Tag: india vs england

  • بھارت بمقابلہ انگلینڈ،سیریزکا چوتھا ٹیسٹ آج سے مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

    بھارت بمقابلہ انگلینڈ،سیریزکا چوتھا ٹیسٹ آج سے مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

    مانچسٹر : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریزکا چوتھا ٹیسٹ آج سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

    بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں میں تناؤ کی فضا برقرار ہے، بگ تھری کے دو ٹھیکے داروں میں سے کوئی جھکنے کو تیار نہیں، جیمز اینڈرسن اور رویندر جڈیجا کے درمیان ہونے والے جھگڑے سے دونوں بورڈز آمنے سامنے آگئے ہیں۔

    ایسے میں مانچسٹر کے خوشگوار موسم میں بھی ٹیسٹ میچ کا ماحول گرم ہی ہوگا، انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی، مانچسٹر ٹیسٹ کے لئے بھارتی ٹیم میں روی چندرن ایشون کی شمولیت کا امکان ہے۔

    ایشون کو روہت شرما یا رویندر جڈیجا میں سے کسی ایک جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، مسلسل ناکام ہونے والے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کی بھی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوگئی ہے، ادھر انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کم بیک کرسکتی ہیں کھلاڑیوں کو پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

  • ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن :انگلینڈ کیخلاف ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔ ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نے نامکمل پہلی اننگز ایک وکٹ پر پچس رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔

    دھونی چون رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر پانچ سو انہتر رنز بناسکی تھی۔ بھارت کو برتری قائم کرنے کیلئے دو سو چھیالیس رنز درکار ہیں