Tag: India Vs West Indies

  • بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا شیڈول تبدیل

    بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا شیڈول تبدیل

    بی سی سی آئی نے اگلے ماہ  انڈین پریمیئر لیگ کی بڑی نیلامی کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئندہ ماہ 12 اور 13 فروری کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بڑی نیلامی کے پیش نظر ان ہی تاریخوں میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق تیسرے ون ڈے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کو ایک ایک دن آگے بڑھایا گیا ہے اس کے ساتھ ہی بورڈ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ یہ تمام میچز صرف 2 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔

    اس دورے کا آغاز اب 3 میچوں کی ون ڈے سیریز سے ہوگا جو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

    یہ میچ اب 6، 9 اور 11 فروری کو ہوں گے، اس کے بعد دونوں ٹیمیں کولکتہ جائیں گی جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اب 15 فروری کے بجائے 16 فروری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سابقہ شیڈول کے مطابق 18 اور 20 فروری کو ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی اس سے قبل ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبانی کے لیے متعین شہروں کی تعداد کم کرکے 6 شہروں تک لانا چاہتا تھا۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ یہ فیصلہ سفر کے دوران ٹیموں، میچ آفیشل، براڈ کاسٹرز اور دیگر عملے پر کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دے دی

    اینٹیگا: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے دی، کوہلی الیون190رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکی، بھارت کی پوری ٹیم صرف 178رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد تاحال تنزلی کا شکار ہے۔ اسے نویں نمبر کی ٹیم ویسٹ انڈیز نے بھی ہرا دیا، اینٹیگا میں بھارت کی ٹیم جیتا ہوا میچ ہارگئی۔

    پاکستان سے ہارنے کے بعد سے اس کا غرور کم اور کھیل مزید خراب ہو رہا ہے۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈٰیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کو صرف 190رنز کا ہدف دے سکی تھی۔ اس کا کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بناسکا تھا۔ امیش یادو، پانڈیا اور کلدیپ یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں ایک سو اٹھتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بیٹنگ کے بڑے بڑے بھارتی سورما کچھ نہ کرسکے۔

    دنیا کے بہترین بلے باز سمجھے جانے والے انڈین کھلاڑی کیربین باؤلرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ جیسن ہولڈر نے پہلی بار ون ڈے میں27رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

  • پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو چاروکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لئے 183 رنز کا حدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو انتہائی کم رنز تک محدود کرنے میں بھارت کے باولروں نے بڑا کردار ادا کیا۔ محمد شامی نے 3 جبکہ امیش یادو اور راوندرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

    بھارت نے 183 رنز کا حدف 39.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 45 جبکہ ویرات کوہلی نے 33 رنز بنائے۔

    میچ کا مرد میدان محمد شامی کو ویسٹ انڈیز کی تین انتہائی اہم وکٹیں لینے پر قرار دیا گیا۔

  • پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ : کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم معرکہ آج پرتھ میں ہوگا۔

    پرتھ میں اب گھسمان کی جنگ ہوگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں سات میچز ہوچکے ہیں، بھارتی سورماؤں کا پلڑا بھاری ہے جبکہ کالی اندھی کو تین مقابلوں میں کامیابی ملی۔

    دونوں ٹیموں کو ڈبل سنچری میکرز کی خدمات حاصل ہیں۔

    بھارتی بیٹنگ لائن رنز بنانے کی مشین ہے توکالی اندھی کے پاس جارحانہ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائینگے۔

  • دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دہلی :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اڑتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

    مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے سات وکٹوں پر دو سو تہتر رنز اسکور کیے۔ کوہلی،رائنا اور دھونی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم دو سو پندرہ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ڈوین براوؤ نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار،روندرا جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    کوچی : ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ایک سو چوبیس رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    کوچی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مارلون سیمیولز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    سیمیولز نے ایک سو چھبیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دنیش رامدین نے سیمیولز کا بھرپور ساتھ دیا، رامدین نے اکسٹھ رنز اسکور کئے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو انچاس رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بھارتی ٹیم اکتالیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیکھر دھون ارسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے، سیمیولز اور روی رامپال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔