Tag: India

  • بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کا ریلوے سیکیورٹی کا جدید نظام دھرا کا دھرا رہ گیا جب ایک ہاتھی نے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی اورٹرین کی زد میں آکرمارا گیا۔

    ہاتھی جنگلوں میں جھومتے ہوئے دور دور تک نکل جاتے ہیں لیکن انسان ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جنگلی ہاتھی جنگل سے گزرنے والی ریل کی پٹری کراس کر رہا تھا کہ ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے ہاتھی ہلاک ہوگیا۔

    پانچ ہزار کلو گرام وزن کے حامل اس ہاتھی ٹکرانے کے سبب ٹرین بھی رک گئی اور ہاتھی کے دانت بھی اس ٹکر کے اثرسے ٹوٹ گئے۔

    امدادی کارکن موقع پرپہنچے اورہاتھی کی لاش اٹھانے کے لئے جتن شروع کردئیے تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پرپہرہ لگا دیا کیونکہ مرا ہوا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔

  • بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اقوام متحدہ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھاتی رہی ہیں لیکن باضابطہ طورپر عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ مع ثبوت پہلی بار رکھا جارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں بھارتی دراندازی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد امریکہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • بی جے پی نے پاکستان کی امن کوششوں کامثبت جواب نہیں دیا،  سلمان خورشید

    بی جے پی نے پاکستان کی امن کوششوں کامثبت جواب نہیں دیا، سلمان خورشید

    اسلام آباد : بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششوں کامثبت جواب نہیں دیا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں جناح یو نیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    سلمان خورشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنا جرات مندانہ اور دور اندیشی پر مبنی فیصلہ تھا ” تاہم بی جے پی کی اتحادی حکومت اسلام آباد کی امن تجاویز پر مناسب تبادلے میں ناکام ہوگئی”۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1947 کے بعد سے دنیا میں متعدد تنازعات کا حل تلاش کرلیا گیا مگر پاکستان ۔ ہندوستان کا تنازعہ اب تک برقرار ہے۔

    سلمان خورشید نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کے پاس کشمیر ایشو سمیت کوئی بھی پالیسی نہیں ہے،سندھ میں سرکاری سطح پر دیوالی کا اہتمام کرنا خوش آئند ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناح انسٹیٹوٹ کی صدر اور امریکا کے لئے پاکستان کی سابق سفیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں جنگ اور تنازعات سے ہٹ کر امن اور استحکام کے لیے متعدد راستے موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت کم بین الاقوامی امداد کے ساتھ دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اندرونی جنگ لڑ رہا ہے۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک نئی دہلی کی پاکستان کے بارے میں واضح پالیسی دیکھنے میں نہیں آئی۔

     

  • پاکستان ویسا نہیں ہے جیسا ہندوستان میں سمجھا جاتا ہے، سابق بھارتی وزیر خارجہ

    پاکستان ویسا نہیں ہے جیسا ہندوستان میں سمجھا جاتا ہے، سابق بھارتی وزیر خارجہ

    اسلام آباد: سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بہار کے انتخابی نتائج کے بعد مودی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے۔

    اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی جانوں کا ضیاع بڑا انسانی المیہ ہے،کشمیر کا مثبت حل نکلنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویسا نہیں ہے جیسا ہندوستان میں سمجھا جاتا ہے، ہندوستان کے رہنما عوام کو جیسا بتاتے ہیں وہ اسی پر یقین کر لیتے ہیں۔دونوں ملکوں کا میڈیا بہت طاقتور ہے ،لہذا صحافیوں کو دونوں جانب کے اخبارات میں آرٹیکلز شائع کرنے چاہیے۔

    انہوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کے پاس کشمیر ایشو سمیت کوئی بھی پالیسی نہیں ہے،سندھ میں سرکاری سطح پر دیوالی کا اہتمام کرنا خوش آئند ہے۔

    ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا،برطانوی نظام عدل قابل بھروسہ ہے،انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔

  • بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، فواد خان

    بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، فواد خان

    پشاور: اداکار فواد خان نے پشاور میں واقع شوکت خانم کینسر اسپتال میں درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، فواد خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے خلاف کام کرنے والی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی اتنی ہی تعداد میں موجود ہیں۔

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    تقریب کے دوران اداکا ر کا مزید کہنا تھا وہ مستقبل قریب میں بولی سٹار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    واضح رہے چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔

    Exclusive message by Fawad Khan in support of Shaukat Khanum P...Exclusive message by Fawad Afzal Khan in support of Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre Peshawarآج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے۔ یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اس دفعہ بھی آپ سب اس مہم میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس طرح اپ لوگوں نے پہلے حصہ لیا تھا، پھر چاہے وہ دس لاکھ ہو یا دس کڑور، ہم سب اس کو مل کر ممکن بنا سکتے ہیں۔ Posted by Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre on Wednesday, November 11, 2015
    شوکت خانم کینسر اسپتال کے حوالے سے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے، یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • دبنگ خان بھارت میں جیمز بونڈ پر بھاری پر گئے

    دبنگ خان بھارت میں جیمز بونڈ پر بھاری پر گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ہالی ووڈ پر اپنی دھاک بٹھا دی جس کے بعد 6 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کی بھارت میں نمائش کی تاریخ بھی بڑھادی گئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کی متعدد باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں یہی نہیں ان کی رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ پر بھی بالی ووڈ اسٹار کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق کردار جیمز بونڈ کی نئی آنے والی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ بھارت میں 6 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جانی تھی۔

    تاہم دبنگ خان کی 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ سے باکس آفس پر مقابلے کے پیش نظر اب فلم ’’اسپیکٹر ‘‘ 20 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے اوران کی آنے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔

    گلابی انگریزی اور متنازعہ بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا ایک بارپھرخبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب انہیں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں شاہ رخ خان کو پاکستان آکران کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی دعوت دی۔

    میرا نے اب سے کچھ عرصہ قبل بھی شاہ رخ خان کومخاطب کیا تھا جب انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بھارت میں میرا کے خلاف لابنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

    میرا نے کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بھارت میں ماہرہ نے میرے خلاف مہم چلا کراپنے لئے فلمیں حاصل کی ہیں۔

    اب شاہ رخ خان پاکستان کی متنازع اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی آفرکا جواب دیں گے یا اسے قطعی نظرانداز کردیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلمیں رئیس، دل والے اورفین میں مصروف ہیں۔

  • ہیما مالنی بھی شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں

    ہیما مالنی بھی شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں

    ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ ہیما مالنی بھی شاہ رخ خان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پاکستانی ایجنٹ قراردینے کے خلاف میدان میں آگئیں۔

    بھارتی اداکارشاہ رخ کی جانب سے بھارت میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رویے کے خلاف دئیے گئے بیان پربی جے پی کے رہنما کیلاش وجے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ شاہ رخ بھارت میں رہتے ہیں لیکن ان کی روح پاکستانی ہے‘‘۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ ہیما مالنی نے اس معاملے پر ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ رخ خان کو بی جے پی کی جانب سے بلاوجہ نشانہ بنایا جارہاہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے یہ نہیں کہا کہ وہ ایوارڈ یا اعزازواپس کررہے ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ انہیں نشانہ بنایا جارہاہے اوریہ درست نہیں ہے‘‘۔

    ہیما مالنی نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان ہمارے ملک کے اداکار ہیں اوران کی وجہ سے بھارت کا نام روشن ہوا ہے، دنیا بھرمیں شاہ رخ کے کروڑوں مداح موجود ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

  • ماضی میں آمروں نے آئین کو پیروں تلے روندا، رضا ربانی

    ماضی میں آمروں نے آئین کو پیروں تلے روندا، رضا ربانی

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں مفتی محمود سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ماضی میں آمروں نے آئین کو پیروں تلے روندا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے دور میں جمہوری اداروں کو ایک دوسرے سے لڑایا گیا چاہتے ہیں کہ اداروں کے درمیان روابط بڑھیں، آپس میں مل کر بیٹھیں، کوئی درمیان کا راستہ ضرور نکلے گا کیونکہ درمیانی راستہ ہی قوم کی بھلائی کا راستہ ہے۔

    چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ آئین کو اصل شکل میں لانے کے لئے تمام سیاستی جماعتوں نے کردار ادا کیا، آج اس ملک کو دوبارہ اسی سوچ کی ضرورت ہے، وفاق کی مضبوطی کےلیے تمام سیاسی قوتیں اختلافات بھلادیں،جمہوریت ہی پاکستان کی مضبوطی کاواحد راستہ ہے۔

    اس سے قبل سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کے خلاف مغرب کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

  • بھارتی ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت روانہ کردیا گیا

    بھارتی ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت روانہ کردیا گیا

    جکارتا: انڈونیشیا میں گرفتاربھارتی ڈان چھوٹا راجن کو ڈی پورٹ کرکے بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھوٹا راجن کے نام سے مشہور بھارتی مجرم راجندر سداشیو نکلجے کو گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    چھوٹا راجن کو گرفتاری کے بعد بھارت منتقل کیا جانا تھا تاہم آتش فشاں لاوا پھٹنے کے سبب بالی کی تمام فلائٹس دو روز کے لئے منسوخ کی گئیں تھیں۔

    چھوٹا راجن کو سخت سیکیورٹی کے حصارمیں جیل سے ملٹری ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے بھارت روانہ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق’چھوٹا راجنُ‘ بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ ہے۔

    انڈونیشن پولیس کے مطابق آسٹریلوی پولیس سے ملنے والی ایک خبر کی بناء پر راجندر سدا شیو نکلجے نامی اس مجرم کو بالی شہر کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چھوٹا راجن سن 1995 سے انٹرپول کو مطلوب ہے اور اس پر بھارت میں 15 سے 20 افراد کے قتل کا الزام ہے۔