Tag: India

  • ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا بھارت کوصرف 183 رنزکا ہدف

    ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا بھارت کوصرف 183 رنزکا ہدف

    پرتھ : بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھارت کو ایک سو تراسی رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.2 اوورز میں ایک سو بیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اوپنر سمیت تمام بلے باز بھارتی سورماؤں کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔

    ڈیئل اسمتھ صرف چھ رنز بنا کر لوٹ گئے، جبکہ خطرناک بلے باز مانے جانے والے کرس گیل بھی گیلی بلی کی طرح چوالیس گیندو پر اکیس رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جیسن ہولڈر نے بنائے، جنہوں نے 79 بالز پر 57 رنز اسکور کئے،اور ڈیرن سیمی نے چھبیس رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی کامیاب بالر ثابت ہوئے جنہوں نےآٹھ اوورز میں پینتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں،جبکہ یو میش یادیو اور جدیجا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل ورلڈ کپ گروپ بی کے کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں بھوشنیور کمار کی جگہ محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔

  • بھارتی قمیض کے ساتھ تصویر پر راجر فیڈرر کی معذرت

    بھارتی قمیض کے ساتھ تصویر پر راجر فیڈرر کی معذرت

    دبئی: ٹینس کے مشہور کھلاڑی راجر فیڈرر نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی قمیض کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر معذرت کی ہے۔

    راجر فیڈرر نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل فیس بک پیج پر اپنی ایک تصویر لگائی جس میں ان کے ہاتھ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیلی کرکٹ کٹ کی شرٹ تھی۔

     فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دبئی اوپن کے شروع ہونے سے قبل راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ نائیکی کی جانب سے پروموشن کی تصویر تھی۔

     فیڈرر کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی حمایت کرتے ہیں، اس تصویر کے کا مقصدکسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

     اس تصویر کے باعث راجر فیڈرر کے پاکستانی مداحوں میں کافی غصہ پایا جاتا تھا۔

  • بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دے دیا

    بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دے دیا

    میلبورن : کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کاجنوبی افریقہ کو جیت کے لئے تین سو آٹھ رنز کا ہدف، تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے جا رہے بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کوتین سو آٹھ رنز کا ٹاگٹ دیا۔

    بھارتی سورماؤں نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو سات رنز بنائے،شیکھر دھاون نے ایک سوسینتالیس گیندوں پر ایکسو سینتیس رنز، اجنکے رہانے نے ساٹھ بولز پر اُناسی ، جبکہ ویرات کوہلی نے چھیالیس رنزاور مہندرا دھونی نے اٹھارہ رنز اسکور کئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل نے دو،ڈیل اسٹین ،وین پارنل اور عمرسان طاہر نے ایک  ایک وکٹ لی۔

    عالمی کپ دوہزار پندرہ میں بھارت کے شیکھر دھون نے سنچری کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔میلبورن میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے ، روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے۔ ریرات کوہلی اور شیکھر دھون کے درمیان ایک سو ستائیس رنز کی شراکت نے میچ کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

    کوہلی سینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب شیکھر دھون جنوبی افریقی بولرز کی جم کر پٹائی کرتے رہے، دھون نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں پہلی اور کیرئیر کی ساتویں سنچری بنائی۔ اجنکے رہانے نے بھی بیٹںگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اور نصف سنچری بنائی۔

  • بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    میلبرن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ آج ہورہا ہے جس میں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اس سے قبل تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھارت کے لئے ناقابلِ شکست رہا ہے۔

    آج کا یہ میچ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں واقع میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہورہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے ایم ایس دھونی، روہت شرما، ویرات کوہلی ریہانے،شیکھر دھون رنز زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی جان توڑ کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب اسٹین، مورکل، جے پی ڈومینی اورعمران طاہربھارتی سورماوٗں کی گلیاں اڑائیں گے۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میچز میں بھارت پر غالب رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا بھارت تاریخ بدل پائے گایا پروٹیز ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کی اپنی روایت برقراررکھیں گے۔

  • اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    کراچی: اداکارہ میراہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اسپتال کی تعمیر کے سلسلے وہ جلدہی بھارت جارہی ہیں اور وہاں سے خوشخبری لیکر آئینگی۔

    اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کی فنڈریزنگ مہم کے لیئے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیاکراچی چیمبر کے تاجروں سے خطاب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت جائیں گی اور ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے بھارتی اداکاروں سے ملاقات کریں گی۔

    انکاکہناتھاکہ کراچی چیمبر آنے کا مقصد اپنے اسپتال کے حوالے سے تاجروں، صنعتکاروں سے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

    میرا نے بتایا کہ انکی فلم "ہوٹل”عنقریب ریلیزہونے والی ہے اورانکی فلم "دیوداس "تیار ہوچکی ہے۔

  • بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،خواجہ آصف کی ہندوستان کو تنبیہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کی خواہش کو ہمار ی کمزوری نہ سمجھے۔

    اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے اور چار بے گناہ شہریوں کی جانیں لینے کے واقعے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے سربراہ کےحالیہ بیان اورپاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے اعتراف نے بھارتی حکومت کے مؤقف کی نفی کر دی ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح مختلف واقعات میں پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے اور اب پاکستانی کشتی تباہ کر کےچار بے گناہ شہریوں کی جانیں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    لاہور : سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ انتہائی سخت ہے، بھارت کو اس کیلئے لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں۔

    انہوں نے داعش کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطرہ یورپ میں بھی موجود ہے، اگرچہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ نہایت سخت ہے۔

    بھارت کو اس کیلئے ابھی لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ ان کا سیاسی مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے، اس حوالے سے ان کی پارٹی برطانیہ میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی برطانیہ میں بڑی خدمات ہیں اور وہاں کے لوگ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: دونوں کپتان جیت کے لئے پرعزم

    پاک بھارت ٹاکرا: دونوں کپتان جیت کے لئے پرعزم

    ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ 2015 کے سب سے سنسنی خیز معرکے میں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    اس موقوع پربھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی وکٹ اچھی ثابت ہوگی ’’ہم اس پچ پرحال ہی میں کھیل چکے ہیں اور امید ہے کہ پچ اپنی ہئیت زیادہ تبدیل نہیں کرے گی۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ میچ کے سیکنڈ ہالف میں پچ ذرا سست روی کا مظاہرہ کرے گی اس لئے پہلے بیٹنگ کرنے میں یہ پچ ہمارے بلے بازوں کی مددگار ہوگی۔

    دھونی نے مزید کہا کہ باوٗلنگ سائڈ بھارتی ٹیم میں تین اسپیشل فاسٹ باؤلراور دو اسپنرہیں جو یقیناً پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈالیں گے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے اورآج کا میچ سب کھلاڑیوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان ک جانب سے یونس خان اوراحمد شہزاد اننگ کا آغازکریں گے۔

    مصباح کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کے لئے ہمیں مضبوط بیٹنگ اور باوٗلنگ لائن درکار تھی اسی لئے ہمیں سرفرازشاہ کومیچ میں نہ شامل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمراکمل یقیناً ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کریں گے۔

    پاکستانی کپتان نے ٹیم کے بلند حوصلوں کا اظہارکرتے ہوئےجیت کے لئے پرعزم ہونے کا اظہارکیا۔

  • ورلڈ کپ 2015: بھارت کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ 2015: بھارت کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ 2015 کے سب سے سنسنی خیز معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے معرکے کاسب سے اہم میچ ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین آج سارے کام چھوڑ کر ٹی وی اسکرین کے سامن دل تھام کر بیٹھے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کررہے ہیں۔ میچ کی اوپننگ سینئربلے باز یونس خان کریں گے جبکہ ان کے ساتھ یونس خان، ناصر جمشید، شاہد آفریدی، سہیب مقصود، عمر اکمل اور سرفراز احمد پاکستان کے کے لئے رنز بنانے کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

    باؤلنگ سائڈ پراسپنرشاہد آفریدی اوریاسرشاہ بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈالیں گے تو فاسٹ باؤلروہاب ریاض، محمد عرفان، حارث سہیل،احسان عادل راحت علی اورسہیل خان وکٹیں اڑائیں گے۔

    بھارتی ٹیم کی قیادت ایم ایس دھونی کررہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے بلے بازی شیکھرشون، روہت شرما، اجنکیا راہانے، ویرات کوہلی، سریش رائنا، امباتی رائیدو، اور اشون کریں گے۔

    باولنگ سائڈ پرمحمد شامی، اسٹیوارٹ بنی، ایشانت شرما، امیش یادو، بھوینیشورکمہار پاکستانی بلے بازوں کے مد مقابل ہوں گے۔

  • حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے 711ویں عرس کی تقریبات جاری

    حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے 711ویں عرس کی تقریبات جاری

    دہلی: حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات بھارت کے شہر دہلی میں جاری ہیں، خواجہ نظام الدین کے عرس کا آج دوسرا روز ہے۔

    سلسلہ چشتیہ کے روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

     گذشتہ روز عرس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار کو عرق گلاب اور عطریات کیساتھ غسل دیا گیا۔

     غسل کی تقریب سید نظام نظامی کی رہنمائی میں کی گئی، غسل کے بعد اجمیر شریف سے لائی گئی چادر حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چڑھائی گئی۔

     پہلے روز کی تقریبات میں محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کرکے سامعین کو مسحور کردیا۔

    حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریب میں دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔