Tag: India

  • گوگل نے بھارت کو’نمک حرام‘ قرار دے دیا

    گوگل نے بھارت کو’نمک حرام‘ قرار دے دیا

    کراچی: نریندر مودی کی حکومت کی ابتدا میں خیر سگالی کے تاثرات دکھانے والا بھارت آج کل جنگی جنون میں مبتلا ہے جس کا مظاہر ہر سطح پر کیا جارہا ہے ‘ جس کے سبب انٹرنیٹ نے بھی بھارت کو نمک حرام ملک قرار دے دیا ہے۔

    انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلا ش کے لیے جس سرچ انجن کو سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہ گوگل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مل جاتی ہے۔

     ایسے ہی کسی منچلے نے دنیا کا نمک حرام ملک ڈھونڈا تو حیرت انگیز طور پر گوگل نےاپنی سرچ میں بھارت کو ’دنیا کا نمک حرام ملک‘ قرار دے دیا اور فوراً ہی یہ اطلاعانٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    namak haram

    اب گوگل پاکستان کی خواہش کے مطابق تو چلنے سے رہا تو گوگل اگر بھارت کو نمک حرام قرار دے رہا ہے تویقیناً اس کے پیچھے وجہ ہوگی اور وجہ صاف ظاہر ہے‘ بھارت نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کی ہے اور اسکے لیے اس نےہر اصول اور قائدے کو پس ِ پشت ڈال رکھا ہے۔

    کشمیر کے معاملے کو ہی دیکھیں تو کشمیر سے بھارت کی آبی ضروریات کا کثیر حصہ پورا کیا جاتا ہے اور بدلے میں بھارت کشمیری عوام کا شکرگزار ہونے کے بجائے ان کی زمین پر غیر قانونی طریقے سےنا صرف قابض ہے بلکہ ان پر ظلم و ستم کا بازار بھی گرم رکھتا ہے۔

    بھارت اپنے محسن امریکہ کو بھی خاطر میں نہیں لاتا اور وقتِ ضرورت اسے بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے امریکہ کے حریفوں سے تعلقات استوار کرنا شروع کردیتا ہے ، اب ایسے ملک کو انٹرنیٹ نمک حرام قرار دے تو اس میں کیا بڑی بات ہے۔

  • بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    بھارت نے ایک گھنٹے میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سے دہلی جانے والی واحد ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس پڑوسی ملک کی درخواست پر ایک روز کے لیے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھارت کی سروس بحال رکھنے کی اپیل پر ٹرین معمول کے مطابق چلانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر انڈیا کی درخواست پر پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارت جانے والی خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس سروس ایک روز کے لیے بند کردی گئی تھی تاہم بھارت نے سروس دوبارہ بحال رکھنے کی درخواست کردی۔

    سی ای او ریلوے جاوید انور نے بھارتی دخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے 1 گھنٹے کے اندر بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان سے سروس بحال رکھنے کی درخواست کی۔

    Samjhota-3

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بھارت کی سروس بحال رکھنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس شیڈول کے مطابق چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیر کے روز سروس بحال رہے گی اور خصوصی ٹرین پاکستان کے علاقے لاہور سے بھارتی علاقے امرتسر روانہ ہوگی‘‘۔

    Samjhota-1

    یاد رہے پاکستان سے بھارت آنے جانے کے لیے خصوصی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس چلائی جاتی ہے جو لاہور کے راستے بھارت میں داخل ہوتے ہوئے اٹاری اسٹیشن پہنچتی ہے، وہاں پہنچنے کے بعد مسافروں کی امیگریشن کا عمل اور سامان کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے بعد ازاں ٹرین بھارت کے دارالحکومت روانہ ہو جاتی ہے۔

    Samjhota-2

    سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی امیگریشن اٹاری کے مقام پر ہوتی ہے تاہم پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے قریب تفتیش کے بعد مسافروں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • لتا منگیشکر نے بھارتی فوجیوں کیلئے فنڈنگ کی اپیل کردی

    لتا منگیشکر نے بھارتی فوجیوں کیلئے فنڈنگ کی اپیل کردی

    ممبئی: اوڑی حملے کے بعد کئی بھارتی گلوکاروں کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد لتا منگیشکر بھی اپنے فوجیوں کی حمایت میں کود پڑیں اور مارے گئے 18جوانوں کے غم میں سالگرہ نہ مناننے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجیوں کی فلاح کےلیے فنڈنگ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ گرم ہونے کے بعد سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر بھی اپنے وطن کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں، لتا منگیشکر نے اس مرتبہ 28 ستمبر کو آنی والے اپنی 87 ویں سالگرہ پر مداحوں سے کوئی تحفہ یا پھول وغیرہ بھی وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ لوگ ان پیسوں کو آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائیں۔

    لتا منگیشکر نے اوڑی حملے پر ٹوئٹ کیا ہے کہ میں ایسا مانتی ہوں کہ ماں، باپ، ماسٹر اور وطن کے محافظ ہمارے جوانوں کے لیے جتنا بھی کریں کم ہے۔

    انہوں نے بھارتی فوجیوں کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے بہادر جوان جو ملک کی حفاظت کے لے اپنی جان کی پروا نہیں کرتے، انہی کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں۔

    لتا نے مزید کہا کہ ہمارا یہ بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے لیے اپنی طرف سے جو بھی کچھ ہو سکے وہ ضرور کریں، میں اپنی طرف سے اپنے کچھ بہادر جوان فوجی بھائیوں کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ میں کچھ رقم جمع کرا رہی ہوں، میرے اوپر آپ کا احسان ہوگا کہ اگر آپ بھی اس کام میں اپنا کردار ادا دیں۔

  • بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی متحد،عوام کا مودی کو کرارا جواب

    بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی متحد،عوام کا مودی کو کرارا جواب

    کراچی / ژوب / پشاور / خان پور : بھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ وطن کے تحٖفظ کیلئے فوج چوکنی اورعوام فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

    مختلف شہروں میں عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مودی سرکار کو کرارا جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی عوام اٹھ کھڑے ہوئے اوربھارت مودی سرکارکو للکارتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

    ژوب میں سول سوسائٹی اورقبائل نےبلوچستان میں "را” کی مداخلت اورمودی کےبیانات کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خبردارکیا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے مودی سرکار مہم جوئی سے باز رہے۔

    مظاہرین نے مودی کے پتلوں پر تھپڑوں کی بارش کردی اور بھارتی پرچم جلائے گئے، خان پور میں بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف عوام کےحوصلے بلند ہیں۔

    شہریوں نے ڈنڈا بردارفورس بنالی کہا کہ حوصلے اتنے بلند ہیں کہ نہتے ہی میدان میں اترآئیں گے، پشاور میں بھی طلبہ نے ریلی نکالی۔ اس موقع پر طلبہ نے وطن سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

     

  • پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھ نکال دیں گے، ہندو برادری

    پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھ نکال دیں گے، ہندو برادری

    ٹنڈوالہیار: ہندو بھیل برادری کے نو منتخب صدر ڈاکٹر گلاب رائے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل تحفظ حاصل ہے جو بھی اس کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اُس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں ہندو بھیل برادری نے آل پاکستان کے نو منتخب صدر اور اراکین و ممبران کے ہمراہ مودی سرکار کی جارہیت کے خلاف احتجاجی مظاہری کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ ’’پاکستان پر بری نظر ڈالنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے اور اگر ملک کی طرف غلط ارادوں سے انگلی اٹھائی گئی تو وہ بازو جڑ سے کاٹ دیں گے‘‘۔

    بھیل برادری کی جانب سے آل پاکستان کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ہندو برادری کی جانب سے مودی حکومت کی جارہیت اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر بھیل برادری کے مرکزی صدر ڈاکٹر گلاب رائے بھیل و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں‘‘۔

    انہوں نے مودی اور بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا کی جانب سے جو دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے یہ سب بے کار ہیں، اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے اور اپنے سروں پر کفن باندھ کر اس ملک کی حفاظت کریں گے‘‘۔

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

  • بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔

    بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔

    کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

    ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔

     

  • براہمداغ کے پاس افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارتی ویزا لگا ہے ، خواجہ آصف کا انکشاف

    براہمداغ کے پاس افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارتی ویزا لگا ہے ، خواجہ آصف کا انکشاف

    لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم نام کا افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارت کا ویزا لگا ہوا ہےاور اب انڈیا بلوچ رہنماء کو سیاسی پناہ دینے کو تیار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کیا، خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ ہمارے بہترین ہمسائے ہیں؟‘‘۔


    Brahmdagh Bugti has Afghan passport & Indian… by arynews

    براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’’اُس کے افغان پاسپورٹ موجود ہے جس پر ابراہیم نام درج ہے اور بھارت نے اس پاسپورٹ پر اپنے ملک کا ویزا جاری کیا‘‘۔

    پڑھیں:   بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

    خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ’’براہمداغ بگٹی اب بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت اُس پر بظاہر راضی نظر آتا ہے، انہوں نے بھارت سے سوال کیا کہ ’’کیا یہ اچھے پڑوسی کی نشانی ہے کہ وہ دوسرے کو مطلب شخص کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ فراہم کرے‘‘۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ’’حکومت جلا وطن بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کے معاملے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے جلد ہی ملزم کے خلاف انٹر پول کو ریفرنس ارسال کر کے پاکستان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:   براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریفرنس بھیجیں‌ گے، چوہدری نثار

     انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب کوئی شک نہیں رہا کہ مودی نے بلوچستان میں دراندازی میں اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم براہمداغ کے حوالے سے بھارتی عزائم بھی اب کھل کر بے نقاب ہوچکے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان، مودی اور براہمداغ کے خلاف درخواست دائر

     چوہدری نثار نے کہا کہ ’’دنیا کو علم ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور اُس کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ساتھ ہی انہوں نے اڑی سکیٹر حملے پر بھارتی عزائم اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے حوالے سے کہا کہ ’’بھارت اپنے ہی جال میں خود پھنس چکا ہے پہلے انہوں نے الزام عائد کیا مگر پھر خود اُس سے پیچھے ہٹ گئے تاہم بھارتی میڈیا خاص مقصد کے تحت ملک کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے‘‘۔
  • پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار

    پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار

     

    ممبئی: بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پولیس نے ایک کبوتر کو پکڑلیا اور اسے پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک بار پھر پرندے سے خوفزدہ ہو گیا اور امن کی علامت کبوتر کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کبوتر کے پروں پر اردو لکھی ہوئی ہے۔


    جاسوسی کا الزام ، بھارت میں کبوتر گرفتار


    بھارتی پولیس نے گاؤں ہوشیار پور سے اردو مہر والے کبوتر کو پاکستانی قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے، جس کا ایکسرے بھی کرایا گیا کبوتر کے جسم کے اندر کہیں کسی قسم کی کمپیوٹرائزڈ خفیہ چپ تو موجود نہیں۔

    hoshiarpur-india-harpreet-pigeon-photo-inscription-feathers_53409d9a-8189-11e6-b856-2be417b599e5

    واضح رہے کہ پچھلے برس بھی بھارتی فوج نے ایک پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر اسے دہشت گرد قرار دیا تھا جس پر پوری دنیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی تھی ۔

    آج بھی ہوشیار پور کی مقامی پولیس نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پروں پر ہفتے کے دنوں کے نام لکھے ہوئےہیں۔

  • کراٹے چیمپیئن شپ، بھارت نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آنے سے روک دیا

    کراٹے چیمپیئن شپ، بھارت نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آنے سے روک دیا

    کراچی: بھارتی سفارت خانے کا پاکستان کے ساتھ متعصبانہ رویہ تا حال برقرارہے، ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کے لیے مکمل پاکستانی دستہ روانہ نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ 22 ستمبر سے دہلی میں شروع ہورہی ہے، پاکستان کی جانب سے 14  کھلاڑیوں کا دستہ تیا رکیا گیا ہے، لیکن بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا متعصبانہ رویہ برقرار رکھا ہوا ہے.

    یہ شکست کا خوف ہے یا پاکستانی کراٹے ٹیم کو کمزور کرنے کی سازش کہ بھارتی سفارت خانے نے سات میں سے چار مردوں اور سات خواتین کراٹے کاز میں سے صرف تین کو ویزا جاری کیے یعنی 14 کھلاڑیوں میں سے صرف 7 کو بھارتی ویزے جاری کیے گئے۔

    کاتا ٹیم میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا جبکہ کوچنگ اسٹاف میں صرف ایک اہلکار کو ویزا مل سکا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ ایڈیشن میں بھی بھارتی سفارت خانے نے ویزے جاری نہیں کیے تھے۔ پاکستان کراٹے ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر دوپہر کو دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان مینز اور ویمنز چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔