا، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے افغان ٹیم ہدف کا تعاقب حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    افغانستان نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو گیارہ رنز بنائے، نو روز منگل ساٹھ اور عثمان غنی چوالیس رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔

  • وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    ایڈیلڈ : ورلڈ کپ میں آج بھی دو وارم اپ میچ کھیلے جارہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہے۔ایڈیلڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا۔سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھاون رنز کی شراکت قائم کی۔ رائنا پجھتر رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔