Tag: India Vs South Africa

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی

    نئی دہلی : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت سے شکست کھانے والے میزبان جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی سورماؤں کو کافی پریشان کیے رکھا۔

    اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ نے سیریزبرابر کرلی، بھارتی سورما افریقی باؤلرز کے سامنے بری طرح ناکام رہے جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم 6 وکٹوں پر صرف 124رنز ہی بناسکی جواب میں جنوبی افریقہ نے 19اوورز میں 3 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹی میچ اتوار کو کھیلا گیا، افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Proteas Men (@proteasmencsa)

    مارکو یانسن نے گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سنجو سیمسن کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا، ہندوستان کے دوسرے اوپنر ابھیشیک شرما اور کپتان سوریا کمار یادو 4-4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

    صرف 15 رنز کے اسکور پر تیسرا وکٹ گنوانے والی بھارتی ٹیم کو تلک ورما (20)، اکشر پٹیل (27) اور ہاردک پانڈیا (39) نے 124 کے اسکور تک پہنچایا۔

    جواب میں 125رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا، ابتدا میں میزبان ٹیم مشکلات کا شکار تھی، 66 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن ٹرسٹن اسٹبس اور جیرالڈ کوئٹزی نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم سے میچ چھین کر اپنے قابو میں کرلیا۔

    یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس وقت ہندوستان نے 200سے زیادہ رنز بنا ڈالے تھے۔

    لیکن دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو مسلسل جھٹکے دیے۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا تو کیا ہوگا؟

    ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا تو کیا ہوگا؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے لیکن اگر آج میچ بارش کی بھینٹ چڑھ گیا تو کیا فیصلہ ہوگا؟ فاتح کا فیصلہ کیسے ہوگا اور ٹرافی کس کی ہوگی؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی اب فائنل میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہوں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ2024 کا فائنل آج 29 جون بروز ہفتہ بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوا تھا اور اب بھی شائقین کرکٹ جاننا چاہتے ہیں کہ فائنل کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے۔

    صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 فیصد تک ہو جائے گا، اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔

    بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا، فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

    اگر ہفتے کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا جو اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

    میچ اگر پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کو وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔

    اس صورتحال کے باوجود اگر برسات کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھا جاسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    واضح رہے کہ بھارتی سورماؤں نے سال 2013 کے بعد سے اب تک آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام نہیں کیا جب وہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حقدار قرار پائے تھے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش میں منعقدہ 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی میں فتح کے بعد سے اب تک کوئی آئی سی سی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔

    مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ کبھی بھی کسی فارمیٹ میں ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے تاہم اس بار جنوبی افریقہ کی ٹیم کسی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلی بار شرکت کررہی ہے۔

    بھارتی ٹیم کو فائنل میں فیورٹ سمجھا جاسکتا ہے لیکن جنوبی افریقہ بھی اپنے طور پر ایک مضبوط حریف ہے تاہم کھیل کے دوران بارش کا قوی امکان ہے جس کی وجہ سے میچ کا دورانیہ مختصر ہوسکتا ہے۔

  • پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز سے ہرادیا، گھر پر جیتنے والے بھارت کو ایک بار پھرگھر سے باہر شکست کا سامنا کرنا پڑا، 208 رنز کے جواب میں بھارتی سورما 135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر پر شیر اور گھر سے باہر بھیگی بلی بننے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں عبرتناک شکست دے دی۔

    ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کو تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ٹیسٹ میچ میں کھیل کے چوتھے دن کا آغاز ساﺅتھ افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر65 رنز سے دوبارہ کیا اور مزید 130 رنز بنا کر بھارت کو208 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

    جواب میں ہوم گراؤنڈ پر رنز اور ڈبل سنچریوں کے انبار لگانے والے ویرات کوہلی جنوبی افریقہ میں بیٹنگ بھول گئے، وہ پہلی اننگز میں 5 اور دوسری میں 28 رنز ہی بناسکے۔

    شیکھر دھون، مرلی وجے، روہت شرما اور پوجارا سب ہی فیل ہوگئے۔ 208 رنز کا معمولی سا ہدف بھارتی سورماؤں کے لئے پہاڑ بن گیا، بھارت کے بڑے بڑے بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے، پوری ٹیم135رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    فیلنڈر نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کا شکارکیا جبکہ مورنی مورکل اور کگیسو ربدانے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے ہوم گراؤنڈ پر جیتنے والا بھارت گھر سے باہر پہلے ہی امتحان میں بری طرح ناکام رہا، یہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کی اصلیت ہے جسے صرف گھر پر ہی جیتنا آتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    لندن : بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، بھارت نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹکراؤ ہوگا۔ اوول میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقی اوپنرز ڈی کاک اور آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کی شراکت کی۔ ڈی کاک ترپن رنز بناسکے۔ ڈو پلیسی چھتیس اور ہاشم آملہ نے پینتیس رنز بنائے۔

    پروٹیاز ایک سو اکیانوے رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تیزی سے آگے بڑھی۔ شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

    دھون اٹھہتر اور کوہلی نے چھہتر رنز بنائے۔ بھارتی کھلاڑی بومرا مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، سیریز کا آخر ٹی ٹوئنٹی آج کولکتہ میں ہوگا

    بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، سیریز کا آخر ٹی ٹوئنٹی آج کولکتہ میں ہوگا

    کولکتہ : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔

    بھارتی کو ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ رسمی کارروائی ثابت ہوگا، اس میچ کی ہار جیت سے سیریز کے نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    بھارت کرکٹ ٹیم کو ساکھ بحالی کے لئے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، کٹک میں شائقین کی ہنگامہ آرائی اور بھارت کی شکست بعد کولکتہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    آخری ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہے، اکسر پٹیل کی جگہ امیت مشرا کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ جبکہ شیکہر دھوان کے مسلسل ناکام ہونے کے بعد اجنکا رہانے کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ:بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ:بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے ہرا دیا

    میلبورن:کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم تین سو آٹھ رنز کے جواب میں ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارتی سورماؤں کا مقابلہ نہ کر سکی،اور اس کی وکٹیں باری باری گرتی چلی گیئں۔

    بھارت کی جانب سے ایشونت نے تین وکٹیں، جبکہ موہیت شرما اور شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چار میچز کھیلے گئے جس میں لگاتارتین میچوں میں ساؤتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔

    آج کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےتاریخ کو بدل ڈالا اوراس طرح  چوتھے میچ کی فتح بھارت کے حصے میں آئی۔