Tag: India

  • بھارتی ہائی کمشنر گیتا سے ملنےایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے

    بھارتی ہائی کمشنر گیتا سے ملنےایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے

    کراچی : بھارتی ہائی کمشنرڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ  ہندوستانی لڑکی گیتا  سے ملاقات کیلئے ایدھی سینٹر کراچی پہنچ گئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ میں ایدھی ٹرسٹ اور خصوصی طور پر عبدالستار ایدھی کا مشکور ہوں۔

    انہوں نہ کہا کہ میں ہندوستان حکومت کی جانب سے امن کا پیغام لے کر آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی پاکستان نے تعاون کیا تھا۔

    ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ان افراداور ان اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے  گیتا کو تحفظ فراہم کیا اور اس کی دیکھ بھال کی۔

     

     

     

     

     

     

    علاوہ ازیں انصار برنی نے اداکار سلمان خان سے بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کی تلاش کیلئے تعاون کی درخواست کردی۔

     

    تفصیلات کے مطابق انصار برنی ویلفئیر ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بھارتی فلموں کے سپر اسٹاراور فلم بجرنگی بھائی جان کے ہیرو سلمان خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں موجود بھرتی لڑکی گیتا عرف گڈی کے گھر والوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دیں۔

    Pakistan’s real Bajrangi Bhaijan appeals to… by arynews

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انصار برنی کا کہنا ہے کہ گیتا صرف سات یا آٹھ سال کی تھی جب اسے واہگہ بارڈر پولیس اسٹیشن سے کراچی لا کراسے ایک شیلٹر ہوم میں رکھا گیا، اور انصار برنی ٹرسٹ گزشتہ تین سال سے اس کے اہل خانہ کی تلاش میں ہے۔

     

    اوراس سلسلے میں میں اسی سال ستمبر  میں بھارت کا دورہ بھی کروں گا، بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ مذکورہ فلم بجرنگی بھائی جان  دراصل اسی گیتا کی کہانی پر مبنی ہے۔

    فلم میں جو کردار ہیں وہ ان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے،فلم کی اسٹوری پاکستان، انصار برنی ٹرسٹ اور پاکستانی صحافی کے گرد گھومتی ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس  کا کریڈٹ ہمیں کیوں نہیں دیا گیا، ہم  معاوضہ کے حصول کیلئے بھارتی عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔کیوں کہ ہمارا مقصد پیسہ حاصل کرنا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سلمان خان سے صرف اتنا کہیں گے کہ وہ گڈی کو اس کے گھر تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ نے فلم بنائی بہت اچھی بات ہے اس سے دونوں ممالک کے لوگو کے درمیان محبتیں بڑھیں گی۔

     

    کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ فلم کا کریڈٹ ہم کو بھی دیتے تاکہ دنیا کو بھی پتہ چلے کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں بھارت جا کردلائی لامہ سے ملاقات کروں گا اس کے بعد اس بچی کے خاندان کی تلاش کیلئے جاؤں گا۔

     

    میری سلمان خان سے گذارش ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ گڈی کو بھی پتہ چل سکے کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اس کے اپنے موجود ہیں۔

     

    واہگہ سے بارہ سال قبل ملنےوالی لڑکی گیتا بھارت کو یاد آ ہی گئی، گیتا کو وطن واپس بھجوانے کیلئے بھارتی حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔

     

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں موجود ہندوستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جا کر ہندوستانی لڑکی سے ملاقات کریں۔

     

    ششما سوراج نے مزید کہا کہ ایک  بھارتی وفد آج کراچی میں گیتا سے بھی ملاقات کرے گا

     

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اے آر وائی نیوز پر انصار برنی کی اپیل کے حوالے سے خبر کی اشاعت کے بعد اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیرخان سے رابطہ کرکے گیتا عرف گڈی کے اہل خانہ کی تلاش کے سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے۔

    …………………………………………………………………………………………………………………………

    گیتا عرف گڈی کی ڈائری سے لئے گئے اقتباس

    …………………………………………………………………………………………………………………………..

     

  • پاکستانی خاتون بھارت میں گرفتار

    پاکستانی خاتون بھارت میں گرفتار

    نئی دہلی: سمجھوتا ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون اہل ِخانہ سے بچھڑ کرمصیبت کا شکارہوگئی۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔ خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    خاتون چندابی بی جس کا نام بھارتی اخبار نے چاند خان بتایا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماموں کے ساتھ درگاہ پرحاضری دینے کے لئے آٗئی ہے اور اپنے ماموں سے بچھڑگئی ہے اوراس کے تمام ترسفری دستاویزات ماموں کے پاس ہیں جو کہ بچھڑ گئے ہیں۔

    خاتون نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کے ماموں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے تمام نامورفلمیں ستاروں سے ملوائیں گے۔

    خاتون نے یہ بھی کہاکہ ’’ یاتو آپ مجھے ان سے ملوادیں، یا پاکستان واپس بھیج دیں نہیں تو گولی ماردیں یہیں تین باتیں ہوسکتی ہیں۔

    جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہورسے ٹرین میں سوار ہوئی۔

    یہاں یہ امرقابل غور ہے کہ عمومی طورپرسمجھوتہ ایکسپریس جالندھر میں نہیں رکتی تاہم ریلوے پولیس نے حکم دیاکہ ٹرین کو روکا جائے اورخاتون کو پوچھ گچھ کیلئے لے گئے۔

  • حکومت کا پاکستان میں ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پرغور: سرتاج

    حکومت کا پاکستان میں ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پرغور: سرتاج

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے امورِخارجہ اورقومی سلامتی سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

    قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے پرغور کیا جارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی کی پاکستان میں دخل اندازی کا معاملہ اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارت کاروں اورعالمی رہنماؤں کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا انتہائی موثرجواب دیا ہے۔

    سرتاج عزیز نے ایوان میں یہ بھی بتایا کہ بھارت سے اگر خطرہ محسوس ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

    اس معاملے پردفاعی تجزیہ نگار طلعت حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا ہے اور ابھی بھی اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے ہی اٹھانا چاہئیے۔

  • بھارتی پولیس نے حملہ آوروں کو مسلمان بنادیا

    بھارتی پولیس نے حملہ آوروں کو مسلمان بنادیا

    دیناگڑھ: بھارتی پولیس نے سرحد کے قریب واقع پولیس اسٹیشن پرحملہ آورافراد کو مسلمان قراردےدیا۔

    بھارتی ریاست پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس سمیدھ سنگھ سینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ حملہ آوروں کی لاشوں کے جسمانی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلمان تھے‘‘۔

    حملے میں چار پولیس اہلکار، تین شہری اورindiaتین حملہ آور ہلاک ہوئے تھے، بھارتی پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹیہ چیک پوسٹ پر اسی نوعیت کے حملے بھارتی پنجاب سے ملحقہ علاوے جموں میں بھی ہوتے رہے ہیں۔

    بھارتی ڈی جی پولیس نے وضاحت نہیں کی کہ کن بنیادوں پر حملہ آوروں کو مسلمان قرار دیا جارہا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی کہ آیا حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا یا نہیں جیسا کہ کچھ بھارتی ذرائع کہہ رہے ہیں۔

    سینی نے مزید کہا کہ پولیس تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرپائی ہے کیونکہ ان کے پاس کسی بھی قسم کے شناختی دستاویز موجود نہیں تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوراس معاملے میں اس قدرمحتاط تھے انہوں نے اپنے ہتھیاروں سے بھی شناختی علامات مٹادی تھیں۔

  • سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83  برس کی عمر میں چل بسے

    سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83 برس کی عمر میں چل بسے

    نئی دہلی: بھارت کے ایٹمی سائنسدان اور سا بق بھارتی صدرعبدالکلام تراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے،بھارت کے گیارہویں صدر اور اپنے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے نوازنے والے عبدالکلام 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر عبدالکلام ایک تقریب میں لیکچر کے دوران دل میں تکلیف کے باعث گر پڑے تھے۔ طبعیت کی خرابی کے باعث انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    بھارت کے گیارھویں صدراور جوہری پروگرام کے بانی عبدالفقیر ذوالقرنین عبدالکلام ایک خواب دیکھنے والے شخص تھے،

    ایک غریب اور کم تعلیم یافتہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والے عبداکلام اپنے خوابوں کو پانے کی لگن میں ہی بھارت کے صدر اور جوہری پروگرام کے بانی بن سکے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر نیل مادھو نےسابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر فلم بھی بنائی تھی۔

  • بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    کراچی: گرداسپور میں دہشت گردی کے حملوں نے ایک بار پھر پاک، بھارت کرکٹ کو نشانے پر لے لیا ہے، بھارتی بورڈ کے سکریٹری کہتے ہیں پاک بھارت سیریز امن ہونے تک نہیں ہوگی۔

    ابھی یہ حتمی تعین بھی نہیں ھوا کہ حملے کس نے کئے لیکن بھارتی بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کرکٹ پر  نشانہ لگایا۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جب جب بھارت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو گا، کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی ملے گی۔

    انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک امن نہیں ہو گا کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر جنوری میں متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونی ہے، لیکن سکریٹری خارجہ کی سطح پر جب مذاکرات ہوں گے تو کرکٹ ہو گی کی بات ہوگی ۔

  • ٹویٹرصارفین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پولیس اسٹیشن حملے کا ذمہ دار قراردے دیا

    ٹویٹرصارفین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پولیس اسٹیشن حملے کا ذمہ دار قراردے دیا

    پاکستان کے ٹویٹرصارفین نے بھارت کی جانب سے گورداسپور پولیس اسٹیشن حملے کا الزام پاکستان پرعائد کرنے کے جواب میں ٹویٹر پراپنا ردعمل شروع کردیاہے۔

    اس حوالے سے ٹویٹر پر گردش کرنے والا ٹرینڈ پاکستان میں پہلے نمبرپرہے زیادہ تر صارفین بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    بھارت میں پاکستانی سرحد کے قریب واقعہ پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

    اس واقعے کے بعد بھارت نے نزدیکی پاک بھارت سرحد پر حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حملہ پاک بھارت سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے دینا نگر میں کیا گیا، حملہ آور بھارتی آرمی کےیونی فارم میں ملبوس ہیں۔


    #ModiAttacksGurdaspur


    twitter

     

     

  • پرویزمشرف بھارتی نصاب میں عظیم ترین شخصیات میں شامل

    پرویزمشرف بھارتی نصاب میں عظیم ترین شخصیات میں شامل

    جبل پور: بھارت میں ایک اسکول نے اپنے نصاب میں پاکستانی سابق صدرجنرل پرویز مشرف کو عظیم ترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا بھارت میں عمومی تاثرناپسندیدہ شخصیت کا ہے ان کے دور میں پاک بھارت تعلقات کشیدگی کا شکار رہے اوردو مرتبہ افواج آمنے سامنے آگئیں تھیں۔

    حیرت انگیز طورپر بھارت کے اسکول کے نصاب میں جنرل پرویز مشرف کا نام اور ان کی تصویر عظیم ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جبل پور کے ایک نجی اسکول کے تیسری جماعت کے نصاب میں جنرل پرویز مشرف کا نام چھ عظیم شخصیا ت کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک لیا اور ضلعی عہدیداران سے اس معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    متعلقہ حکام نے شکایت کا نوٹس لیتے مذکورہ مواد کو نصاب سے حذف کرنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد سابق صدر کا نام اس فہرست سے خارج کردیا گیا۔

    نام خارج کرنے کے معاملے پر موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کے دور میں کارگل جنگ ہوئی تھی جس میں بڑے پیمانے پر بھارتی سپاہی جان سے گئے تھے لہذا ان کا نام اس فہرست میں شامل کرنا مناسب نہیں ہے۔

    اسکول کے پرنسپل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر ایکشن لے لیا گیا ہے اور مذکورہ حصے کو نصاب سے خارج کردیا گیاہے۔

  • عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    عیدالفطر کے موقع پر رینجرز نے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں 4 پاکستانیوں کی شہادت پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مٹھائی کا تحفہ تو قبول نہیں کیا مگر اب وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کا ایک باکس تحفے میں بھیجا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔

    نواز شریف سے قبل گیلانی اور مشرف بھی بھارتی ہم منصبوں کو آم بھجواتے رہے ہیں۔

  • بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو سعودیہ جانے کیلئے قلیل مدتی پاسپورٹ جاری کردیا.

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو قلیل مدتی پاسپورٹ صرف سعودی عرب جانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث حریت رہنما پاسپورٹ پر کسی دوسرے ملک نہیں جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریت رہنما کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر نظر بندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    جس کے باعث انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے بھارتی حکومت نے انکار کردیا تھا۔