Tag: India

  • ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئرلینڈ : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں ہانگ کانگ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آئرلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے پہلے پلے آف میچ میں ہانگ کانگ کا مقابلہ افغانستان سے ہوا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔

    نوروز مینگل ترپن رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے حسیب امجد نے تین وکٹیں حاصل کیں،مطلوبہ ہدف ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ میں ہانگ کانگ نےاب جگہ بنالی ہے۔

  • بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کھیل کے مقامات کا اعلان کردیا، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے میچز بھارت کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔

     کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرماشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور دہلی میچز کی میزبانی کریں گے،ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا، فائنل تین اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوں گی۔

  • پاکستانی پرچم کا سبزرنگ ’ہمارے لہو‘کا حصہ ہے: کشمیری عوام

    پاکستانی پرچم کا سبزرنگ ’ہمارے لہو‘کا حصہ ہے: کشمیری عوام

    کراچی: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ایامِ عید الفطر پربھی جاری رہے جن کی داستانیں کشمیری عوام ٹویٹرپردکھا رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ردعمل میں کشمیریوں نے پاکستان سے یکجہتی اظہار انتہائی شدومد سے کیا جارہا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں جا بجا پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں، بھارت مخالف نعرے دیواروں کی زینت بن رہے ہیں اور جا بجا پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    ان واقعات کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معصوم کشمیری عوام پر غاصب بھارتی فوج کے مظالم کا ٹرینڈ پاکستان میں پہلے نمبر گردش کررہا ہے۔


    #KashmirBleedsGreen


    twitter

     

     

  • اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرادیا،۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے  بھارتی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ دو روزسےبھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہاہے ۔ بھارتی گولہ باری سے چار پاکستانی شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے بھاری مارٹراورمشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستانی مؤقف پر فوجی مبصرین نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔

  • ملک میں پانی کی کمی کا ذمہ دار بھارت نہیں، چیئرمین ارسا

    ملک میں پانی کی کمی کا ذمہ دار بھارت نہیں، چیئرمین ارسا

    اسلام آباد : انڈس ریور اتھارٹی سسٹم (ارسا) کے چیئر مین راؤ ارشاد نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی کا ذمہ دار بھارت نہیں ہے۔

    انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی جس میں پاکستان میں پانی کی کمی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا گیاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں کیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت ظفر اقبال جھگڑا نے کی،  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ ارشاد نے کہا کہ بھارت کو جو پانی انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت مختص کیا گیا ہے بھارت اس سے بھی کم پانی استعمال کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی پاک بھارت کے درمیان وہ معاہدہ ہے کہ جس میں 1960 میںورلڈ بینک نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

    راؤ ارشاد کا کہنا تھا کہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  بھارت پاکستان کا پانی استعمال کر رہا ہے جو کہ بالکل غلط ہے، کیونکہ بھارت اپنے حصے سے بھی کم پانی استعمال کر  رہا ہے۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کے الیکٹرک کا آڈٹ کرایا جائے، تاکہ اس ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

  • انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    ملتان : جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیوسینٹر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ڈیم بنا رہا ہے اور فالتو پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے کہا کہ ایم کیو ایم کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت قانونی بنیادوں پر تحقیق کرے۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وہ فلاح انسانیت کے زیراہتما م ملک کے تمام بڑے شہروں میں ریسکیو سینٹر بنا چکے ہیں۔

  • ٹونائٹ ود کپل بند ہونے والا ہے ، کپل شرما کا اعلان

    ٹونائٹ ود کپل بند ہونے والا ہے ، کپل شرما کا اعلان

    بھارت کا مقبول مزاحیہ شو ‘کامیڈی نائٹس ود کپل’ بہت جلد کچھ عرصے کے لیے بند ہونے جارہا ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی ناساز طبیعت ہے۔

     بھارتی اخبار کے مطابق کپل شرما کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے شو کی آخری قسط بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ جلد ہی آن ائیر ہوگی جس کے بارے میں کپل شرما نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔

    شو کو 2013 میں شروع کیا گیا جس کے بعد بالی ووڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے اس شو میں شرکت کی۔

     بھارتی اداکاروں کے ساتھ ساتھ کپل شرما نے اپنے شو میں متعدد پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی جن میں وسیم اکرم، شعیب اختر، فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم شامل ہیں۔

  • گھرمیں ٹوائلٹ نا بنوانے پرنوجوان لڑکی نے خود کشی کرلی

    گھرمیں ٹوائلٹ نا بنوانے پرنوجوان لڑکی نے خود کشی کرلی

    نئی دہلی : ہندوستان میں ایک 17 سالہ لڑکی نے والدین کی جانب سے گھرمیں ٹوائلٹ بنوانے سے انکارپرخودکشی کرلی۔

    خودکشی کا یہ واقعہ ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکنڈ کے ڈسٹرکٹ دومکا میں پیش آیا جہاں 12ویں جماعت کی طالبہ خوشبو کماری نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کی۔

    خوشبو کماری کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے اس لیے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا خرچ برادشت نہیں کر سکتے تھے۔

    والدین کے انکار پر خوشبو کماری نے طیش میں آ کراپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرڈال۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جوان لڑکی باہرجا کراپنی ضروریات پوری کرنے میں شدید شرمندگی محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اکثرتذکرہ بھی کرتی رہتی تھی۔

    حکام کے مطابق خودکشی سے قبل بھی اس نے والدہ نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا کہا تھا جس پر والدہ نے اس کی شادی پہلے کرنے اور پھرٹوائلٹ بنانے کا کہا تو اس نے اس بات پرخود کشی کرلی۔

    خیال رہے کہ ہندوستان میں 60 کروڑ سے زائد افراد کو گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ہندوستان کے یوم آزادی پر خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا تھا کہ گھروں میں ٹوائلٹ بنائیں جبکہ دیہات اورپسماندہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے ٹوائلٹ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • بھارت کشمیر میں دہشتگردوں کو فنڈ جاری کرتا ہے،  را کے سابق چیف کا انکشاف

    بھارت کشمیر میں دہشتگردوں کو فنڈ جاری کرتا ہے، را کے سابق چیف کا انکشاف

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی ایجنسی کشمیر میں کئی اہم سیاسی رہنماوں کو پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے مقابلہ کرنے کے لئے فنڈ جاری کرتی ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی حکومت اکثر فضائی کرایوں، طبی علاج اور عمومی دیکھ بھال کے لئے سید علی شاہ گیلانی جیسے سخت علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتی ہے۔

    انکشافات کرتے ہوئے را کے سابق چیف کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سید صلح الدین میرے ساتھ رابطے میں تھا اور پاکستان چھوڑ کر بھارت آنا چاہتا تھا۔

    مزید انہوں نے بتایا کہ بھارتی کشمیر میں دفاع کے شدت پسند خریدے گئے جبکہ یہ بتایا گیا تھا کہ عسکریت پسند اور علیحدگی پسند دونوں آئی ایس آئی کو معاملات میں اُلجھا کے رکھیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق را کے سابق چیف اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ امرتسر ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو اغواء سے بچانے کے لئے کرائسس مینجمنٹ گروپ مکمل طور پر ناکام رہا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور کوئی بھی طیارے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر تیار نہیں تھا، بھارتی حکام کی نااہلی کے باعث ہائی جیکرزطیارے کوآرام سے قندھار لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

    دلت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بھارت نے طیارے کے ایک سوپچپن مسافروں کی رہائی کے بدلے تین دہشت گردوں کو رہا کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

  • اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ہیں ۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے صوبے راجستان میں پیش آیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اپنی گاڑی میں راجستان سے جے پور جارہی تھیں کہ راستے میں ایک دوسری گاڑی سے ان کی گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔

    واقع کے نتیجے میں ہیما مالنی شیدد زخمی ہوگئیں ، اطلاعات کے مطابق ہیما مالنی گاڑی خود چلارہی تھیں ۔

    حادثے کے بعد ہیما مالنی سمیت دیگر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے ایک دو سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔