Tag: India vs Zimbabwe

  • بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

    بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

    آکلینڈ: عالمی کرکٹ کپ کے پول بی میں بھارت بمقابلہ زمبابوے کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں  سے شکست دیدی، سریش رائنا نے ایک سو دس رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری میچ میں زمبابوے نے بھارت کو  دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا،  زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 ،رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، تینتیس رنز پر ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارت مضبوط پوزیشن میں آگیا۔

    جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 48.4 اوررز میں چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پچیاسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوارٹرفائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ، دوسری  جانب زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

  • ورلڈ کپ: بھارت کی 288 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: بھارت کی 288 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    آکلینڈ : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں زمبابوے اور بھارت مدِ مقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں  جاری میچ میں زمبابوے نے بھارت کو  دو سو اٹھاسی رنز ہدف دیدیا،  زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے، دو سو اٹھاسی رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

     بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، تینتیس رنز پر ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارت مضبوط پوزیشن میں آگیا۔

    زمبابوے کا ایک کھلاڑی بھارت کی بولنگ لائن پر بھاری رہا، ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے برینڈن ٹیلر میدان میں اترے اور چھاگئے، کیرئیر کا آخری ون ڈے کھیلنے والے ٹیلر نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی آٹھویں سینچری اسکور کی،  ٹیلر نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز  بنائے۔

    ٹیلر کے ساتھ شان ولیمز نے بھی اپنا ہاتھ صاف کرلیا۔ پچاس رنز کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے جڑدیئے۔

    محمد شامی، یادو اور شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون ایک وکٹ لے سکے

    یہ دونوں ٹیموں کا آخری پول میچ ہے جس کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    بھارت پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے، کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

    دوسری  جانب زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔