Tag: India

  • اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، فلم ‘دبنگ 3’ کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔

    دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی ادکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا، بحث ہے کہ دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔

    خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئین کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ‘دبنگ 3’ میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے، لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔

    dabangg2_1353680062_600x450

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’ دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

    فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    salmankhan-sonakshisinha-759

  • بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : بھارت نے پی آئی اے کی پرواز کو اپنی حدود سے گزارنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازوں کو بھارتی حدود سے گزارنے سے منع کردیا۔

    بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پشاور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہ دیا، بعد ازاں پرواز پی کے 894 کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنا پیشگی اطلاع کے پی آئی اے کے طیارے کو پاکستان واپس موڑ دیا، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

    پی آئی اے کی مذکورہ پرواز میں 250 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدو سے ہی گزر کر جاتی ہے۔

     

  • بھارت کی بد حواسی : پاکستانی طیارے پر اپنا ترنگا لہرا دیا

    بھارت کی بد حواسی : پاکستانی طیارے پر اپنا ترنگا لہرا دیا

    نئی دہلی : بھارت نے جھوٹ کی انتہاء کردی، مودی سرکار نے پاکستانی جنگی طیارے پر بھارتی پرچم لہرا دیا تفصیلات کے مطابق بھارت نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی طیارے جے ایف تھنڈر کے ساتھ اپنے پرچم کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی۔

    India puts its flag on Pakistani jet by arynews

    بھارت کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے جاری کی گئی تھی، اس کو بھارتی وزارت ثقافت کی غلطی کہا جائے یا پاک فضائیہ کا خوف، بھارت سرکار نے جشن آزادی کی ایک منٹ چالیس سیکنڈ کی ویڈیو میں پاک چین کے تعاون سے تیارکردہ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی تصویر پر بھارتی ترنگا لہرا دیا۔

    وڈیو میں جنگی طیاروں کو ہندوستانی پرچم کے ساتھ فلائی پاسٹ کرتا دکھایا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی نشاندہی اور شدید تنقید کے بعد بھارتی وزارت ثقافت نے وڈیو ہٹادی۔

    سوشل میڈیا پر عوام نے نشاندہی کی تھی کہ ترنگا تو بھارتی ہے لیکن جنگی طیارہ پاکستانی ہے۔ مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تھی جسے بعد میں فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

  • پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    ہ

    نئی دہلی: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا جواب میں پاکستان نے الزامات مسترد کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے وہاں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کشمیر کے معاملے پر طلب کیا اور پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے کشمیر میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

    جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے دراندازی کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دراندازی یاتخریبی کارروائی کے لیےاستعمال نہ ہونے پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے آرپار جس قسم کی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی مداخلت یا دراندازی ممکن نہیں، بھارت عالمی دنیا کی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں دراصل مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا

    اس حوالے سے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔

  • بھارتی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد، شہریوں کا احتجاج

    بھارتی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد، شہریوں کا احتجاج

    اسلام آباد : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کے آخری اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، اسلام آباد آمد کے موقع پر ڈی جی سارک اور بھارتی ہائی کمشنر نے اُن کا استقبال کیا۔

    بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کشمیر مظالم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکنے لیے سفارتی سطح پر آواز بلند کرے اور کشمیر میں مظالم بند ہونے تک کسی صورت مذاکرات نہ کیے جائیں‘‘۔

    پڑھیں : سارک کانفرنس کا دوسرا روز‘ سیکرٹری داخلہ سطح کا اجلاس جاری

    قبل ازیں سارک وزرائےداخلہ کا اجلاس آج دوسرے روز اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس میں سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ دہشت گردی،منشیات،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اوررکن ممالک میں ویزےکی چھوٹ سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    سارک کانفرنس کا آخری اجلاس کل منعقد کیا جائے گا جس میں سارک ممالک بھارت،بنگلہ دیش،افغانستان،بھوٹان،نیپال اور سری لنکا کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے، کل ہونے والے اجلاس میں تمام ممالک کے درمیان تعلقات، انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : شفافیت میں پاکستان ’سارک‘ ممالک میں سرفہرست

    آئندہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف او وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی شرکت کریں گے تاہم دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان وزرائے خارجہ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

     

  • بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا

    بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا

    سیالکوٹ : بھارت نے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا جس سے ہیڈ مرالہ ، خانکی اور قادر آباد بیراج کےمقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے سبب بھارتی کی جانب سے دریائے چناب میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد ہیڈمرالہ، خانکی اور قادرآباد بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔

    بیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ گزشتہ روز 73 ہزار کیوسک تھا جو آج 1 لاکھ 43 ہزار 900 کیوسک تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں آبی علاقے زیر آب آگئے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ ، کوجرانوالہ، حافظ آباد ، چینوٹ اور جھنگ کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب کا خطرہ

    دوسری جانب سیالکوٹ کے ایک نالے میں شگاف پڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے، بند ٹوٹنے سے سیلانی ریلہ شہری علاقوں میں داخل ہوگیا ہے ، جس کے باعث چٹی شیخاں کے مقام پر نالہ پلکھو میں بھی طغیانی آنے سے نیکا پورہ، پظام پورہ، پسرور روڈ، میانی گوپالپور، جودھے والی رائے پور، اور سیدنوالی کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ سیلانی ریلے کا پانی متاثرین کے لیے بنائے جانے والے فلڈ کیمپ میں داخل ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : آئندہ مون سون میں بارشوں سے کراچی میں سیلاب کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

    متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مددکررہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • بھارتی فورسز کا وفد مذاکرات کے لیے آج پاکستان آئے گا

    بھارتی فورسز کا وفد مذاکرات کے لیے آج پاکستان آئے گا

    اسلام آباد : پاک بھارت سرحدی فورسز کے مذاکرات میں شرکت کے لیے 21 رکنی بھارتی وفد آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت فورسز کا 21 رکنی وفد آج واہگہ بارڈر کے ذریعے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا،  دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل لاہور کے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہو گا تاہم مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کی افواج کی اگلی نشست بھی اسی مقام پر منعقد کی جائے گی جبکہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی جی کرشن کمار ایک روز قبل دبئی کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت تعلقات پر بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، چوہدری نثار

    دونوں ممالک کی بارڈر سیکورٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کسٹمز، امیگریشن، ریلویز اور اینٹی نارکورٹکس کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا، پاکستانی حکام کی جانب سے اجلاس کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے حوالے احتجاج کیا جائے گا جبکہ مذاکرات میں پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

    بی ایس ایف حکام کی جانب سے وقتاً فوقتاً بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج  بھی ریکارڈ کروایا جائے گا۔

     

  • خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ ، بی جے پی  نے اسمبلی رکن کی رکنیت معطل کردی

    خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ ، بی جے پی نے اسمبلی رکن کی رکنیت معطل کردی

    پٹنہ : بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے کونسل ممبر تُناجی پانڈے کو ریل گاڑی میں خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ پر اسمبلی رکنیت سے ہٹا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانڈے نے پروروانچل ایکسپریس میں سفر کرنے سرائے ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہوئے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے خواتین کے شکایتی مرکز سے رابطہ کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کروائی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر بہار قانون ساز کونسل کے ممبر تناجی پانڈے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جلد اُن کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ممبر اسمبلی کونسل کے رکن درگاہ پور سے حاجی پور کے لیے سفر کررہے تھے جبکہ متاثرہ خاتون بھی اُسی ریل گاڑی میں گورک پور جارہی تھیں۔

    ممبر اسمبلی  نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں صرف اپنے موبائل کا چارجر باہر لے جارہا تھا کہ اسٹیشن پر سونے والے شخص سے ٹکراؤ ہوگیا تاہم مجھے علم نہیں تھا کہ سونے والا مرد ہے یا خاتون ہے۔

    رکن اسمبلی کی شکایت موصول ہونے پر بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پانڈے کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    اندور : بھارت کی رہائشی گیتا بھی عبدالستار ایدھی کی وفات پر رو پڑی، اس کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق غلطی سے پاکستان آنے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارت جانے والی گیتا بھی اپنے محسن عبدالستار ایدھی کی وفات پر آبدیدہ ہوگئی۔


    Indian girl Geeta fondly remembers father… by arynews

    بولنے سے قاصر اور لاوارث گیتا کو تین سال قبل ایدھی ٹرسٹ میں پناہ ملی۔ جہاں سے اسے گزشتہ دنوں بھارت بھجوا دیا گیا، گیتا آج کل بھارت کے شہر اندور میں ایک این جی او کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر سن کر گیتا کے آنسو بہنے لگے۔

    گیتا نے اپنے جذبات کا اظہار اشاروں کی زبان میں کیا، جس کا پریس نوٹ بھارتی این جی او کی سربراہ مسز کپور نے جاری کیا۔

    گیتا کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔ گیتا نے بتایا کہ بلقیس ایدھی نے اسے بھارت سے مورتیاں لاکر دیں تاکہ وہ پوجا کرسکے۔

    گیتا نے بتایا کہ ایدھی صاحب اس سے اشاروں کی زبان میں بات کرتے تھے۔ وہ ناراض ہونے پر غصہ بھی کرتے تھے۔ ایدھی صاحب تہواروں پر اس کے لئے کپڑے جوتے اور مٹھائیاں بھی لاتے تھے۔ میں ان کا پیار کبھی نہیں بھلا پاؤں گی۔

     

  • نیوکلیئر سپلائر گروپ کا اجلاس، بھارت کو رکنیت دینے پر اتفاق نہ ہوسکا

    نیوکلیئر سپلائر گروپ کا اجلاس، بھارت کو رکنیت دینے پر اتفاق نہ ہوسکا

    سئیول:نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں اراکین نے بھارت کو رکنیت دینے کی مخالفت کردی، آج کا اجلاس ختم ہوگیا، جمعہ کو اجلاس دوبارہ ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کی رکنیت کا معاملہ دوبارہ زیربحث آئے گا.

    اطلاعات کے مطابق نیو کلیئر سپلائر گروپ ممالک کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں بھارت کو ممبر شپ دینے کے معاملے پر اراکین کا اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کی بھارت کا این پی ٹی پر دستخط نہ کرنا ہے ۔ 

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیول، برازیل، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو رکنیت دینے کی مخالفت کی جبکہ چین پہلے ہی بھارت کی گروپ میں شمولیت کی مخالفت کرچکا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چینی صدر زی جنگ پنگ سے درخواست کی ہے کہ وہ اجلاس میں بھارت کی حمایت میں ووٹ دیں مخالفت نہ کریں.

    واضح رہے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں 48 ممالک شامل ہیں جو دنیا بھر میں جوہری مواد کے معاملات کو دیکھتے ہیں اور رکن ممالک کو جوہری موادکی تجارت کا اختیار حاصل ہے.