Tag: India

  • بھارت نے 4 ہزارہندؤں کوشہریت دے دی

    بھارت نے 4 ہزارہندؤں کوشہریت دے دی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے چارہزار سے زائد ہندؤں اور سکھوں کو ملک کی شہریت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے 4،300 ہندو اور سکھوں کو ہندوستانی شہریت عطا کی ہے، اس وقت بھارت میں پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ سے زائد ہندو اورسکھ بھارت میں رہائش پذیرہیں۔

    یہ فیصلہ بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسی اعلان کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ بھارت ستائے ہوئے ہندؤں کا قدرتی گھر ہے‘‘ اور انہیں یہاں خوش آمدید کہا جائے گا۔

    وزیراعظم نریندرمودی نے عام انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے ہندو مہاجرین کو شہریوں کے برابریکساں حقوق حاصل ہوں گے۔

    اس وقت بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندؤں کی 400 سے زائد آبادیاں ہیں جو کہ جودھپور، جیسلمیر، بکنیر اورجے پور میں ہیں۔ بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو مہاجر ویسٹ بنگال اورشمال مشرقی ریاستوں میں رہنا پسند کرتا ہیں۔

    سکھ مہاجرین عموماً پنجاب، دہلی اورچندی گڑھ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

  • بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پراس نے ریشہ دوانیاں شروع کیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھاکہ بھارت آپریشن ضرب عضب کےخلاف ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نے آپریشن ضرب عضب سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی، وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی مشرقی سرحدوں پرکشیدگی بھارت کی ضرب عضب کےخلاف سازش تھی۔

    بھارت نےآپریشن ضرب غضب کیخلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔افغانستان کوثابت کرناہوگاوہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

  • بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان اورجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

    غلط فہمی بھارتی فوج کو نہیں صرف نریندرمودی کو ہے۔بغل میں چھری منہ میں رام رام کا کھیل بند کیاجائے۔بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسندریاست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) پرویزمشرف نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیشی عوام کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم اپنی عوام کو بھی گمراہ کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت اپنی آٹھ ڈویژن فوج سرحد پر لے آیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

    یہ 1971 نہیں ہے اور نہ ہی ہم میانمار ہیں، ہماری فوج تمام تر جنگی سازوسامان اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، اگر جنگ ہوئی تو دونوں جانب سے بہت نقصان ہوگا، انڈیا اپنی غلط  فہمیاں دور کرلے۔

    بھارتی وزیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کا اندازہ نہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتتا تو اس قسم کی دھمکی کا بھرپور اور سخت جواب دیتا۔

    انہوں نے کہا نریندر مودی آر ایس ایس کے ممبر رہ چکے ہیں ان ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور وہ مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوّث رہے ہیں۔

    خود کو سیکولر کہنے والے اپنے عمل سے خود کو نان سیکولر ظاہر کررہے ہیں، ان کی مثال بغل میں چھری منہ میں رام رام والی ہے۔

    مودی کو چاہیئے کہ وہ انڈیا کو ہندو ریاست قرار دے دیں، اور اس کا  نام ہندو ریپبلک آف انڈیا رکھ دیں، ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھانسیاں سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔

    جنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت سی کمزوریاں ہیں اوراگر جنگ ہوئی تو ہمارے پاس بھارت کو شکست دینے کے بہترین پلان موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کیا تو یہ آپشن ہم بھی انڈیا کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہا ہے، اور افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانوں میں را کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

  • خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، دفتر خارجہ

    خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیکورٹی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں اور کسی کو بھی جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر اپنی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مجرموں کو سزائے موت دیئے جانے کے معاملہ پر یورپی یونین کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ شفقت حسین اور دیگر مجرموں کی پھانسی کا فیصلہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور یہ عالمی قوانین کے پیرا میٹرز کے مطابق ہے۔

    ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲکاکہناتھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم اپنے مفادات اور سالمیت کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی رہنماﺅں کے دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔

    قاضی خلیل اﷲ کاکہناتھا کہ ان دھمکیوں سے سیکولرہونے کے دعویداربھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

  • بھارتی قیادت کےبیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، وزیراعظم نواز شریف

    بھارتی قیادت کےبیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارتی قیادت کےبیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، پاکستان اپنے مفادات کاہرصورت میں تحفظ کرے گا۔

    سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ایسی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی، پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریگا,عالمی برادری بھارتی وزیراعظم کےبیانات کانوٹس لے۔

    انہوں نے کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان دہشتکردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑرہا ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشتگردوں کواپنی سرزمین پرٹھکانےبنانے نہیں دیں گے۔

     وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے، سارک ممالک آپس میں رابطوں کو تیز کریں،ہمیں خطےاورعالمی اقتصادی روابط کیلیےنئےمواقع تلاش کرناہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر امن دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے جب کہ افغان قیادت سے ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا کہا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینچر ثابت ہوگا، پاکستان کی معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جس کا ثبوت افرادزر میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہونا ہے تاہم ابھی بہت اہداف حاصل کرنا باقی ہیں۔

  • بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد :  پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دشمن اپنے زبان اور بیان سمبھال کررکھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے بیان اور زبان سمبھال کے رکھے ۔

    شیخ رشید احمد بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم ہاتھ توڑنا بھی جانتے ہیں اور زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیح رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھارت کو منہ توڑ جواب دیں، اگر بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی۔

  • بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ، منہ توڑ جواب دینگے، چوہدری نثار

    بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ، منہ توڑ جواب دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرد اخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ، پاکستان میانمار نہیں مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

    تفصیلات  کے مطابق بھارتی وزیر درھن راٹھورکی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی کھلی دھمکی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منفی عزائم رکھنے والے کان کھول کرسن لیں، پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں حالات اچھے رکھنے کی کوشش کی جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کی حلف برداری میں شرکت کی۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت امن اورڈائیلاگ کے راستے کااعادہ کیا۔اس کے بدلے پاکستان کوکیا ملا؟ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ ایل اوسی پربمباری کی بھارت افواج کی پالیسی بن گئی ہے ۔ پاکستانی عوام امن چاہتے ہیں،بھارت کی کاتسلط اوراجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے۔

  • بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سےبھارتی وزیراعظم کے بیان کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اقوام متحدہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 71 میں بھی پاکستانی فوجیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔

    سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ملک ہے لہذا سلامتی کونسل میں اسے مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے بنگلہ دیش میں دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا بیان بھارت کے منفی رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام اسلام کے رشتے سے پرے ہوئے ہیں بھارت کی دونوں برادر ممالک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    مشیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں لہذا ہم پر دہشت گردی کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔

  • بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستان انڈر17ریسلنگ ٹیم کوویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستان انڈر17ریسلنگ ٹیم کوویزے دینے سے انکار

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان انڈر سیون ٹین ویسلنگ ٹیم کو ویزا دینے سے انکارکردیا۔

    بھارت نے ایک بار پھر سے تعصب کی نئی مثال قائم کردی، بھارتی ہاکی کمیشن نے بغیر کوئی وجہ بتائے پاکستان انڈر سیون ٹین ریسلنگ ٹیم اور آفیشلز کے پاسپورٹ ویزا لگائے بغیر ہی واپس کردئیے۔

     ایشین کیڈٹ چیمپیئن شپ دس سے چودہ جون تک دہلی میں ہونا ہے، جس میں شرکت کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کو دہلی روانہ ہونا تھا۔ لیکن چیمپیئن شپ کے آغاز سے ایک روز قبل سفارتحانے نے بھارتی حکومت کا اجازت نامہ نہ ملنے کا بہانہ بناکر گیارہ رکنی دستے کو ویزے دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد پاکستان کی انڈر سیون ٹین ٹیم اب چیمپین شپ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔

  • مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے بعد بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

     لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اعتراف جرم کرلیا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث رہا، اب بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں ۔

    حافظ سعید نے کہا کہ ہر بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کی طرف سے ہی بیان سامنے آتا ہے ، وزیراعظم کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔

    امیر جماعت الدعوة نے حکومت سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے بھی آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال بھی دے دی گئی ہے ۔

    جماعت الدعوة ۃکے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وزیر نواز شریف کو بھی مودی کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا، مودی نے اعتراف کرلیا کہ سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد بھارت نے ہی رکھی ہے۔