Tag: INDIA VS PAKISTAN

  • ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف زہر آلود بیانات دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

    ماضی میں ہربھجن سنگھ کی شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کئی سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستیاں رہی ہیں مگر اس کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آتے۔

    تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برد پڑے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں  جو سرحد پر کھڑا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی  کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کہ کے شیڈول کے اعلان سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گا اور پاکستان کے خلاف میچز نہیں کھیلے گا، تاہم شیڈول جاری ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

  • ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

    ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

    اوول: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں مایوس کن آغاز کیا ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت نے 107 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

    قومی ویمنز ٹیم 245 رنز ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئی بھی پاکستانی بیٹرز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی، سدرہ امین 30 رنز بنا کر نمایاں رہےدانیہ بیگ 24 رنز بناسکی۔

    جویریہ خان 11، بسمہ معروف 15، عمیمہ سہیل 5، ندا ڈار 4، عالیہ ریاض 11، فاطمہ ثنا 17، ،سدرہ نواز12 اور نشرہ سندھو صفر پر آؤٹ ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: رویندر جڈیجہ اولین ڈبل سنچری کیوں نہ بناسکے؟

    بھارت کی جانب سے راجیشوری گائیکواڑ  نے  شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جھولن گوسوامی  اور سہ رانا نے 2 ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر244 رنز بنائے تھے، بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، پوجا وستراکر اور اسنیہ رانا نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ دیپتی شرما نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

  • پاک بھارت میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، شعیب ملک

    پاک بھارت میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، شعیب ملک

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں سب کی نگاہیں پاک بھارت میچ پر ہوں گی، جو اس میچ میں پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے، کھلاڑی بھارت سےمیچ کوبھی دیگرمیچ کی طرح لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کی کوشش ہوتی ہے اپنے ٹاسک پورا کرے ، محمد حفیظ کوکہیں بولتے نہیں سنا کے کوئی تحفظات ہے، کھیل کر سلیکٹر کو ثابت کیا جاتا ہے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نیت صاف ہونی چاہئےعزت اللہ دیتا ہے، مسائل ہوتے ہیں اس کا حل بیٹھ کر بات کرنے سے نکلتا ہے۔

    ایشیا کپ کے حوالے سے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاک بھارت میچ پوری دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا ہے، اس میچ میں پرفارم کرنے والا ہیرو بن جاتا ہے، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ ٹکٹ دلوا دو۔

    ان کا کہنا تھا باپ بنے پر بہت خوش ہوں ، خواہش ہے ڈیلیوری کے وقت بیوی کے ساتھ رہوں ، بچے کی شہریت کوئی معنیٰ نہیں رکھتی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ وقت آیا تو ریٹائرمنٹ بھی لے لوں گا، ٹیم میں 2 سے 3 ایسے بولرز ہونے چاہئیں جو وکٹیں لیں ، محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پرکوئی بات نہیں کرسکتا، جو بھی مسئلہ ہو کھلاڑیوں کو متعلقہ لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔

    مزید پڑھیں :  ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے، ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کررہا ہے،اس سےتوقعات زیادہ ہیں، کوشش ہوگی کہ ایشیا کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں۔

    یاد رہے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی جبکہ 19  ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

  • ایشین ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھارت کے نام

    ایشین ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھارت کے نام

    کوالالمپور: ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    کوالالمپور میں جاری ہاکی کا فائنل سنسنی خیز مرحلے میں داخل تھا، چوتھے کوارٹر تک دونوں ٹیموں نے دو دو گول کیے تھے اور ٹائٹل کی دوڑ کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری تھا۔


    یہ پڑھیں: ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی، پاکستان کی فائنل تک رسائی، مقابلہ بھارت سے ہوگا


    چوتھے کوارٹر کے اختتام سے محض چند منٹ قبل بھارت نے اچانک تیسرا گول کرکے پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل کرلی، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کہ تاکہ ایونٹ برابر ہوجائے تاہم انہیں کامیابی حاصل نہ ہوئی بعدازاں وقت ختم ہونے پر ایشین ہاکی کا ٹائٹل بھارت لے اڑا۔

  • پاکستان جونیئرایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان جونیئرایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان جونیئرایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا۔

    کوالالمپور میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    کوریا نے ابتداسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا نے گول داغ کربرتری حاصل کرلی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی کورین ٹیم چھائی رہی اورایک اورگول اسکورکرکے دو گول کی برتری حاصل کرلی۔

    قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے گیم میں کم بیک کرتےہوئے یکے بعد دیگرے دوگول داغ کرمقابلہ کردیا۔

    مقررہ وقت تک مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں پاکستان نے سات کے مقابلے آٹھ گول سے کامیابی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنائی۔

    فائنل کے لئے دوسرے پول سے بھارت پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے اورکل روایتی حریف پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

  • بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ:بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب س سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی سرحد پرفائرنگ کا دوسراواقعہ ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزنےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کےسپچیت سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے پہلے گزشتہ رات بھارتی فورسز نےہرپال اور چارواہ سیکٹرز میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا موثرجواب دے کر بھارتی توپوں کے منہ خاموش کردیئے۔