Tag: India

  • سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پردفترِخارجہ کا اظہارِ تحفظ

    سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پردفترِخارجہ کا اظہارِ تحفظ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پرپاکستان کے تحفظات کا اظہارکیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترِخارجہ میں معمورڈائریکٹرجنرل برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارت کے قائم مقام نائب ہائی کمشنررگھورام کو طلب کیا اور آٹھ اکتوبر 2015 کو سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پر تشویش کا اظہارکیا۔

    دفترِ خارجہ کا موقف تھا کہ ٹرین کی منسوخی کے سبب پاکستان اوربھارت کے 200 سے زائد مسافروں کو پریشانی سامنا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت پریشان بھارتی مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے جنہیں گزشتہ روز بھارت میں داخلے کی اجازت دینے سے انکارکی گیا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا اوربھارت دونوں جانب کے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر روا نہیں رکھے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے ریل روکو تحریک جاری ہے جس کے سبب سمجھوتا ایکسپریس کو بھارت میں داخلےسے روکا گیا۔

  • بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    نئی دہلی : بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہلاک کئے جانے والے مسلمان کے گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا،فرانزک رپورٹ نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کوبے گناہی کی سزاجان دینے کی صورت میں بھگتنا پڑرہی ہے۔

    گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں انتہاپسندہندوؤں نے بے قصورمسلمان اخلاق کوتشدد کرکے قتل کردیا لیکن ان کے گھرسے ملنے والے گوشت کی فرانزک رپورٹ نے اخلاق کی بے گناہی ثابت کردی۔

    گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا۔ جبکہ اسپتال میں زیر علاج محمداخلاق کے صاحبزادے دانش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہرگائے کے گوشت پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھی پولیس تشددکانشانہ بن گئے۔

    رکن اسمبلی انجینئرراشد کواسمبلی کے اندربی جے پی ارکان کی غنڈہ گردی سہنی پڑی تو اسمبلی کے باہرپولیس کا لاٹھی چارج اورپھرگرفتاری بھی دینا پڑی۔

    مودی سرکارکی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے کہ ایک جانب گائے کے گوشت پرپابندی تودوسری جانب مودی سرکارکے پہلے ہی سال ڈالرکمانےکی خاطر گائے کے گوشت کی برآمد میں پندرہ فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔

  • پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    پاکستان نیوکلئیرسیکیورٹی میں عالمی برادری کے ساتھ ہے: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارنیوکلئیرملک ہے اور نیوکلئیائی سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ کوشاں ہے۔

    امریکی جریدے میں چھپے ایک حالیہ آرٹیکل کے جواب میں دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نیوکلئیر پالیسی نےجنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھا ہوا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم اور اشتعال انگیز خیالات کے سبب پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن اورعلاقائی استحکام کا خواہاں ہے اورمسائل کے حل کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے وزیراعظم کی سربراہی میں 9 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں اس پالیسی کا اعادہ کیا تھا۔

  • جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست ، تماشائی آپے سے باہر

    جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست ، تماشائی آپے سے باہر

    نئی دہلی: جنوبی افریقہ نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو اس کے گھر میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2:0 سے اپنے نام کرلی، تماشائی آپے سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی تماشائی اپنی ٹیم کی شکست کے قریب دیکھ کرمشتعل ہوگئے اور گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم میچ شروع ہونے پر مہمان ٹیم نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔


    بھارت کے شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اچانک اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب مہمان جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کے لئے 54 گیندوں پر محض 29 رنز درکار تھے۔

    بھارتی تماشائیوں نے اپنی ٹیم کی شکست بھانپتے ہوئے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تھا کہ مشتعل تماشائی ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعدا امپائرز نے میچ روک دیا۔

    میچ ریفری کرس بروڈ اوردیگرامپائرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے لئے مشاورت لیکن تھوڑی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا نے ہدف 4 وکٹوں پر نہ صرف حاصل کیا بلکہ تین میچز پر مشتمل سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اے بی ڈیویلئیرز 19، ہاشم آملہ 2، کپتان فاف ڈپلوسی 16 اور بہار دین 11 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے تاہم گراؤنڈ میں جب تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی دیکھی گئی اس وقت تک مہمان ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں 70 رنز بناچکی تھی جب کہ جے پی ڈومنی 16 اورفرحان بہاردین 6 رنزکے ساتھ کریزپرموجود تھے، دوبارہ میچ شروع ہوا تو بہار دین 76 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جے پی ڈومنی اور ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ایلبی مورکل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کوئی بھارتی بلے بازجم کرنہ کھیل سکا اور 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ روہت شرما 22، سریش رانا 22، شیکر دھاون اور روی چندرن ایشونت 11،11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایلبی مورکل نے 3، عمران طاہر اور کرس مورس نے 2،2 جب کہ کگیسو رابادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • بھارت میں نوراتری کی تقریبات میں مسلمانوں کی شرکت پرپابندی

    بھارت میں نوراتری کی تقریبات میں مسلمانوں کی شرکت پرپابندی

    راجکوٹ: ہندوستان کے علاقے کچھ میں نوراتری کے موقع پر ‘ہندو لڑکیوں کی حفاظت کے لیے’ گربہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سخت گیر جماعت کی جانب سے یہ فیصلہ ‘لو جہاد’ کے پیش نظر کیا گیا۔

    نو روز تک جاری رہنے والا نوراتری کا تہوار ہندو دیوی درگاہ کے احترام میں ہر سال منایا جاتا ہے جس کے دوران نوجوان روایتی ملبوسات پہن کر رقص کرتے ہیں۔

    نوراتری پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں جشن منایا جاتا ہے جبکہ عیسائیوں اور مسلمانوں کی جانب سے بھی اس میں حصہ لینا عام بات ہے۔

    ہندو یووا سنگٹھن کے صدر جو کہ مندوی تحصیل میں وشوا ہندو پریشد کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا ہے کہ ‘تقریب میں شامل ہونے سے قبل تمام افراد پر گائے کا پیشاب چھڑکا جائے گا جبکہ ماتھے پر تلک بھی لگایا جائے گا۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘اگر کوئی شخص ایسا کرنے میں ہچکچائے گا تو اسے تقریب میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے گزشتہ سال بھی دیگر مذاہب کے لوگوں کے شامل ہونے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس سال پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔’

    انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ‘گربہ کے دوران لو جہاد کے واقعات ہوتے ہیں۔ پابندی کا مقصد ہماری لڑکیوں کی حفاظت ہے۔’

    انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارے کارکن گربہ کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور اگر کسی غیر ہندو کو پایا گیا تو اسے نکال دیا جائے گا۔’

    ٹائمز آف انڈیا نے ایک مقامی مسلم رہنما اعظم انگڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک یا دو روز کے اندر وہ اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پیشرفت پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مانڈوی میں ہندو اور مسلمان دہائیوں سے پرامن انداز میں رہ رہے ہیں جہاں ہندو روزہ رکھتے ہیں جبکہ مسلمان گنیش چتھرتھی میں حصہ لیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی پابندیوں سے ماحول خراب ہوتا ہے۔

  • جرمن چانسلر انجلینا مرکل 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں

    جرمن چانسلر انجلینا مرکل 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں

    نئی دہلی :‌جرمن چانسلر انجلینا مرکل تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں.

    نئی دہلی میں انجلینا مرکل کی آمد پر بھارتی وزیرِ خزانہ نے استقبال کیا، انجلینا مرکل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معشیت،تجارت اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی جبکہ کابینہ کے وزراء اور سرمایہ داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تین روزہ دورے میں جرمن چانسلر بزنس فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی.

  • ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    دھرما شالا : جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دھرم شالہ میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

    روہت شرما کے 106 اور ویرات کوہلی کے 43 رنز کی بدولت بیس اوورزمیں بھارت نے پانچ وکٹوں پر199 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کےتعاقب کے لئے اے بی ڈویلیئرز اورہاشم آملہ نےجارحانہ بیٹنگ کا آغازکیا۔

    ڈویلیئرز 51 اور ہاشم آملہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجس کے بعد جےپی ڈومینی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیت سے کوسوں دور کردیا۔

    جنوبی افریقا کے بلے باز ڈومینی نے انڈین باؤلرز کی جم کرپٹائی کی اورسات چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 34گیندوں پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

    ڈومینی کی اس کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے آخری اوور کی چوتھی گیند پرتین وکٹوں کےنقصان پر دوسو رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈومینی کو شاندار کارکردگی پر میچ کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان نے مذاکرات سے انکار کردیا

    بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان نے مذاکرات سے انکار کردیا

    لاہور : پاکستان نے بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر مذاکرات سے انکارکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کشن گنگا رتلے ڈیم کے ڈیزائن کی خلاف ورزی پر بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر مذاکرات کرنے سے انکارکردیا ہے ۔

    انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق بھارت کشن گنگا رتلے ڈیم کے ڈیزائن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت دریائے نیلم پر کشن گنگا اور دریائے چناب پر رتلے ڈیم تعمیرکر رہا ہے اور بھارت نے خلاف ورزی نہ روکی تو انڈس واٹر کمیشن غیر جانبدار ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا، جس کا پیپر ورک تیار کرلیا گیا ہے اور اب حکومت کی حتمی منظوری کا انتظار ہے

  • سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی : سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے آج اپنی زندگی کی پچاسی ویں بہاردیکھ رہی ہیں، اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہونے والی اس گلوکارہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔

    Lata Mangeshkar

    لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی تھی، عہدساز گلوکارہ لتا منگیشکر نے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

    لتا منگیشکر بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل ہے۔

    لتا کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی، لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    کئی دہائیوں تک سر سنگیت کی نگری پر راج کرنے والی یہ عظیم گلوکارہ اگرچہ اب فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو چکی ہیں لیکن گلوکاری سے اس کا رشتہ اسی طرح برقرار ہے اور آخری سانس تک برقرار رہے گا۔

  • بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو عیدمنانے سے روک دیا

    بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو عیدمنانے سے روک دیا

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی سفارت خانے کے عملے کو عید منانے کی اجازت دینے سےانکارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفارتی عملے نے عید کے موقع پراہلِ خانہ کے ہمراہ نئی دہلی سے باہرجانے کی اجازت طلب کی تھی۔

    پاکستان کے سفارتی عملے کا موقف تھا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اجمیر شریف، آگرہ اورجے پور جانا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے بغیرکسی معقول وجہ کہ یہ درخواست مسترد کردی۔

    اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے پرفیشن شو میں شرکت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات پرپابندی عائد کی تھی۔

    واضح ہے کہ آئین کے مطابق بھارت ایک سیکیولرملک ہے جہاں ہر شخص کو اپنی مذہبی روایات پر عمل پیرا ہونے کی مکمل آزادی حاصل ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے آئے دن ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں جوکہ شخصی اور مذہبی آزادی کے منافی ہیں۔

    بھارت نے اس عید الضحیٰ پر متعدد ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس سے مسلمانوں کا مذہب پر آزادی سے عمل پیرا ہونے کا بنیادی اختیارصلب ہوتا ہے۔