Tag: india vs england

  • ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارت کی انگلش سرزمین پر بدترین کارکردگی، 78 پر ڈھیر

    ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارت کی انگلش سرزمین پر بدترین کارکردگی، 78 پر ڈھیر

    ہیڈنگلے: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، انڈیا کو ہینڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، اور وہ صرف 78 رنز کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    یہ بھارت کی انگلینڈ کی سرزمین پر سینتالیس سال بعد بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل انیس سو چوہتر میں بھارتی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 52 رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلیڈ کا فاسٹ بولنگ اٹیک بھارت پر قہر بن کر ٹوٹا، جیمز اینڈرسن اور کریگ اورٹن نے تین تین جبکہ اولی روبنسن اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اجنکے راہانے 18 اور روہت شرما 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کا پہلی اننگز کا مکمل اسکور کارڈ

    روہت شرما 19

    کے ایل راہول 0

    چیستور پجارا 1

    ویرات کوہلی (کپتان) 7

    اجنکا راہانے 18

    رشبھ پنت 2

    رویندر جڈیجا 4
    محمد شامی 0

    جسپریت بھمرا 0

    محمد سراج 3

  • ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لندن: ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، انگلش کھلاڑی نے اپنی کتاب ’آن فائر‘ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارنے کا بھانڈا پھوٹ گیا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا۔

    بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں مزید انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔

    انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

    واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی، انگلینڈ کے بولر کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے بھارتی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا تھا لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان عمدہ 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔

    بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی وکٹ 38ویں اوورز میں گری تھی جس کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے مبینہ طور پر رنز کی رفتار کو سست کیا اور بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے چکر میں جان بوجھ کر میچ ہار گیا۔

  • جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے

    جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے

    لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے، اینڈرسن نے آسٹریلیا کے گلین مگ گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 564 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین مگ گرا 124 ٹیسٹ میچوں میں 563 وکٹیں حاصل کرکے اب تک ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر تھے تاہم جیمز اینڈرسن نے اسے اس اعزاز سے محروم کردیا ہے۔

    36 سالہ فاسٹ بولر نے 2003 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔

    جیمز اینڈرسن نے محض دو سال میں 200 وکٹوں کے سنگ میل کو عبور کیا، اس کے دو سال بعد انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر بنے۔

    انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کرکے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی ہے، بھارت کو سیریز کے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی مل سکی۔

  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل : بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

    ویمنز ورلڈ کپ فائنل : بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

    لندن : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آج میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آج کھیلا جائے گا،جس میں بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے سات میں سے چھ میچ جیتے جبکہ بھارت نے 7 میں سے 5 میچ جیتے۔

    یاد رہےکہ انگلینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی ٹیم نے دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے،اس سے قبل 2005 میں اس مقام پر پہنچی تھی۔


    ویمنز ورلڈ کپ : بھارت نےآسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی


    واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کی انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح، ٹیسٹ سیریز چار صفرسے جیت لی

    بھارت کی انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح، ٹیسٹ سیریز چار صفرسے جیت لی

    چنائی: بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز چار صفر سے اپنے نام کرلی، چنائی میں بھارت نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، میزبان ٹیم نے پہلی ہی اننگز میں اتنے رنز بنا دیے جتنے انگلینڈ نے دونوں اننگز میں بھی نہیں بنائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلی اننگز 759 رنز سات کھلاڑی پر ڈیکلئیر کی تھی، یہ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے، کیرئیر کا تیسرا میچ کھیلنے والے کرون نائیر نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔

    india-match-post-1

    چنائی میں ہونے والے میچ کے چوتھے روز کی اس اننگز کی خاص بات کارون نائر کی ٹرپل سنچری تھی۔ نائر نے جو اپنا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے 303 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، وہ انڈیا کے دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری بنائی۔

    india-match-post-2

    بھارت نے پہلی اننگز میں 281  رنز کی برتری حاصل کی، انگلش اوپنرز نے 103 رنز کی شراکت جوڑی اس کےباوجود پوری ٹیم 207 رنز ہی بناسکی۔

    بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے 48 رنز کے عوض کیرئیر بیسٹ سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ روی چندرن ایشوین، اومیش یادیو اورامیت مشرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بیٹنگ پر ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • انگلینڈ بمقابلہ بھارت : سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں ہوگا

    انگلینڈ بمقابلہ بھارت : سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں ہوگا

    ممبئی : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو انجری مسائل کا سامنا ہے، بھارت کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے بے تاب ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں ہونے والا چوتھا ٹیسٹ جیت کر بھارت سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    انگلش ٹیم دبئی ٹور سے تازہ دم ہونے کے بعد چوتھے ٹیسٹ کے لئے ممبئی پہنچ گئی ہے۔ انجری مسائل نے انگلش ٹیم کی سیریز میں کم بیک کرنے کی خواہش کو دھچکا لگا دیا ہے۔

    فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی انجری کے سبب چوتھے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ اس کے علاوہ حسیب حمید بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ادھر بھارتی ٹیم کو بھی انجری مسائل کا سامنا ہے، ان فارم بیٹسمین اجنکا رہانے کی انجری نے ویرات کوہلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کی جگہ کارون نائیر کو موقع دیا جائے گا۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد شامی کی شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا۔

  • بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    برمنگھم : بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ معین علی سرسٹھ اور جوروٹ چوالیس رنز کی مزاحمت کرسکے، محمد شامی نے تین، جدیجا اور بھنیشور کمار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو تراسی رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے آسان جیت کی بیناد رکھی۔

    اجنکے رہانے نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے ایک سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شیکھر دھون ستانوے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

  • ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن :بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے میں بھرپور کم بیک کیا ہے۔ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سیریز بچانے کے لئے انگلش ٹیم کا میچ جیتنا لازمی ہے,گزشتہ سال ایجبسٹن ہی کے میدان میں بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ مہیندر سنگھ دھونی کو ون ڈے میں بھارت کا سب سے کامیاب ترین کپتان بننے کے لئے ایک جیت درکار ہے۔

    دھونی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ادھر انگلش کپتان ایلسٹر کک کی کارکردگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ انجری کے سبب اسٹورٹ براڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

  • کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف :بھارت نے سریش رائنا کی سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت ایک سو تینتس رنز سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سریش رائنا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں تین سو چار رنز بنائے۔ رائنا ایک سو ،روہت شرما اور دھونی باون باون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بارش کے مداخلت کے باعث انگلینڈ کو سینتالیس اوورز میں دو سو پچانوے رنز کا ہدف ملا، جدیجا اور ایشون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک سو اکسٹھ رنز پر پویلین بھیج کر سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

    جدیجا نے چار اور ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تیسرا ون ڈے تیس اگست کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

  • بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں ہوگا

    بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں ہوگا

    اوول : بھارت اور انگلینڈ کے درمین پانچ میچز کی سیریز کا آخر ٹیسٹ میچ کل سے اوول میں کھیلا جائے گا، بھارت کو سیریز برابر کرنے کے لئے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم پانچواں میچ ڈرا کھیل کربھی سیریزمیں کامیابی حاصل کرسکتی ہے جبکہ بھارت کو سیریز برابر کرنے کے لئے لازمی فتح درکار ہے۔

    انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اننگز اور چون رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آخری ٹیسٹ کے لئے بھارتی ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔

    انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم نے آخری دو ٹیسٹ میچز جیت کر بھارت کو دباؤ میں لے لیا ہے، اس لئے آخری ٹیسٹ بھی کامیابی انگلینڈ کے ہی قدم چومے گی۔