Tag: India

  • این اے 246: الیکشن کمیشن کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

    این اے 246: الیکشن کمیشن کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل

    کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی معرکےکیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادتین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ایک ہے۔

    بیلٹ پیپر چھپ گئے۔ضابطہ اخلاق جاری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخاب کیلئےانتظامی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سےشام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفےکے جاری رہےگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد تین لاکھ ستاون ہزارآٹھ سو ایک ہے۔

    تیئس اپریل کوہونے والی پولنگ میں پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ضابطہاخلاق کے مطابق امیدواروں کوانتخابی مہم اکیس اپریل رات بارہ بجےختم کرناہوگی۔

  • بھارت میں تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ، عدالت کا انقلابی فیصلہ

    بھارت میں تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ، عدالت کا انقلابی فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی دوشیزہ روپا سا کو 15 سال کی عمرمیں اس کی سوتیلی ماں نے تیزاب کا نشانہ بنایا تھا جس کےنتیجے میں اس کی کھال، گال ، ناک منہ اور تھوڑی جھلس کربد شکل ہوگئی تھی۔

    بھارت میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی دیگر خواتین کی طرح روپا کو بھی معاشرے کی جانب سے تحقیقرکا نشانہ بننا پڑا اورعلاج کے لئے بھاری معاوضہ بھی ادا کرنا پڑا۔

    لیکن بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نےاس صورتحال میں تبدیلی کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ روپا کا مفت علاج کرایا جائے گا اور اس تین لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔

    روپا جو اب 22 سال کی ہوچکی ہیں ان کاکہنا ہے کہ ’’میں تیزاب گردی کے اس واقعے کے بعد ٹوٹ کر رہ گئی تھی ، میں مزید نہیں جینا چاہتی تھی میں بتا نہیں سکتی تھی کہ میں کتنی تکلیف میں تھی اور میں نے کیا کچھ برداشت کیا‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور حالانکہ جو رقم ازالے کے لئے دی گئی ہے وہ بہت کم ہے لیکن اس سے ان کی زندگی میں بہتر تبدیلی آئے گی۔

    بھارتی وزیرِ داخلہ کے مطابق بھارت میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورسال 2014 میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 309 رہی جبکہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 66 تھی۔

  • سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

    سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

     

    سیالکوٹ: بھارتی سیکیورٹی فورس کی ورکنگ باؤنڈری پرپاکستانی سیکٹڑ میں بلااشتعال فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج نے نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے سبب علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    پاکستانی افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں روایتی حریف ہیں اور کشمیر پر دو جنگیں لڑچکے ہیں۔ اکتوبر 2014 سے دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ باوٗنڈری پرفائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصفنے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بھارت بین الاقوامی سرحد پرفائرنگ کرکے چھوٹے پیمانے کی جنگ چھیڑنے کا مرتکب ہورہاہے۔

    بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی سرحد میں فائرنگ کے سبب لاتعداد دیہاتی اپنی زمیںیں اورگھر بارچھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔.

  • برطانیہ میں جنسی زیادتی کا مرتکب بھارتی شہری دہلی سے گرفتار

    برطانیہ میں جنسی زیادتی کا مرتکب بھارتی شہری دہلی سے گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے برطانیہ میں جنسی زیادتی کے دو واقعات میں ملوث 28 سالہ شخص کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کے جوائنٹ کمشنر روندرا سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمیندر سنگھ نامی نائٹ کلب باؤنسر کو تین سال تک مفرور رہنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری ایک اطلاع کے نتیجے میں عمل میں آئی جس کے مطابق وہ ایک جعلی پاسپورٹ کے ذریعے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر مجرم کو دہلی کے نزدیکی علاقے علی پور سے گرفتار کیا گیا۔

    رمیندر سنگھ جولائی 2012 میں برطانیہ سے فرار ہوا تھا، وہ ایک 23 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ایک 27 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اقدامِ قتل کے جرم میں مطلوب ہے۔

    انٹرپول نے رمیندر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہوا تھا اور بھارت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

    رمیندر سنگھ 2009 میں اسٹوڈنٹ ویزہ پر مہمان داری کاڈپلومہ کرنے کے لئے اسکاٹ لینڈ گیا تھا۔

  • تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئےگی، عمران خان

    تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئےگی، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کراچی میں ان کے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو الطاف حسین کے خلاف لندن کی عدالت میں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرکے یمن کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

    ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں عمران اسماعیل پر دوحملے ہوئے، عمران اسماعیل کے ساتھ کراچی خود جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے ایسی امید نہیں تھی، ایم کیو ایم کے پاس جمہوری پارٹی بننے کا بہترین موقع تھا۔

    ان کا کہناتھا کہ میڈیا پر یہ غلط رپورٹ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں جھڑپ ہوئی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ متحدہ کارکنان نے حملہ کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پیچھے ہٹ گئے تھے اور انہوں نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود کراچی آؤں گا، اور عمران اسماعیل کے ساتھ ان کے حلقے کا دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کی عوام کیلئے فیصلے کا وقت ہے، کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہوگا۔ اب جبکہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہو گیا ہے، اس لئے اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہمارا جمہوری حق ہے۔ کریم آباد میں لگائے گئے پی ٹی آئی اے کے کیمپ پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پلاننگ کے ساتھ دھاوا بولا تھا۔ ہم اس حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

  • کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    سڈنی: کپتان دھونی شکست کا غم بھلا کر پریس کانفرس میں مذاق کرتے رہے جیسے بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

      آسٹریلیا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کو زیادہ رنز بنانے سے روک لیا تھا تاہم آخری اوورز میں کچھ زیادہ رنز بن گئے تاہم آسٹریلیا کا مجموعہ قابل حصو ل تھا جو بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، اسکا افسوس شاید کپتان دھونی کو نہ تھا، ریٹائرمنٹ کے سوالات پر ہنتسے مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔

    دھونی کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے مزاق کرنا آسٹریلیا میں آکر سیکھا ہے،میڈیا سے کبھی لڑائی نہیں کی ۔

     دھونی کی مسخرہ بازی کو بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرڈالی ،بھارت کو ایسے کپتان کی ضروت جو ٹیم کو آگے لے جائے۔

  • آسٹریلیا سے شکست: بھارتی کپتان دھونی کے گھرکی سیکیورٹی سخت

    آسٹریلیا سے شکست: بھارتی کپتان دھونی کے گھرکی سیکیورٹی سخت

    ممبئی: آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر سیکورٹی سخت کردی گئی، بھارتی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ نے ٹی وی توڑ دیئے۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر کیا ہوئی، کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کی حفاظت کیلئے سیکورٹی ادارے سرجوڑ کر بیٹھ گئے،خون کے آنسو رونے والے بھارتی شائقین کا ردعمل بھارت کے مختلف شہروں میں سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔

     شائقین غصے کا اظہار ٹی وی توڑ کر اور کھلاڑیوں کے پوسٹر پھاڑ کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر رانچی میں کپتان دھونی کے گھر پر سیکورٹی سخت کردی گئی اور انتظامات اسپیشل فورس کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پتھراﺅ کیا جا چکا ہے جبکہ یووراج سنگھ ، سارو گنگولی بھی بھارتی شائقین کے عتاب کا شکار رہ چکے ہیں۔

  • بھارتی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے خلاف بول پڑے

    بھارتی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے خلاف بول پڑے

    ممبئی: پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں کی بالی ووڈ میں مقبولیت اور شہرت  کوئی نئی بات نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے زرائع کے مطابق بھارتی گلوکار کونال گنجوالا نے حال ہی میں بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

    انہوں نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں میں کوئی خاص بات نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں کی ہندی فلم انڈسٹری میں کوئی اہم کردار نہیں ہے۔

    گلوکاری کے فن میں مہارت رکھنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسے بہت سے گلوکار ہیں جو راحت فتح علی خان سے بھی اچھا گا سکتے ہیں۔

    انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مشہور گلوکار عاطف اسلم  کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عاطف اسلم کے پاس تکبر کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

  • سنی لیون کی زندگی کے 7 خفیہ گوشے

    سنی لیون کی زندگی کے 7 خفیہ گوشے

    سنی لیون نے بالغ فلموں میں کام کرنے سے پہلے جرمنی کی ایک بیکری میں کام کیا، اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ بیکری کا نام جفی لیوب تھا۔

    وہ بچوں کی نرس کی حیثیت سے اپنا کیرئربنانا چاہتی تھیں ،ان کا خیال تھا کہ اس کیرئر میں انہیں دوسروں کے لئے مسکرانے کا موقع ملے گا۔

    ان کے سب سے پسندیدہ بولی وڈ اداکار عامر خان ہیں اور وہ آج بھی اپنے بچپن میں دیکھی فلم ’دل‘کی گرویدہ ہیں۔ فلم ’دل‘میں عامر خان ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر بھارت منتقل ہونا ان کے لئے سب سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا فیصلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا منتقل ہوتے وقت انہیں یو ایس کی بھارتی کمیونٹیز کی جانب سے نفرت بھری ای میلز بھی موصول ہوئیں، لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے اور انہی نفرت کرنے والے لوگوں نے انہیں کہا کہ وہ ان سے خوش ہیں۔

    انہیں ہر قسم کے کیڑوں سے خوف محسوس ہوتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فوبیا ہے۔

    انہیں ’کَل یگ‘ فلم سے بالی وڈ میں آنا تھا لیکن انہیں نے کام کرنے کے لئے ایک ملین امریکی ڈالر معاوضہ طلب کیا جس کے سبب ڈائریکٹر کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

    انکا پسندیدہ مشروب انگور سے بنی ہوئی وائن ہے۔

  • شاہد آفریدی کا’ڈانس‘کرنے سے انکار

    شاہد آفریدی کا’ڈانس‘کرنے سے انکار

    بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو’نچ بلیئے‘پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو پروگرام کے ساتویں سیزن کے لئے بے قرار ہیں۔

    بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نچ بلیئے کی انتظامیہ اس سلسلے میں شاہد آفریدی کے ساتھ مالی معاملات طے کررہی تھی کہ انہوں نے شو میں شرکت سے انکارکردیا۔

    ذرائع کے مطابق شو کو ترک کرنے کی بنیادی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جس میں جوڑوں نے فلورپرڈانس کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی شو میں خود پرفارم کرنے کے لئے راضی تھے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا تو انہوں نے منع کردیا۔

    انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا یہ دیکھے اورایسا کہہ کرانہوں نے آفرٹھکرادی۔