Tag: India

  • بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے، نین تاراسہگل

    بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے، نین تاراسہگل

    سابق بھارتی وزیراعظم نہروکی بھانجی مودی سرکار سےنالاں ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کی اکثریت موجودہ حکومت سےنجات چاہتی ہے۔

    جواہرلال نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت کی بیٹی نین تاراسہگل لٹریچرفیسٹول میں شرکت کےلیےکراچی آئی ہوئی ہیں۔

    اے آروائی نیوزسےبات کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ مودی سرکارسےسخت عاجزہیں، مودی کوصرف تیس فیصدلوگوں نےووٹ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سترفیصد چاہتےہیں کہ گجرات میں مسلمانوں کوقتل کرنےوالے سےنجات مل جائے۔ دلی کی ہوتیں توعام آدمی پارٹی کوووٹ دیتیں۔

     نین تاراسہگل نےاعتراف کیا کہ ان کےماموں نےکشمیریوں سےحق رائے دہی کاوعدہ کیا تھا لیکن حالات نےاس کی اجازت نہیں دی۔

    سابق بھارتی وزیراعظم نہروکی بھانجی نین تاراسہگل نوناولزسمیت سترہ کتابوں کی مصنف ہیں، انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

  • محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    محمد حفیظ انجری کا شکار، وارم اپ میچز سے باہر

    ویلنگٹن: پاکستان ٹیم کےاوپنر محمد حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکارہوگئے۔ ورلڈ کپ کے ورام اپ میچز سے باہر، بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہے، ورلڈ کپ میں فٹنس پر شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پنڈلی کی انجری کا شکار حفیظ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے باہر ہوگئے ہے۔

    ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، حفیظ کی شرکت بھارت کیخلاف بھی مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔

     حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ چھ فروری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی نہ دے سکے تھے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

  • آئی سی سی رینکنگ: آسٹریلیا پہلےاوربھارت دوسرے نمبرپر

    آئی سی سی رینکنگ: آسٹریلیا پہلےاوربھارت دوسرے نمبرپر

    دبئی : کرکٹ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیاپہلےاوربھارت دوسرے نمبرپرہے۔ پاکستان ساتویں نمبرپرپہنچ گیا۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا میں سہ ملکی سیریز کے اختتام پر ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

    تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہاشم آملہ نے بھارت کے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ بہتری کے بعد پندرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں سعید اجمل اور سنیل نرائن سرفہرست ہیں لیکن دونوں ہی کھلاڑی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ تیسرے اور شاہد آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

  • بھارت میں ایک اور چرچ پر حملہ

    بھارت میں ایک اور چرچ پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نامعلوم افراد نے ایک گرجا گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی ہے اور مقدس تبرکات کو نقصان پہنچایا ہے۔

    یہ گذشتہ نومبر کے بعد سے دہلی میں چرچ پرحملے کا پانچواں واقعہ ہے۔

    عیسائی برادری کو شبہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے سخت گیر ہندو تنظیموں کا ہاتھ ہے۔

    چرچ میں توڑ پھوڑ کا تازہ ترین واقعہ پیر کی صبح تقریباً تین بجے اس وقت پیش آیا جب بعض افراد جنوبی دہلی میں وسنت کنج علاقے کے سینٹ ایلفانسو چرچ میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور تبرکات اور عبادت کے ساز وسامان کو نیچے پھینک دیا۔

    delhi-church-fire.jpg.image.784.410

    پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ایک سینیئر افسر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ شرپسندوں کی شناخت کے لیے چرچ کے نزدیک نصب کیے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    مقامی عیسائی رہنما فادر میتھیو کولکوئی نے کہا ہے کہ ’یہ دانستہ طور پر ہماری عبادت گاہ کی بے حرمتی کامعاملہ ہے۔ یہ محض اتفاق نہیں کہ دو مہینے میں دہلی میں ہماری پانچ عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو وکاس پوری کے علاقے میں ایک چرچ میں تو ڑ پھوڑ کی گئی تھی اور حضرت مریم کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

    اس سے پہلے کرسمس سے چند روز قبل دلشاد گارڈن کا سینٹ سیبیسٹین چرچ پراسرار طریقے سے جل کر راکھ ہو گیا تھا۔ پولیس ابھی تک ان حملوں کی تفتیش میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

    church-story_350_020215111331

    دہلی سمیت بھارت میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ بعض سخت گیر ہندو تنظیمیں عیسائی مذہب اختیار کرنے والوں کو دوبارہ ہندو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    نیودہلی : امریکی صدر بارک اوباماتین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے،نئی دہلی ائیر پورٹ پر نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباماکا بھارتی صدارتی محل آمد پر بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

    امریکی صدر کے ہمراہ انکی اہلیہ خاتون اوّل مشعل اوبامہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم  نریندر مودی نے باراک اوباماکا استقبال کیا۔

    صدارتی محل میں باراک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امریکی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔نئی دہلی صدارتی محل میں امریکی صدرکے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔

    امریکی صدر نے مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

    تقریب میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن ، لتا منگیشکرودیگر کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ انڈین اداکار سلمان خان کی آمد بھی متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں رہنماء دوپہر تین بجے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

  • امریکی صدر کی آمد، بھارتی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات

    امریکی صدر کی آمد، بھارتی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات

    دہلی: امریکی صدر اتوار کو بھارت کے تین روزہ دورہ پر دہلی پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    امریکی صدرکی بھارت آمد پر سیکورٹی اداروں نے بھارتی تاریخ کے سب سے موثر ترین حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں، بھارتی دارالحکومت دہلی میں پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ہزاروں سکیورٹی اہلکارو ں کی تعیناتی اور گلی کوچوں کی بندش نے دلی کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا ہے۔

    حساس گلیوں کو ریت کی بوریاں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    صدر اوباما مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے، جس کے تمام چار سو اڑتیس کمرے صدر اوباما اور ان کے وفد کے  لیے بک کر لیے گئے ہیں، ہوٹل میں کسی بھی مہمان کوآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    صدر اوباما کے سفر کے لیے بم پروف گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے، فضائی حدود کو بند کرنے کا راستہ تین سو سے بڑھا کر چارسو کلومیٹر کر دیا جائے گا۔

    دہلی کے علاوہ آگرہ اور جے پور میں بھی کوئی پرواز نہ تو اتر سکے گی اور نہ اڑان بھر سکے گی، چوبیس سراغ رساں کتے امریکا سے دہلی لائے گئے ہیں۔

  • بھارت میں غذائی قلت خطرناک حد تک جا پہنچی

    بھارت میں غذائی قلت خطرناک حد تک جا پہنچی

    نئی دہلی: نئی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ بھارت میں 10 لاکھ بچے غذائی قلت کے باعث موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

    راجھستان کے علاقے باران اورمدھیہ پردیش کے علاقے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق بھارت کے پسماندہ علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر دس لاکھ بچے غزائی قلت کے سبب مرجاتے ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف نے ان اعدادو شمار کی تصدیق کرتے ہوئے صورتحال کو گھمبیر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ غذائی قلت کو دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پرڈبلیو ایچ او کے مقررکردہ معیارات کو نافذ کرنا ہوگا۔

    اے سی ایف انڈیا کے مطابق بھارت میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک سے بہت زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ یہ رپورٹ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے صرف دو ریاستوں کے اعداد و شمارپرمبنی ہے اور اس کی روشنی میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح کیا ہوگی۔

  • اوبامہ کا دورۂ بھارت: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کردی

    اوبامہ کا دورۂ بھارت: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کردی

    واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے بھارتی میڈیا میں گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قراردیا جن کے مطابق امریکہ نے صدراوباما کے دورہٗ بھارت کے دوران پاکستان کو سرحد پارکوئی حملہ نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

    رواں ماہ امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کو جوازبنا کربھارت نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے، ایک طرف امریکی سیکورٹی ادارے صدر اوباما کی بھارت میں حفاظت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب بھارت اس موقع پربھی پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔

    پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک مبینہ امریکی وارننگ کے حوالے سے بھارتی پروپگینڈا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    صدر اوباما رواں ماہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے اور دنیا کے سب سے بااثر شخصیت کی سیکورٹی امریکہ اوربھارت دونوں کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے، امریکی صدر کسی بھی کھلی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 45 منٹ گزارتے ہیں، اور بھارت میں ڈھائی گھنٹہ کھلے مقام پربیٹھنا سیکورٹی اداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

  • مستقل قیام امن کے لئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، آرمی چیف

    مستقل قیام امن کے لئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، آرمی چیف

    لندن: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور دونوں ممالک خطے کے استحکام کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزمیں خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ خطے میں مستقل امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ پاکستان امن وامان کا خواہاں ہے لیکن ہمیں اپنی عزت و وقاربھی عزیزہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اوراس میں کسی بھی قسم کی تمیزروا نہیں رکھی جارہی بلکہ ہر قسم کے دہشت گردوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں کوپاکستان کی صورتحال سمجھنےکی ضرورت ہے حکومت کے تعاون سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیاجارہا ہے