Tag: India

  • بھارت میں موتیا کا ناکام آپریشن، 14 افراد بصارت سے محروم

    بھارت میں موتیا کا ناکام آپریشن، 14 افراد بصارت سے محروم

    ممبئی: مغربی بھارت میں 14 افراد موتیے کے ناکام آپریشن کے سبب اپنی ایک آنکھ کی قوت بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں غیرمعیاری صحت کی سہولیات کی یہ تازہ مثال ہے۔

    بھارتی ریاست مہاشترا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سراسرغفلت اسپتال کے عملے کی ہے جس نے آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو صحیح طریقے سے جراثیم کش عمل سے نہیں گزارا جس کے سبب ایسا آپریشن جس میں نقصان کے اندیشے کم سے کم ہوتے ہیں اتنی کثیر تعداد میں لوگ بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    اس موقع پر مہاراشترا کے وزیرصحت دیپک سوانت کا کہنا تھا کہ ’’اس معاملے میں ڈاکٹروں اور سرجنوں نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیاہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین ڈاکٹروں اوراسٹاف کے کچھ ممبران کو معطل کیا گیا ہے اور واقعے کے اصل ذمہ دار کے تعین کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جاچکی ہے۔

    دوہفتے قبل ہونے والے ان ناکام آپریشنوں میں 23 افراد کی بصارت متاثر ہوئی تھی جن میں سے 4 کی بصارت بحال کی جاچکی ہے جبکہ 5 کی بصارت کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ 14 افراد کی بصارت مکمل طور پر ضائع ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی شمالی پنجاب کے ایک فری میڈیکل کیمپ میں ہونے والے آپریشنوں کے نتیجے میں 20 افراد اپنی بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

  • بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    نئی دہلی : انتہا پسند ہندو تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف زہراگلنے کا کوئی نہ کوئی موقع نکال لیتی ہے۔بھارتی ریاست بہارمیں ہونے والے انتخابات جیتنے کے لئے بھی بی جے پی نے پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا۔

    بہار میں ہونے والے انتخابات کا پانچویں میں سے ابھی دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے سیاستدانوں نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے بہارمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھرپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگربی جے پی انتخابات میں ہارگئی توپاکستان میں خوشیاں منائی جائیں گی اورپٹاخے چلائے جائیں گے۔

    انہوں نے انتہا پسند ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دے کرپاکستان کوخوش ہونے کا موقع فراہم نہ کریں۔

  • گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    کراچی : پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ مقیم رہنے والی گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، 22 سال کی گیتا پیرکے روز ایدھی کےپانچ رضاکاروں کے ساتھ بھارت کے لئے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بولنے اور قوت سماعت سے محروم گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، بھارت جانے کا ٹکٹ مل گیا، گیتا کو اس کے اپنوں سے ملوانے کے لئے بلقیس ایدھی ، صبا ، سعد اور حمزہ ایدھی بھی اور بھارتی سفارت خانے کے ایک افسرپی کے جین بھی گیتا کے ساتھ بھارت جائیں گے۔

    گیتا کے رشتہ دار اس سے ملنے کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر گیتا کا ڈی این اے اس کے رشتہ داروں سے تعلق ثابت نہ کرسکا تو گیتا کے لئے کسی مناسب ادارے کا انتخاب کیا جائے گا،جہاں اسے رکھا جائے گا۔

    گیتا کو گیارہ بارہ سال کی عمر میں لاہور سے پکڑا گیا تھا جس کے بعد حکام نے اسے ایدھی فائونڈیشن کے سپرد کردیا گیا تھا، گیتا کواپنے گھر والوں کا پتہ نہیں تھا۔

    اس لئے اس بھارت نہیں بھیجا جاسکا تھا، کچھ دن پہلے گیتا نے بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچان لیا تھا۔


    Geeta set to leave for India by arynews

  • بھارتی ہٹ دھرمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نواز شریف

    بھارتی ہٹ دھرمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نواز شریف

    واشنگٹن : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری اورایل اواسی پرمکمل امن چاہتاہے، بھارتی انتہاپسندوں کےپاکستان مخالف اقدامات سےکشیدگی بڑھی۔.

    بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائےامن کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دے چکا ہے، آپریشن ضرب عضب نے امن دشمنوں کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی کئی مارکیٹوں سے بہتر پوزیشن پر ہے۔

    آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کےخلاف دنیاکی سب سےبڑی فوجی مہم ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان سے اچھے تعلقات اور بھارت سے تناؤ میں کمی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہمسایہ ممالک کو امن کا پیغام بھیجا لیکن بد قسمتی سے بھارت نے خارجہ سیکریٹری مذاکرات ختم کر کے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور بھارت نے سرحدی کشیدگی میں اضافہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنا ہوگی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسئلہ کشمیر حل کر کے ہی پاک بھارت تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے. صورتحال کی بہتری کیلئے افغانستان کو بھی مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیو نکہ پر امن افغانستان سے پاکستان میں بھی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔

    اس حوالے سے اشرف غنی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاک امریکادوستی خطےمیں پائیدارامن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

  • ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا

    ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا

    ممبئی: ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے،۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند اور پاکستان دشمن جماعت شیو سینا کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے، کیوں کہ ملالہ یوسفزئی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

    ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق شوسینا کا سنجے راوت گروپ دہشت گردی کے خلاف ملالہ یوسف زئی کی جدوجہد کا احترام کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر ملالہ بھارت دورہ کرتی ہیں تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد اور سابق وزیر خارجہ خورشید رضا قصوری جیسے لوگ ہمسایہ ممالک میں تشدد اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں لیکن ملالہ نے دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرکے نوبیل انعام جیت لیا۔

    شیو سینا رہنما نے کہا کہ "اگر ملالہ کو ہندوستان میں خوش آمدید کہا جائے گا تو یہاں موجود پاکستان سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اس کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے”۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ملالہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ہندوستان خصوصاً نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

    جنوبی افریقہ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

    نئی دہلی: راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراوپنرڈی کک نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈو پلیسی نے ساٹھ رنز اسکورکئے۔

    مقررہ اوورز میں بھارتی ٹیم نے مہمان سائیڈ کو سات وکٹ کے نقصان پر دوسو ستر رنز تک محدود کردیا، بھارت کی جانب سے مہت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے تیزی سے رنز میں اضافہ کیا۔ روہت شرما پینسٹھ، کپتانی دھونی سینتالیس اور کوہلی نے ستتر رنز بنائے۔ اکشر پٹیل اور ہربھجن سنگھ نے آخری اوورز میں بھارت کو جتوانے کی کوشش جاری رکھی لیکن اٹھارہ رنز سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

    مورنی مورکل نے39 رنز دے کرچاروکٹیں حاصل کیں اور پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

    جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز کا چوتھا میچ بائیس اکتوبر کو چنائی میں منعقد ہوگا۔

  • انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    ممبئی: بھارتی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون کی پرواز نے بھارتیوں کو حواس باختہ کردیا۔

    بھارتی پارلیمنٹ کے اوپر نامعلوم ڈرون کی پرواز نے بھارت میں ہلچل مچادی، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرون نو فلائی زون میں پرواز کر رہا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون نے پرواز کی ہے،جس سے بھارتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کو وجے چوک پر ڈرون اڑاتے دیکھا گیا ہے،بھارتی پولیس نے غیر ملکی شخص کی تلاش شروع کردی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

  • گیتا کی بھارت واپسی کی تیاریاں مکمل، 26 اکتوبر کو روانہ ہوگی

    گیتا کی بھارت واپسی کی تیاریاں مکمل، 26 اکتوبر کو روانہ ہوگی

    کراچی : گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کی چھبیس اکتوبر کو بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پندرہ سال سے پاکستان میں مقیم گیتاکاادھوراسفرپوراہوگیا۔

    آنکھوں میں خواب سجائےچھبیس اکتوبرکو وہ اپنےدیس روانہ ہوگی۔ بےقراراوراپنوں سے ملنے کی خوشی گیتا کی آنکھوں سےجھلکتی ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی کہا ہے کہ امانت پہنچانے بلقیس ایدھی خود انڈیا جائیں گی،گیتا کی رخصتی کیلئے بلقیس ایدھی نے سونے کا سیٹ بھی تیار کروالیا ہے۔

    پاکستان کی یادوں کےساتھ سونے کا سیٹ اور دیگرتحائف بھی گیتا کے ساتھ جائیں گے۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم گیتا اپنے محسنوں سے اظہار تشکر الفاظ میں تو ادا نہیں کر سکتی لیکن اُس کی آنکھوں سے اس کا اظہار ہوتا ہے ۔

    بولنے سے معذور گیتاپندرہ برس بعد ایک نئی زندگی شروع کرےگی لیکن پاکستان میں گزرے پل کبھی نہیں بھول پائے گی۔

    علاوہ ازیں بھارتی لڑکی گیتا نے اپنی شادی کے حوالے سے مبینہ والدین کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور اشاروں کی زبان میں فیصل ایدھی کو بتایا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی بچہ ہے، جبکہ بھارت سے رابطہ کرنے والے والدین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے۔

    فیصل ایدھی کے مطابق گیتا پندرہ سال قبل پاکستان آئی تھی اور چھ سال سے ایدھی ہوم میں رہ رہی ہے اس وقت گیتا کی عمر تقریبا تیئس سال ہے ۔

    فیصل ایدھی مسلسل بذریعہ اسکائپ ویڈیو لنک کے ذریعے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انڈیا کے پسماندہ علاقے میں دستیاب غیر معیاری انٹر نیٹ سگنل کے باعث رابطہ نہیں ہوپارہا اور بار بار منقطع ہوجاتا ہے۔

  • بھارت میں ایک اورمسلمان کو گائے کے نام پرقتل کردیا

    بھارت میں ایک اورمسلمان کو گائے کے نام پرقتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند ہندوآپے سے باہرہوگئے ہیں دلی کے اخلاق احمد کے بعد ایک اور مسلمان کوگائےبچانے کے نام پرقتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیماچل پردیش کے علاقےشملہ میں بجرنگ دل کے غنڈوں نے ٹرک ڈرائیورنعمان کو سرعام اتنا مارا کہ وہ جاں بحق ہوگیا۔ غنڈوں نے الزام لگایا کہ نعمان اپنے ٹرک میں گائے اسمگل کررہا تھا۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل دلی کے رہائشی اخلاق احمد کوگائےکاگوشت کھانے کا بہانہ بناکرانتہاپسندوں نےقتل کردیا تھا۔

    اخلاق کے قتل کے بعد اس کےگھرسےملنےوالےگوشت کی لیب رپورٹ میں ثابت ہوا تھا کہ وہ گائے نہیں بکرے کاگوشت تھا۔

    نریندمودی کی حکومت آنےکےبعد سےانتہا پسندہندومسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں اورحکومت نےاس معاملے میں چپ سادھ رکھی ہے۔

  • دلیپ کمار نے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے ، خورشید قصوری

    دلیپ کمار نے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے ، خورشید قصوری

    ممبئی: سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے نامور بھارتی اداکار دلیپ کمار سےباندرا میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    اس موقع پر سدھیندرا کلکرنی بھی ان کے ہمراہ تھے سابق وزیرخارجہ کی دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں سیاست اور فلموں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر ممبئی پولیس کی جانب سے دلیپ کمارکی رہائش گاہ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار نے ہندوٗں اور مسلمانوں کو قریب لانے کے لئے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے جن کا انکشاف انہوں نے اپنی کتاب Neither a hawk nor a dove میں کیا ہے۔

    خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ دلیپ کماران افراد میں سے ہیں جو کہ ہندوستان اور پاکستان کو قریب لاسکتے ہیں۔

    اس موقع پر دونوں شخصیاتنے اپنی کتب کا تبادلہ بھی کیا، خورشید قصوری نے یہ بھی کہا کہ دلیپ کمار کی دستخط شدہ یہ کتاب ان کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

    خورشید قصوری نے دلیپ کمار سے ملاقات سے قبل ممبئی میں واقع جناح ہاؤس اور مانی بھون کا دورہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔