Tag: India

  • مرنے سے پہلے شوہر نے روٹھی بیوی کو ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    مرنے سے پہلے شوہر نے روٹھی بیوی کو ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے روٹھی ہوئی بیوی کو ویڈیو پیغام بھیجا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناراض بیوی کے میکے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان ہریش کھنڈیلوال نے موت کو گلے لگا لیا، مرنے سے قبل نوجوان نے تین ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مذکورہ واقعہ بھارت کے ضلع رتلام میں پیش آیا، مذکورہ ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ میری موت کہ ذمہ دار میری سسرال والے ہیں اس نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو اور بابو (بیٹے) کا خیال رکھنا۔

     خودکشی

    ویڈیو بنانے کے بعد ہریش کھنڈیلوال نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

    ویڈیو میں اس نے کہا کہ میری بیوی کا قصور نہیں ہے، سارا قصور اس کی بہنوں اور اس کے گھر والوں کا ہے، ان کی وجہ سے وہ میرے پاس نہیں آ رہی، انہوں نے بہت برا کیا، ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں، تم خوش رہو، بائے۔

    تیسری ویڈیو میں اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم مجھ سے تھوڑی سی بھی محبت کرتی ہو تو کل میری لاش پر رونے آ جانا۔ میں نے اب تک جو کچھ کہا ہے صرف تمہارے لیے کہا، تم مجھ سے خوش نہیں تھی، میں غلط تھا، تم صحیح تھی، تم جیت گئیں، میں ہار گیا، بابو کا خیال رکھنا، بابو بھی آئے تو بتا دینا کہ پاپا مر گئے ہیں۔

    نوجوان کے چچازاد بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ہریش کی سالیاں کچھ دن پہلے یہاں آئیں اور ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد بھابھی ڈلیوری کے لیے اپنے سسرال چلی گئیں۔ سسرال والوں کی وجہ سے بھائی پریشان تھا اور اس نے خودکشی کر لی، علاقہ پولیس تھانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    آندھرا پردیش: بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس نے ہر درد مند دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کے آندھرا پردیش میں مندر کے قریب کوڑے دان میں ایک نوزائیدہ بچہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کوڑے دان میں ایک نومولود لڑکے کی لاش کو دیکھا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسپتالوں سے نومولود بچے چرا کر بیچنے والے میاں بیوی گرفتار

    پولیس حکام فوراً موقعِ پر پہنچ کر بچے کی لاش کو کنگ جارج اسپتال منتقل کیا تاہم جسے مردہ قراد دیا گیا، عینی شاہدین اور مقامی عوام نے اس دردناک واقعہ پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔

    مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ کون سی ماں اتنی بے رحم ہو سکتی ہے کہ اپنی گود کے پھول کو یوں کوڑے میں پھینک دے؟ یہ واقعہ سماجی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔

    پولیس نے اس غیر انسانی حرکت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی ہے، قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور اطراف کے اسپتالوں میں بھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ نومولود کی ماں یا اسے چھوڑنے والے افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • بیوی نے شوہر کو پتھر سے مار کر قتل کردیا

    بیوی نے شوہر کو پتھر سے مار کر قتل کردیا

    بھارت کی ریاست حیدرآباد میں قتل  کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جہاں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا ہے۔

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق متوفی شیخ محمد شراب نوشی کا عادی تھا اور روز نشے کی حالت میں گھر واپس آنے کے بعد مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زبانی بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا نشانہ بناتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کوقتل کر کے لاش دریا میں بہا دی

    واقعے کے دن بھی شیخ محمد مبینہ طور پر دوبارہ نشے میں گھر آیا اور اپنی بیوی کو ہراساں کرنے لگا تاہم غصے اور مایوسی کے عالم میں بیوی نے ایک پتھر اٹھایا اور اس کے سر پر مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیوی کی جانب سے یہ قدم طویل عرصے سے بدسلوکی برداشت کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گھریلو زیادتی کے دعووں کی تصدیق کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    کوٹا: بھارتی ریاست راجستھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک آوارہ سانڈ سڑک کے کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    راجستھان کے شہر کوٹا میں سڑک کنارے ایک تین افراد کھڑے باتیں کر رہے تھے، کہ پیچھے سے ایک آوارہ سانڈ دھیرے دھیرے چلتا آیا، بہ ظاہر بیل کے تیور نارمل لگ رہے تھے لیکن بہت قریب آ کر اچانک اس کے تیور بدل گئے اور اس نے جنگلے کے سہارے کھڑے شخص پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔


    بھالو نے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرا دیں (دلچسپ وائرل ویڈیو)


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانڈ نے سر نیچے کر کے گھمایا اور آدمی کو اٹھا کر پلٹنی دے کر گرا دیا، زمین پر گرتے ہی سانڈ کا سینگ آدمی کے بنیان میں ایک لمحے کے لیے پھنسا لیکن پھر اس نے سینگ چھڑایا اور بھاگ گیا، کیوں کہ دیگر دو افراد فوراً اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے سڑک پر آ گئے تھے۔

  • بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 100 میٹر دور جا گرے، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فائر ٹینڈر اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے ہیں، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شدت کے باعث شعلے بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مون سون مسلسل بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، آئی ایم ڈی نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وارننگ کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا انتباہ دیا ہے۔

    آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے،اس وقت، مون سون ان علاقوں میں سرگرم ہے جس میں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آسام اور میگھالیہ میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات کے علاقے اور بہار کے کچھ حصے بھی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    مغربی بھارت میں آئی ایم ڈی نے 22 اور 24 جون کے درمیان خاص طور پر گجرات، کونکن اور گوا، اور مدھیہ مہاراشٹرا میں، 26 جون تک جاری رہنے والی بارش میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دہلی میں آج آسمان عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور آج ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون 24 جون تک دہلی پہنچ سکتا ہے۔

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اور مشرقی راجستھان سمیت شمال مغربی ریاستوں کو 20 اور 26 جون کے درمیان بارش کے لیے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان علاقوں میں بارش کی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

  • بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، کئی بہہ گئے

    بھارت میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، کئی بہہ گئے

    بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 6 افراد ہلاک، 32 زخمی جبکہ 25 افراد کے دریا میں بہہ گئے۔

    بھارت میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پونے میں کنڈ مالا گاؤں کے پل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

    حکام نے بتایا کنڈ مالا گاؤں میں پل پر بڑی تعداد میں لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع تھے،کمزور پل زیادہ وزن برداشت نہ کرسکا اور درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 سے 25 افراد پُل کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حکام نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو ایک مقدس مقام سے واپس لا رہا تھا جب وہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    جبکہ اس سے قبل بھی بھارت ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا، جمعرات کے روز احمد آباد کے رہائشی علاقے میں مسافر طیارہ گرگیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں 279 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/kedarnath-helicopter-crash/

  • بھارت: گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

    بھارت: گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق قانون کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی جنگ جاری ہے، اور مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں کو مذہبی تہوار منانا بھی جرم بن گیا ہے۔

    عید قرباں قریب آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھنا شروع ہو گیا، بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے عید قرباں قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اُترپردیش میں گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یو پی میں کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی اور جانور ذبح کرنے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔


    مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرل


    نیشنل ہیرالڈ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں قربانی پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے بنیادی حق کو کچلا جا رہا ہے، ہر عید پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا مودی اور یوگی حکومت کی پرانی روایت ہے۔

    مسلمانوں کی عید پر بندشیں اور ہندو تہواروں پر کھلی چھوٹ انڈیا میں ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھانا ہے۔

  • پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ کی بھارت کو کھلی وارننگ

    پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ کی بھارت کو کھلی وارننگ

    چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دے دی ہے کہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارتی ٹی وی پر مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا۔

    وکٹر گاؤ کا کہنا تھا پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا، بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے اسے خود سوچنا چاہیے زیادتی کرے گا تو اوپر چین ہے۔


    چینی دفاعی تجزیہ کار نے ارنب گوسوامی کے پروگرام میں جنرل بخشی کے چھکے چھڑا دیے


    انھوں نے کہا دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے، چین پاکستان کی سالمیت، خود مختاری، قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، سندھ طاس معاہدہ موجود ہے بھارت کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔

    چینی تجزیہ کار نے کہا چین پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دوسری طرف دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت خطے میں آبی توازن بگاڑتا ہے تو چین اس کے خلاف برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے۔

  • چینی دفاعی تجزیہ کار نے ارنب گوسوامی کے پروگرام میں جنرل بخشی کے چھکے چھڑا دیے

    چینی دفاعی تجزیہ کار نے ارنب گوسوامی کے پروگرام میں جنرل بخشی کے چھکے چھڑا دیے

    پاک بھارت محدود جنگ کے بعد مودی کے گودی میڈیا کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، اس بار ایک چینی دفاعی تجزیہ کار نے گوسوامی کے پروگرام میں چھکے چھڑاتے ہوئے جنرل بخشی کو تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

    ارنب گوسوامی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے لائیو پروگرام کے دوران ہندوستانی ریٹائرڈ جنرل بخشی کی خوب سرزنش کی۔

    پروفیسر وکٹر گاؤ نے اسلام آباد بیجنگ تعلقات کے سوال پر کہا ’’جنرل بخشی، آپ کو تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، دنیا کی کوئی طاقت چین پاکستان دوستی کو نہیں توڑ سکتی۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’میں نے جنرل بخشی کی گفتگو غور سے سنی، چین نے شن جیانگ کو حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے پہلے اپنا حصہ بنایا تھا، جنرل بخشی صاحب تاریخ کا مطالعہ کریں اور حقیقت جانیں، تبت 800 سال سے چین کا حصہ ہے، دوبارہ کہتا ہوں جنرل بخشی تاریخ پڑھیں۔‘‘

    پروفیسر گاؤ نے ان کی سرزنش جاری رکھی، اور کہا ’’تبت پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں تو چین نے ایسا نہیں کیا، یہ تاریخی حقیقت ہے،آپ کو تاریخ پڑھنی چاہیے، میں جانتا ہوں آپ نے فوجی تعلیم حاصل کی ہے، اگر تاریخ سے نابلد ہوں تو آپ عظیم ملٹری لیڈر نہیں بن سکتے۔‘‘


    رافیل طیاروں کی جنگ میں ناکامی نے بھارت کی فضائی طاقت کی حقیقت بے نقاب کر دی


    انھوں نے کہا ’’آپ چین اور پاکستان کی بات کرتے ہیں، چین اور پاکستان کے تعلقات ٹھوس چٹان کی مانند ہیں، پاک چین برادرانہ تعلقات کو دنیا کی کوئی طاقت ہلا بھی نہیں سکتی، دنیا کے کسی ملک کو پاک چین دوستی پر شائبہ نہیں ہونا چاہیے، یہ تعلق مئی 2025 میں قائم نہیں ہوا، یہ دہائیوں سے ہے۔‘‘

    چینی پروفیسر نے مزید کہا ’’پاکستان اور چین مشترکہ طور پر جنگی طیارے بنا رہے ہیں، اور پاکستان ملٹری ترقی سے 4 فائدے حاصل کر رہا ہے، حیرت زدہ ہونے کی ایکٹنگ مت کریں، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گا۔‘‘

    پروفیسر گاؤ نے کہا ’’آپ دہشت گردی کی بات کرتے ہیں، جب کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو آپ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ کوئی دوسرا ملک ملوث ہے، دہشت گردی کو حقیقت پسندی سے دیکھیں، تمام وسائل بروئے کار لا کر دہشت گردی کی تہہ تک پہنچیں، اس کے بعد آپ ملٹری ایکشن کرنے میں حق بہ جانب ہوں گے۔‘‘ انھوں نے جنرل بخشی پر واضح کیا کہ ’’ملٹری ایکشن آخری قدم ہونا چاہیے نہ کہ پہلا قدم، بھارت جب ابتدا میں ہی فوجی کارروائی کرے تو یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔‘‘