Tag: India vs Australia

  • میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈ را

    میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈ را

    میلبورن : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آسٹریلیا نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سے ٹیسٹ سیریز نکل گئی۔بڑے نام بھی ناکام ہوگئے۔ ویرات کوہلی، دھونی، مرلی وجے سمیت دنیا کے ٹاپ سیریز نہ بچاسکے۔

    میلبورن ٹیسٹ تو بھارت نے ڈرا کرلیا لیکن سیریز دو صفر سے ہارگئے۔ میلبورن میں بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبنانے کے بعد بھارت کو چار سو پینسٹھ رنز پر روک دیا اور پھر دوسری اننگز میں تین سو اٹھارہ رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی۔

    بھارت کو سیریز بچانے کے لئے تین سو چوراسی رنز کا ہدف ملا لیکن آخری روز بھارت نے چھ وکٹوں پر ایک سو چوہتر ہی بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ چھ جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • میلبورن ٹیسٹ:بھارت کے ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز

    میلبورن ٹیسٹ:بھارت کے ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز

    میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو تیس رنزبناکر آؤٹ، بھارت نے دوسرے روز ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو انسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان اسٹیون اسمتھ وکٹ پر ڈٹ گئے۔

    اسمتھ نے کیرئیر کی ساتویں سینچری بنائی لیکن وہ آٹھ رنز کی کمی سے ڈبل سینچری نہ بناسکے۔اور ایک سو بانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن اور ریان ہیرس نے ٹیم کا اسکور پانچ سو تیس رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ہیڈن نے پچپن اور ہیرس نے چوہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار، امیش یادو اور روی چندرن ایشون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارت نے اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز میں کیا اور دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ پر ایک سو آٹھ رنزبنالئے۔ مرلی وجے پچپن اور چتیشور پجارا پچیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • بریسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

    بریسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

    برسبین: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر چارمیچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز ہی کردیا بھارتی سورما آسٹریلیا میں بری طرح ڈھیرہوگئے۔

    بھارتی ٹیم چوتھے روز دو سو چوبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اوراس طرح آسٹریلیا کو جیت کے لئے ایک سو اٹھائیس رنزکا ہدف ملا۔

    دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما کوئی کھلاڑی نہ چل سکا آسٹریلیا نے ایک سو اٹھائیس رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    کرس راجرز نے نصف سینچری اسکور کی آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین ٹیسٹ: دوسری اننگز،بھارت کے ایک وکٹ پر 71 رنز

    برسبین :بھارت نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو پانچ رنز پر آؤٹ ہوئی۔برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز دوسو اکیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    اسٹیون اسمتھ کی سنچری، مچل اسٹارک اور مچل جانسن کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا پانچ سو پانچ رنز بناسکی۔۔ بھارت کیلئے اومیش یادوو اور اشانت شرما نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری اننگز میں بھارت نے ایک وکٹ پر اکہتر رنز بنالیے ہیں۔ مرلی وجے کو ستائیس رنز پر مچل جانسن نے بولڈ کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز پر سبقت حاصل کرنے کیلئے بھارت کو چھبیس رنز درکار ہیں۔

  • برسبین ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگز، 408رنزبناکر آؤٹ

    برسبین ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگز، 408رنزبناکر آؤٹ

    برسبین: برسبین ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو اکیس رنز بنالئے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سو گیارہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ستانوے رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم چار سو آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    مرلی وجے ایک سو چوالیس رنز بناکر نمایاں رہے، ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے روز محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو اکیس رنزبنالئے ہیں، کرس راجرز نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، اسٹیون اسمتھ پینسٹھ رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی

    ایڈلیڈ : آسٹریلیا نے بھارت کو اڑتالیس رنز سے شکست دے کر چار میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ایڈلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو سو نوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کرکے بھارت کو کامیابی کے لئے تین سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کے ابتدائی دو کھلاڑی صرف ستاون رنز پر آوٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد مرلی وجے نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر اسکور میں ایک سو پچاسی رنز کا اضافہ کیا۔ مرلی وجہ ناروس نائنٹیز کا شکار بنے اور ننانوے رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی تاہم وہ ایک سو اکتالیس رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم تین سو پندرہ رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں سمیت میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف تین سو تریسٹھ رنز کی برتری

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف تین سو تریسٹھ رنز کی برتری

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں تین سو تریسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سو انہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی ۔

    پجھتر رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم چار سو چوالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی ایک سو پندرہ رنزبناکر نمایاں رہے۔ نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا نے تیہتر رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے روز کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر دو سو نوے رنزبنالئے۔ وارنر نے مسلسل دوسری سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کو میچ میں تین سو تریسٹھ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے