Tag: India

  • بھارت میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی

    بھارت میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی

    ہریانہ : بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی بستی جلا دی ہریانہ میں مسلمانوں کے درجنوں مکانوں کونذر آتش کردیا گیا، متاثرہ مسلمان بلبھ گڑھ تھانے میں پناہ گزیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنی وحشیانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی بستی جلا ڈالی ۔

    ، متاثرہ مسلمان اپنی جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں مقامی تھانے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پچیس مئی کوبی جے پی سرکار والی بھارتی ریاست ہریانہ کے اٹالی گاؤں کے مسلمانوں کے درجنوں مکانوں کومنظم طورپرنذرِ آتش کیاگیا اور اس شیطانی کارروائی میں آس پاس کے تیرہ گاؤں کے ہندوؤں نے حصہ لیا۔

    خوف و دہشت کے مارے ہزاروں مسلمانوں نے نقل مکانی کرکے اپنی جانیں بچائیں ،جبکہ درجنوں مارے گئے ۔

    متاثرہ مسلمان اب تک بلبھ گڑھ تھانے میں پناہ گزیں ہیں اور اپنے گاؤں جانے سے بھی ڈررہے ہیں۔مودی سرکار ان مظلوم مسلمانوں کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • ممبئی میں آتشزدگی، سات ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی میں آتشزدگی، سات ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی: بھارت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

    آتشزدگی کاواقعہ 21 منزلہ عمارت کی تیرویں منزل پرپیش آیا اورآگ نےدیکھتےہی دیکھتےشدت اختیار کرلی اورچودھویں اورپندرویں فلورکوبھی لپیٹ میں لےلیا۔

    آتشزدگی کےنتیجےمیں عمارت کےبالائی حصےپرموجود افراد محصورہوکررہ گئےجب کہ واقعےکےفوری بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائےحادثہ پرپہنچ گئیں اورکئی گھنٹےکی کوششوں کےبعدآگ پرقابوپایا۔

    حکام کے مطابق زیادہ تراموات لفٹ میں دم گھٹنےسےہوئیں جب کہ زخمی ہونےوالےمتعددافراد کی حالت تشویش ناک ہےاورہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہےتاہم آگ لگنےکی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکی ہے،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

    کراچی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتری کو بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں کبوتر مل گیا۔

    پاکستانی کبوتری کو بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایک پرندوں سے محبت کرنے والے رمن جیت سنگھ نامی شخص کے حوالے کردیا گیا تھا، رمن جیت کا کہنا تھا کہ کبوتر کا مبینہ طور پر تعلق پاکستان سے ہے، یہ اعلیٰ نسل کبوتری ہوا بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ہے۔ جس کے انہوں نے مقامی مارکیٹ سے اسی نسل کا کبوتر خریدا جس سے پاکستانی کبوتری کی تنہائی دور کی جائے ۔

    رمن جیت کا کہنا تھا کہ پاکستانی کبوتری جلد ہی مقامی  کبوتر کے ساتھ گھل مل جائے گی۔پاکستانی کبوتری کے نئے مالک نے کہا ہے کہا کہ  اس کبوتری کی اچھی دیکھ بھال کروں گا ۔ اس کو کھانے میں گندم ، مسور ، مٹر اور بیجیں دے رہے ہیں ۔

    پٹھان کوٹ پولیس کے سینئر سپرڈینڈینٹ راکیش کھوشال نے اس شخص کے بارے میں بتایا کہ جس نے پاکستانی  کبوتری کو پکڑا تھا ، اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے کبوتری کو پکڑا تو اس کے پروں پر ارود زبان میں تحریر لکھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا ۔

    بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کبوتر جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا جس ثبوت انہوں نے کبوتر کے پروں پرثبت پرندہ فروش کی مہردکھا کرپیش کیا۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایاگیا تاہم وہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا۔

  • بھارت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

    بھارت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف راحیل شریف نے چیئرمین سینٹ رضاربانی سے ملاقات کی ، اس موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت کے معاملے پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے چیئرمین سینٹررضاربانی سے ملاقات کی جس میں امن و امان سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پرصورتحال پرگفتگو کی۔

    اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ’’پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت کے معاملے پر کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہورہی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے معاملے پر سو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل منصوبہ ہے‘‘۔

  • بھارت میں ’بہتر فصل‘ کے لئے ایک شخص کا سرقلم

    بھارت میں ’بہتر فصل‘ کے لئے ایک شخص کا سرقلم

    نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں بہتر فصل اوربارش کے لئے ساحروں کی ایماء پرایک شخص کا سرقلم کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تھیپا کھاریا نامی 55 سالہ شخص کی سربریدہ نعش اس کے گھرمیں سے ملی جو کہ جھاڑکنڈ کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

    پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا کسی ساحریا تانترک کے گروہ نے بہتر فصل کی لئے دیوتاؤں کی بلی چڑھایا گیا ہے۔

    مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا کہ تانترک افراد کے ایک گروہ نے گھرمیں داخل ہوکر کھاریا کا سرقلم کیا اور اس کا سرایک مقامی رواج کے تحت کھیتوں میں دبادیا۔ اس علاقے میں قدیمی روایت ہے کہ جب فصل بہترکرنے کے لئے اورمطلوبہ مقدار میں بارش کے لئے کسی کا سرکھیتوں میں دفن کیا جائے۔

    پولیس افسر اجے کمارٹھاکرکا کہنا ہے کہ کھاریا کہ ’’گھروالوں نے قدیم رسم کی بناء پرتانترک افراد کو اس قتل کا ذمے دار قرار دیا ہے، کیونکہ کھاریاں کا سرتاحال تلاش کے باوجود نہیں مل سکا ہے‘‘۔

    مقتول کھاریا کے ایک اوربھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی ہلاکت میں’’اورکاز‘‘ نامی گروہ کا ہاتھ ہے جس میں کسانوں سے تانترک تک سب شامل ہیں اوران کا کام یہی ہے کہ وہ سرکاٹ کرکھیتوں میں دفن کریں تاکہ اچھی فصل ہو اور ان کے نزدیک یہ سماج کی بہترخدمت ہے۔

    اس نے یہ بھی کہا یہ ایک قدیم رواج ہے جس کی کبھی مخالفت نہیں کی گئی۔

  • بھارت میں قید ’’جاسوس کبوتر‘‘ پر بنا دلچسپ آن لائن گیم

    بھارت میں قید ’’جاسوس کبوتر‘‘ پر بنا دلچسپ آن لائن گیم

    بھارت ہمیشہ پاکستان کی جانب سے بدگمانی کا شکاررہتا ہے اوراس بدگمانی کے سبب بھارتی اکثراوقات ایسی حرکتیں بھی کرجاتے ہیں جو کہ دنیا بھرمیں بھارت کے تمسخرکا سبب بن جاتی ہیں۔


    گیم کھیلنے کے لئے نیچے اسکرول کریں


    ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب بھارتی حکام نے پاکستانی سرحد کی جانب سے پرواز کرکے بھارت میں داخل ہونے والے ایک کبوترکو گرفتارکرلیا۔

    بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کبوتر جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا جس ثبوت انہوں نے کبوتر کے پروں پرثبت پرندہ فروش کی مہردکھا کرپیش کیا۔

    بھارتیوں کی اس حرکت پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ہندوستان کو بے پناہ تنقید اورتمسخرکا نشانہ بنایا۔

    بھارت نے پہلے تودعویٰ کیا کہ کبوتر کے پیرمیں کوئی پیغام بندھا ہے پھراس کے بعد انہوں نے کبوترکا ایکسرے کرانے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

    #IfIWereAPigeon I'd go to india just to watch the loongis drop in fear Posted by Express Pakistan on Monday, June 1, 2015    

    بھارتیوں کی اس حرکت پرسوشل میڈیا پرکبوترکو بے پناہ شہرت ملی اور اب اس کے اوپر گیم بھی بنادیا گیا ہے جسکا نام’’اسپائی پیجن برڈ شوٹنگ‘‘ ہے۔

    اس گیم میں ایک تھری ڈی کبوتر سرحد پر پرواز کررہا ہے جسے نشانہ بنانا مشن ہے، مشن کے دوران گیمرکو خطرناک جنگی کبوتروں کے سخت ترین وار کو بھی جھیلنا ہوگا۔

    گیم میں کبوتر گیمر کی لائف لائن کم کرنے کے لئے اسکے اوپربیٹ کریں گے جس سے بچنا ہے اور جاسوسی کے آلات سے مسلح کبوتروں کو نشانہ بنانا ہے۔

    یہ گیم صارفین میں بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اوراس کے کھیلنے والے یقیناً گیم کی دوران بھارت کی بوکھلاہٹ کا بھی لطف اٹھائیں گے۔


    Spy Pigeon Bird Shooting -click to play


  • پاکستانی بچی کے علاج کیلئے بھارتیوں نے ساڑھے چارلاکھ روپے عطیہ کردیئے

    پاکستانی بچی کے علاج کیلئے بھارتیوں نے ساڑھے چارلاکھ روپے عطیہ کردیئے

    ممبئی  / کراچی : بھارتی شہریوں نے پاکستانی لڑکی کے علاج کیلئے لاکھوں روپے عطیہ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی پندرہ سالہ صباء جو ولسن ڈیزیز نامی بیماری میں مبتلا ہے، صبا اس وقت ممبئی کے جسلوک اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کا کامیابی سے علاج جاری ہے۔

    صبا کی والدہ نازیہ طارق نے بتایا کہ میں صرف اسّی ہزار روپے لے کر بھارت آئی تھی،اور میری بیٹی کا علاج کرانا میرے بس سے باہر ہورہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ  ممبئی کے ایک اخبار نے اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد ممبئی کے شہریوں نے خود اسپتال آکر انسانی ہمدردی کے ناتے صبا کے علاج کیلئے خطیر رقوم چندے میں دیں۔ اور اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

    جسلوک اسپتال کے ایک ڈاکٹر ابھا نگرال جو امراض جگر ماہر بھی ہیں نے بتایا کہ جیسے ہی اخبار میں رپورٹ شائع ہوئی تو اسی دن سے لوگوں نے جوق در جوق اسپتال آکر صبا سے اظہاری ہمدردی کیا، بھرپور مالی اعانت کی۔

    انہوں نے بتایا کہ مریضہ کا علاج پہلے کی نسبت بہتر طریقے سے ہو رہا ہے، صبا کی والدہ نازیہ طارق چالیس دن بعد اپنی بچی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر دعا مانگنے درگاہ حاجی علی بھی لے گئیں اور مزار پر دعا مانگتے ہوئے صبا ء بہت خوش دکھائی دے رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچی کا علاج کافی لمبا ہے، تاہم اس میں اب کچھ بہتری آئی ہے۔ صبا کی والدہ نازیہ طارق نے بتایا کہ کراچی کے ڈاکٹرز نے مرض کی  تشخیص غلط کی تھی اور غلط علاج بھی شروع کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ چندہ دینے والے لوگ میرے لئے فرشتہ سے کم نہیں، ہم بہت پریشان تھے اب بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سماجی کارکن شبیہہ والیا نے بتایا کہ معروف فلمی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے صبا کے علاج کیلئے پچیس ہزار روپے عطیہ کئے۔

      سب سے پہلے ایک کاروباری شخصیت کرسی دوباش نےصبا کے علاج کیلئے اسپتال کو فوری طور پر ایک لاکھ روپے عطیہ کئے،کرسی دوباش اپنے کاروبار کے سلسلے میں اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں، کرسی دوباش کا کہناہے کہ میں نے وہ پیار اور اپنائیت  لوٹانے کی کوشش کی ہے جو مجھے پاکستان میں ملتا ہے۔

  • شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    نئی دہلی : بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو بعد از مرگ ’ترانۂ ہند‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تین روزہ پروگرام ’جشنِ اقبال‘ میں بھارت کے قومی ترانے ’سارے جہاں سے اچھا  ہندوستاں ہمارا ‘کی تھیم پر ہونے والے جشنِ اقبال میں ترانۂ ہند کااعزاز دیا گیا۔

      ترانہ ہند کا اعزا زمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتاز بنرجی نے دیا۔ علامہ اقبال کے لئے یہ اعزاز ان کے پوتے وليد اقبال نے وصول کیا۔

    مذکورہ پروگرام کی نظامت بھارت کے معروف فلمی اداکار رضا مراد نے کی ۔ پروگرام میں علامہ اقبال کی شاعری سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کی تعریف کی گئی۔

  • طالبان پاکستان میں بھارت کیلئے دہشت گردی کررہے ہیں، خواجہ آصف

    طالبان پاکستان میں بھارت کیلئے دہشت گردی کررہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان میں بھارت کی پراکسی جنگ لڑ رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستانی فوج دشمن کی طرح طالبان سے لڑ رہی ہے،طالبان بھارت کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے ،بلوچستان کی شورش میں بھی بھارت ملوث ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جس دن سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اس دن سے بھارتی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ اور واضح ہوگیا ہے۔

  • بھارت میں گرمی کی شدید لہر، 539 افراد ہلاک

    بھارت میں گرمی کی شدید لہر، 539 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جاری گرمی کی شدید لہر نے پانچ سوسے زائد افراد کوہلاکر دیا، محمکہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہراس ہفتے بھی جاری رہے گی۔

    بھارتی محکمہ داخلہ کے مطابق گرم ترین علاقہ ریاست اترپردیش کا شہرالہٰ آباد رہا جہاں درجہ حرارت 47.7 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ نئی دہلی میں درجہ حرارت 43.5 رہا۔

    گرمی کی اس لہرسے اب تک 539 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوتہلاک شدگان میں زیادہ تعداد بے گھراورعمررسیدہ مزدوروں کی ہے۔ زیادہ ترہلاکتیں اندھرا پردیش، تلنگنا میں ہوئی ہیں جبکہ کچھ اموات اترپردیش، اڑیسہ اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کاکہانا ہے کہ اموات سن اسٹروک اورڈی ہاڈریشن کے سبب ہورہی ہیں، محکمے نے صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

    طبی ماہرین کےمطابق گرمی سے متاثرہ علاقوں میں مزدوروں کو صبح10
    بجے سے شام 4 بجے تک سخت کام کرنے سے احتراز کرنا چاہئیے۔