Tag: India

  • چین نے دریائے برہما پترا پرڈیم تعمیرکرلیا، بھارت کو تشویش

    چین نے دریائے برہما پترا پرڈیم تعمیرکرلیا، بھارت کو تشویش

    بیجنگ: چین نے بجادی بھارت کے لئے خطرے ک نئی گھنٹی، بنادیا دریائے برہما پترا پرڈیم، جس کے سبب بھارت اور بنگلہ دیش کے کئی علاقے زیرِآب آنے کا اندیشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے تبت میں سطحِ سمندر سے تین ہزار تین سو میٹر بلندی پر دریائے برہما پترا پر ایک بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس کا نام ’یارلنگ زینگبو‘ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے بھارت اوربنگلہ دیش میں دریائے برہما پترا کے کنارے بسنے والے علاقں کے زیرِ آب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔

    بھارت نے تبت میں ڈیم کی تعمیر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے جس کے جواب میں چین کا کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کا مقصد پانی ذخیرہ کرنے سے زیادہ بجلی کا حصول ہے لہذا نشیبی علاقوں میں کوئی خاص خطرہ نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے چین سے ڈیم بنانے پر اعتراض کیا ہے جبکہ یہی بھارتی حکومت جموں کشمیر میں کئی متنازع ڈٰم تعمیر کرچکی ہے اور انتہائی ہٹ دھرمی کے ساتھ بگلہار ڈیم جیسے بڑے ڈیم کی تعمیر کو بھی آخری مراحل میں لا چکی ہے۔

  • ایشیئن بیچ گیمز: پاکستان نے بھارت کو کبڈی میں شکست دیدی

    ایشیئن بیچ گیمز: پاکستان نے بھارت کو کبڈی میں شکست دیدی

    تھائی لینڈ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیئن بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ،تھائی لینڈ کے شہر پکھٹ میں جاری ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھوپور مہارت سے کھیلتے ہوئے پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو اٹھائیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹس سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ایشین بیچ گیمز میں اب تک دو گولڈ میڈل جیت جیت چکا ہے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

  • بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    ممبئی :  بھارتی وزیرداخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا دیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج سنگھ نے پاکستان کے خلاف حسب معمول ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ممبئی حملوں کا ذمہ دارپاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    پاکستان نان اسٹیٹ ایکٹروں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کررہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے جس کوبھارت کے حوالے کے مطالبے پرپاکستان نے عمل نہیں کیا۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بگ تھری کے سرغناں بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر ایک مرتبہ پھر سے قبضہ جمالیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بگ تھری کے چودھری بھارت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی، سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کامیابی نے بھارت کو ایک بار پھر سے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن دلوادی، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئز پہلے نمبر پر موجود ہے۔

     بھارت کے ویرات کوہلی نے ہاشم آملہ کو پیچھے دھکتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، بولرز رینکنگ میں سعید اجمل کی حکمرانی بدستور قائم ہے، سنیل نرائن کا دوسرا اور ڈیل اسٹین کا تیسرا نمبر ہے، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پہنچ گئے ہے، آل راؤنڈرز کیٹگری میں سری لنکن کپتان انجلو میتھوز نے محمد حفیظ سےپہلی پوزیشن چھین لی، حفیظ دوسرے اور بوم بوم آفریدی ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • وجے سمپلا، کل کا پلمبرآج کا وزیر

    وجے سمپلا، کل کا پلمبرآج کا وزیر

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نچلے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اپنی کابینہ میں چند تبدیلیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تریپن سالہ وجے سمپلا کو بھی وزارت سونپی گئی ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ وجے نے اپنے کیرئیر کا آغاز پلمبر کی حیثیت سے کیا تھا۔

    بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب وزیر برائے سماجی مساوات اورافرادی ترقی وجے سمپلا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ وزیر بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں کھیتوں میں کام کیا ، مزدوری کی اور گلف میں پلمبری بھی کی، انہوں نے فخریہ لہجے میں کہا کہ جب ایک چائے بیچنے والے کا بیٹا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ان کا وزیر بن جانا کوئی انہونی نہیں ہے۔

    وجے سمپلا نے دسویں جماعت تک پڑھا ہے اور 1998 میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہ اکالی دل کے ہرشمنت کور بادل کےبعدپنجاب سے تعلق رکھنے والے دوسرے وزیر ہیں۔

    ان کے سیاسی کیریئر کی ابتدا اس وقت ہوئی جب انہیں گاؤں کا سرپنچ منتخب کیا گیا اس کے بعد وہ بھارتتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم بھی  ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    بھارتی وزیر اعظم بھی ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    نئی دہلی: پاکستانی ہیکرز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر کی ویب سائٹ ٹیم مودی ہیک کرلی ۔

    ہیکرز نے ویب سائٹ پیغام لکھا ہے کہ انڈیا ایک دہشتگرد ملک ہے اور معصوم کشمیریوں کو نشانا بنا رہے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی پیغام چھوڑا ہے کہ کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔بھارتی فوج کشمیر میں روزانہ معصوم بچوں پر تشدد اور عورتوں کو زیاتی کا نشانا بناتی ہیں۔

    ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اپنی فوج کو واپس بلاؤ اور کشمیریوں کو آزاد کرو ورنہ پاکستانی سائبر اٹیکرز نہیں روکیں گے اور مزید سائٹز ہیک کریں گے، ہیکرزنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کے بھی نعرے لکھیں ہیں ۔

  • دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    احمدآباد :بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    سردار پٹیل اسٹیڈیم احمدآباد میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر دو سو چوہتر رنز اسکور کیے۔

    کپتان اینجلو میتھوز بانوے اور کمار سنگاکارا اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ بھارت کیلئے اکشر پٹیل،اومیش یادوو اور روی چندرن ایشون نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امباتی رایودو نےایک سو اکیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شیکھر دھاون اناسی اور ویرات کوہلی نے اننچاس رنز بنائے۔ سیریز کا تیسرا میچ نو نومبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائیگا۔

  • آج ہندوستان کے آخری مغل تاجدارکا یومِ وفات ہے

    آج ہندوستان کے آخری مغل تاجدارکا یومِ وفات ہے

    کراچی ( ویب ڈیسک) – سراج الدین بہادر شاہ ظفر خاندان تیموریہ کے آخری بادشاہ جو اکبر شاہ ثانی کے بیٹے تھے۔ 1837ء میں تریسٹھ سال کی عمر میں تخت پر بیٹھے اور بیس سال حکومت کرنے کے بعد 1857ء کی جنگ آزادی کے نتیجے میں گرفتار ہوئے اور برما کی راجدھانی رنگون میں قید کر دیے گئے۔ پانچ سال تک اسیری اورنظر بندی کے مصائب جھیل کر نہایت بے کسی کے عالم میں 7نومبر1862ءمیں وفات پائی۔ ان کا مزار رنگوں میں ہے اور اس کی خستہ حالی آج بھی ان کے دردناک انجام کی داستان سنا رہی ہے۔

    سن1857 کی پہلی جنگ آزادی کے وقت بہادر شاہ ظفر 82سال کے تھے جب جنرل ہڈسن نے ان کے سبھی بچوں کا سرقلم کرکے ان کے سامنے تھال میں سجا کرپیش کیا تھا۔ بہادر شاہ ظفر نے اپنے بیٹوں کے کٹے ہوئے سروں کو اپنے ہاتھوں میں لے کردرد بھرے الفاظ میں ان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور کی اولاد ایسے ہی سرخرو ہوکر باپ کے سامنے اپنا فرض ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد شہزادوں کے دھڑ کوتوالی کے سامنے اور کٹے ہوئے سروں کو خونی دروازے پرلٹکا دیا گیا۔

    سن1857 ء کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد پورے ملک کی سیاست و ادب کا نقشہ بدل گیا تھا۔ دلی کی قسمت اب کیا جاگتی، بلکہ اسکی تباہی و بربادی کا سلسلہ تو ظفر سے پہلے ہی شروع ہو چکا تھا۔ شاہ ظہور الدین حاتم کا مخمس شہر آشوب، مرزا رفیع سودا کا قصیدہ تضحیکِ روزگار اور میرتقی میر کی مثنوی دربیان وکذب وغیرہ دہلی کی معاشرتی و معاشی انحطاط و زوال کی اپنی داستان ہے جو ملک کی تاریخ کے لیے ایک آئینہ حقیقت عبرت ہے۔ حقیقت اس لیے کہ تاریخ اس کی تردید نہیں کر سکتی اور عبرت اس لیے کہ اورنگ زیب عالمگیر کے جانشینوں کی عشرت پسندی،عاقبت اندیشی اور امور سلطنت کی طرف سے بے نیازی اس کی نشاندہی کرتی ہے۔

    سیاسی و ذہنی انتشار کا اثرعام زندگی ، خارجی حالات اور شعرائے کرام پر بھی پڑا، جس کی عکاسی و تصویر کشی ان کے کلام میں نمایاں ہیں۔ غلام ہمدانی مصحفی جیسا شاعر بھی ملک کے بدلتے ہوئے حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا اور ملک گیری کی ہوس کا جو منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا اس کا اظہار اس شعر میں یوں کیا ہے۔

    ہندوستاں کی دولت و حشمت جو کچھ کہ تھی
    کافر فرنگیوں نے بہ تدبیر کھینچ لی

  • پاکستان کے مواصلاتی سنگلزمیں بھارتی مداخلت کاانکشاف

    پاکستان کے مواصلاتی سنگلزمیں بھارتی مداخلت کاانکشاف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس کیپٹن صفدر کی زیرصدارت ہوا جس میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن سنگلزمیں مداخلت کی جارہی ہے۔

    کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل شاہ کا کہنا تھا بھارت کی طرف سے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن سگنلز میں مداخلت ہورہی ہے، پی ٹی اے بھارتی مداخلت روکنے کے لئے کام کررہا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھری جی صارفین کی تعداد چار ملین ہوگئی ہے جبکہ سات شہروں میں فوجی سروسز کا آغاز ہوچکا ہے، فورجی صارفین کی تعداد ابھی آٹھ سو ہے، سیکریٹری آئی ٹی عصمت رانجھا نے اجلاس کو بتایا کہ سائبرسیکورٹی یقینی بنانے کے لئے سائبرکرائم بل کابینہ میں پیش کردیا گیا ہے۔

  • بھارت:چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

    بھارت:چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

    نئی دلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں چوروں نے 125 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ لیئے

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں ضلع سونی پت کے قصبے گوہانہ کے مصروف علاقے میں ”پنجاب نیشنل بینک” کی شاخ کے سیف روم میں 40 لاکھ روپے نقد اور 360 لاکر موجود تھے، دیوالی کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد پیر کی صبح جب بینک کا منیجر سیف روم میں داخل ہوا تو اسے پتہ چلا کہ چور سرنگ کے ذریعے بینک کے 40 لاکھ روپے اور 360 میں سے 86 لاکر توڑ کر اس میں رکھی رقم اور زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔

    پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ چوروں نے ڈھائی فٹ قطر کی 125 فٹ طویل سرنگ کھودی تھی ، جس کا دہانہ بینک کے قریب واقع ایک متروکہ عمارت میں تھا۔

    پپولیس کا کہنا تھا کہ سیف روم میں سی سی ٹی کیمرے نصب نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کی صحیح تعداد کے بارے میں ٹھیک سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا تاہم سرنگ کے دونوں اطراف اور سیف روم سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔