Tag: India

  • ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    واشنگٹن : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

    جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کی امریکا سمیت کئی اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی کوشش کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کا خیر مقدم کرے گا۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب پاکستان کو توقع ہے کہ دونوں ممالک بھی مثبت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور اسکے بعد دونوں رہنماؤں سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا تھا، پاکستان کو توقع ہے کہ یہ ملاقات پاک بھارت تعلقات میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوں گے۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔

  • بھارت:کرکٹ کلب میں دھوتی میں آنےوالے جج کا داخلہ بند

    بھارت:کرکٹ کلب میں دھوتی میں آنےوالے جج کا داخلہ بند

    تامل ناڈو : بھارت میں روایتی لباس پہن کر آنے والے جج کو کرکٹ کلب میں داخل ہونے سے منع کرنے پر سیاستدانوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کرکٹ کلب انتظامیہ نے ہائی کورٹ جج کو روایتی لباس پہننے کے باعث کلب میں داخل ہونے سے روک دیا, واقعے کے بعد تامل ناڈو کے وزیراعلی نے کلب کی اس حرکت پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کلب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    بھارتی سیاستدان وینکھے نیڈو اور ششی تھرور سمیت دیگر رہنماوں نے واقعے کی مذمت کی ہے، ہائی کورٹ جج کو کلب میں مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ روایتی دھوتی پہن کر آئے جس پر انہیں کلب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

  • بھارت:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

    بھارت:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

    بھارت: کئی ریاستوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

    بھارت میں سبزیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے خلاف بھوپال، مدھیہ پردیش، ناگپور سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے رواں سال منتخب ہونے والی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نےانتخابات کے دوران جھوٹے دعوے کیے اور اقتدار میں آتے ہی مہنگائی میں دگنا اضافہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع بارشوں کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اشیاء کی قلت ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

  • متیرا اپنے مستقبل کے بارے میں مایوس

    متیرا اپنے مستقبل کے بارے میں مایوس

    لاہور: اداکارہ متیرا خان بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے مستقبل سے مایوس ہوگئی ہیں اور پھر مختلف ڈائریکٹروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاہم اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے جب متیرا خان ممبئی گئیں تو انہوں نے مہیش بھٹ اور ڈائریکٹر موہت سوری سے ملاقات کی اور فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موہت سوری نے بتایا کہ وشیش فلمز ان دنوں تین نئی فلموں کے سکرپٹ پر کام کررہا ہے جس میں تینوں نئی لڑکیوں کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے ہ متیرا خان بالی ووڈ کی ایک فلم ”اکی وکی تے نکی“ میں کام کررہی ہیں لیکن چھ ماہ گزر جانے کے باوجود فلم پچاس فیصد بھی مکمل نہیں ہوسکی ، شوٹنگ رکی ہوئی ہے جس کے باعث متیرا خان اپنے مستقبل کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔