Tag: India

  • پاکستان میں 403 بھارتی اوربھارت میں 278 پاکستانی قید ہیں: اعلامیہ

    پاکستان میں 403 بھارتی اوربھارت میں 278 پاکستانی قید ہیں: اعلامیہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 278 پاکستانی اس وقت بھارتی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتیوں کی تعداد 403 ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    آج یکم جولائی 2015 کو بھی دونوں ممالک کے دفاترِ خارجہ کی جانب سے فہرست کی تبادلہ کیا گیا جس میں بھارت سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی فہرست کے مطابق کل 278 پاکستانی قیدی بھارت کی تحویل میں ہیں جن میں 251عام شہری ہیں جبکہ 27 مچھیرے ہیں۔

    پاکستان کی جانب ست جو فہرست بھارت کو فراہم کی گئی اس کے مطابق اس وقت کل 403 بھارتی قیدی پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں جن میں سے 48 عام شہری ہیں جبکہ 355 مچھیرے شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے قومی اور مذہبی تہواروں پرجذبہ خیر سگالی اور اعتماد سازی کے تحت قیدی رہا کئے جاتے ہیں۔

  • بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    ممبئی : محبت میں مبتلا جوڑے نے لڑکی کے والدین کی جانب سے لڑکے کو رد کئے جانے کے بعد ایک ساتھ خودکشی کا پیمان کیا لیکن معاملات اس وقت خراب ہوئے جب لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 26 سالہ پرساد ساونت اور 24 سالہ ایکتا گزشتہ11 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور جب ایکتا کے والدین نے پرساد کو داماد کی حیثیت سے قبول کرنے سے انکار کردیا تو دونوں نے مل کر خودکشی کا منصوبہ بنایا

    گزشتہ اتوارکو شام 7:15 منٹ پر پرساد اور ایکتا نے کالاچوکی میں اپنی پریم کہانی کی آخری ملاقات کی جہاں پرساد نے چاقو سے ایکتا کا گلا کاٹ دیااور پھر خود کو کالا چوکی پولیس اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    ایکتا کو کے ای ایم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی معائنے کے بعد مردہ قراردے دیا۔ پولیس انسپکٹر سوریا کانت کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کیونکہ پرساد گزشتہ 15 روز سے اپنے ہمراہ چاقو لئے گھوم رہاتھا۔ پولیس نے پرساد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایکتا کے والدین اس خبر سے صدمے میں آگئے ہیں اس کے والد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے رشتے کی مخالفت کی تھی کیونکہ انہیں پرساد کبھی پسند نہیں تھا۔

  • بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا، دفترخارجہ

    بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا، دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھائے گا۔اس کے لیے دفتر خار جہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو پاکستان طلب کر لیا ہے۔

    ملیحہ لودھی پاکستان آ کر وزیر اعظم اور دفتر خارجہ کے حکام سے ملا قاتیں کر یں گی۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو پاکستان کی جانب سے خط لکھا جائے گا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت اور بی بی سی کی رپورٹ کے متعلق سوال اٹھایا جائے گا۔

  • بھارت کے کالج میں طالبات کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی

    بھارت کے کالج میں طالبات کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی

    کیرالہ : بھارت کے صوبے نارتھ کیرالہ میں ایک وومن کالج کی طالبات کو انتظامیہ نے ٹائٹ جینز اور چھوٹی قمیضں پہننے سے منع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کیرالہ کے مقامی کالج میں طالبات کو کالج انتظامیہ نے مختصر اور چست لباس پہننے سے منع کردیا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق کالج کی طالبات کو نئے سال سے یونیفارم پہننے کا پابند کیا گیاہے، جبکہ کالج کی مسلمان طالبات کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ نقاب پہن کر کالج نہ آئیں، البتہ مسلم طالبات کو کہاگیا ہے کہ وہ اسکارف پہن سکتی ہیں۔

      دوسری جانب مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے عہدیداران کی جانب سے بھی طالبات کوچوڑی دار پاجامہ، شلوار اور اوور کوٹ پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    کالج کی پرنسپل سیٹھا لکشمی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم نے اس لئے کیا کہ کچھ عرصے سے اکثر طالبات نامناسب لباس میں کالج آرہی تھیں، جس کی ہم قطعاً اجازت نہیں دے سکتےتھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے شال کی بجائے اوور کوٹ پہننے کا کہا ہے جس پر پچاس فیصد طالبات نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کالج انتظامیہ کے مذکورہ فیصلے کا طالبات کے والدین نے خیر مقدم کیا ہے، کیونکہ چالیس فیصد طالبات ایسی ہیں جن کا تعلق غریب اور متوسط گھرانوں سے ہے۔

  • زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کارزید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے دو ہفتے قبل زید حامد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے سفارتی حکام زید حامد تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    قاضی خلیل کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانے کی کاوشوں کے سبب دو روز قبل زید حامد کی اہلیہ کا ان سے رابطی کرایا گیا ہے اور 30 جون 2015 کو ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

    پریس بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی حالیہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں القائدہ کے خطرے کو بنیاد بنا کر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عالمی دنیا سے تعاون اور قربانیاں دنیا بھر کے سامنے ہیں اوررواں سال جنوری میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران مرتب کردہ رپورٹ میں کمیٹی نے دہشت گردی کے سدِ باب کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا لہذا اقوام متحدہ نے بھارت کی پاکستان کے خلاف کوشش کو لایعنی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کا قدم نا اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی بی سی پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے میڈیارپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے اور ہمارے مجاز عہدیداران اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور امن کو قائم کرنے کے لئے بھارت کو پاکستان کی اس خواہش کا جواب امن سے ہی دینا ہوگا۔

    افغان انٹیلی جنس کی جانب سے کابل پارلییمنٹ پر ہونے والے حملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے افسر کے ملوث ہونے کے الزام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پر اس قسم کے بے بنیاد الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کا خیرخواہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے مروجہ اصولوں میں ایک اصول یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک اپنی زمین ایک دوسرےکے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

  • بھارت 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    بھارت 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    نئی دہلی : ہندوستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 88 سے زائد پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردہا۔

    یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک روز قبل پاکستان نے بھی 113 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا تھا اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں کیا گیا تھا۔

    ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کی تصدیق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کی ہے جس کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات کی دو مختلف جیلوں میں تین سال سے قید 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں 21 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

    ہندوستان میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے قانونی اور سفارتی طریقہ کار کا خیال رکھنے والی فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ویلفیئر آفیسر غلام رسول شیخ نے بتایا ” پاکستانی ماہی گیروں کو دو گروپس میں 21 اور 22 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا”۔

    انہوں نے مزید بتایا ” ان 88 ماہی گیروں کی رہائی کے بعد ہندوستانی جیلوں میں باقی رہ جانے والے ماہی گیروں کی تعداد 53 رہ جائے گی۔ دوسری جانب پاکستانی جیلوں میں اب بھی تین سو کے قریب ہندوستانی ماہی موجود ہیں، مگر یہ حقیقت ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ایک سال کے دوران ہم نے 1200 ہندوستانی ماہی گیروں اور ان کی 57 کشتیوں کو چھوڑا ہے”۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 88 ماہی گیروں کو نکال کر صرف 90 افراد کو چھوڑا گیا۔

  • پاکستان نے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    پاکستان نے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    کراچی : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی جیل میں قید ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرجذبہ خیرسگالی کو فروغ دینے کیلئے پڑوسی ملک بھارت کے ایک سو تیرہ ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

    جیل حکام کے مطابق نوٹیفیکش ملتے ہی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، تمام افراد قراقرم ایکسپریس سے لاہورجائینگے۔ جہاں انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

    جیل حکام کے مطابق تمام افراد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر نو ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان میں دس مسلمان بھی شامل ہیں۔

  • آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے۔

     پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ طرزسیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں مسلح افواج اوراسکی قیادت کی عزت عوام کے دل میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانےکیلئےاہم قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

  • بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،حافظ محمد سعید

    بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،حافظ محمد سعید

    لاہور : جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی مضبوط دفاع کے ساتھ مشروط ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

    لاہور میں مشرقی پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بھی اس وقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکتی ہے، جب ملک دفاعی طور پر مضبوط ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین بھی تسلسل والی پالیسیوں کا پاکستان چاہتا ہے، کشمیری پاکستانی رویئے سے مایوس ہو گئے ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا اور جدوجہد آزادی میں ان کی مدد کرنا ہو گی۔

  • کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    راج کوٹ: بھارت کی جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنماء پروین توگاڑیا نے شدت پسندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو سینے میں گولی ماردینی چاہیئے۔

    انہوں نے یونین گورنمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کی حمایت کے نظریات رکھنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال نہیں کررہی۔

    ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرائے جارہے ہیں اس پرتشویش ہے پاکستان کے حق مین نعرے لگانے والوں اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مارنی چاہیئے۔

    انہوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو لگام ڈالنے کے لئے اطمینان بخش اقدامات نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف کسی قسم کا سخت قدم نہیں اٹھایا جارہا اسی وجہ سے ان کے حوصلے روز بروزبلند ہوتے جارہے ہیں۔