Tag: Indian

  • بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا

    مودی حکومت نے ’’را‘‘ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی”را”کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت نے سربراہ بدل دیا، راوی سنہا کو توسیع دینے کے بجائے پراگ جین کو "را” کا نیا سربراہ بنادیا گیا۔

    را کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم مودی حکومت پاکستان سےحالیہ کشیدگی میں منہ کی کھانے پر تبدیلی پر مجبور ہوئی ہے۔

    پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے، بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی  پر مرکوز ہونے لگی ہے، تجزیہ کاروں نے راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی ساکھ بچاؤ کی کوشش قرار دے دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر دل دہلا دینے والی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر دل دہلا دینے والی رپورٹ

    کشمیر میڈیا سروس  نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کر دی۔

    کشمیری آج 77 واں’یوم الحاق پاکستان‘ منارہے ہیں اس موقع پر کشمیر میڈیا سروس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ جاری کردی۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق الحاق پاکستان کیلئے اب تک 4 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جانیں قربان کیں، بھارتی فورسز نے جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 329 کشمیری شہید کیے۔

    رپورٹ کے مطابق 7 ہزار 344 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور زیر حراست شہید کیا گیا، بھارتی فورسز نے 8 ہزار کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 1989 سے اب تک 11 ہزار 264 خواتین کی بے حرمتی کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 518 گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں تباہ کیں، بھارتی فورسز کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

  • 12ویں فیل فلم اوپن ہائیمر اور باربی سے آگے نکل گئی

    12ویں فیل فلم اوپن ہائیمر اور باربی سے آگے نکل گئی

    افسر کی کہانی پر مبنی بالی وڈ فلم 12 ویں فیل نے آئی ایم ڈی بی پر ہالی ووڈ کی فلم اوپن ہائیمر اور باربی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’12ویں فیل‘ کو پذیرائی مل رہی ہے، فلم (یو پی ایس سی) کے امیدواروں کے گرد گھومتی ہے اور یہ اس فلم کی کہانی  حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

    اس فلم میں یو پی ایس سی داخلہ امتحان کی کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے منوج کمار شرما کا کردار نبھایا ہے، جو غربت اور معاشی تنگی کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے آئی پی ایس افسر بنتا ہے۔

    فلم کی اسٹار کاسٹ میں وکرانت میسی، اننت جوشی، سنجے بشنوئی، پریانشو چٹرجی، پیری چھابرا، تریکش چھابرا، وکاس دیویہ کریتی شامل ہیں۔

    اس فلم نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے تاہم اب یہ فلم آئی ایم ڈی بی کی 2023 کی سب سے زیادہ ریٹنگ والی فلم بن گئی ہے۔

    ودھو ونود چوپڑا کی 12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ رینکنگ والی بھارتی فلم بن گئی، اس فلم نے اوپن ہائیمر اور باربی کو شکست دے کر 2023 عالمی مقام حاصل کیا ہے۔

    آئی ایم ڈی بی پر ٹاپ 250 بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں 12ویں فیل نے دس میں سے 9.2 کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر جگہ حاصل کی ہے۔

    12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر 9.2 ریٹنگ کے ساتھ پچھلے سال کی مشہور ہالی ووڈ بلاک بسٹرز کرسٹوفر نولان کی ’اوپن ہائیمر‘ اور گریٹ گیروِگ کی ’باربی‘ سے بھی آگے ہے، ان دونوں فلموں کی ریٹنگ 8.4 اور 7.7 ہے۔

    واضح رہے کہ اس فلم کے بدایت کار ودھو ونود چوپڑا اس سے قبل باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی تھری ایڈیٹس، منا بھائی ایم بی بی ایس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ میں فلموں کی ریٹنگ کی جاتی ہے۔

  • دوا سے درجنوں بچوں کی موت کے بعد بھارتی کمپنی کے 3 ملازم گرفتار

    دوا سے درجنوں بچوں کی موت کے بعد بھارتی کمپنی کے 3 ملازم گرفتار

    نئی دہلی: ازبکستان میں 19 اور گیمبیا میں 70 بچوں کو ہلاک کرنے والی بھارتی دوا کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دوا تیار کرنے والی کمپنی ماریون بائیو ٹیک کے کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے بعد 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی ڈرگ اتھارٹی نے دوا کے 36 نمونے ٹیسٹ کیے جن میں سے 26 میں زہریلا مواد پایا گیا، پولیس نے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا تاہم 2 ڈائریکٹرز فرار ہو گئے۔

    بھارتی کمپنی کی دوا استعمال کرنے سے ازبکستان میں 19 جبکہ گیمبیا میں 70 بچے موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، اس کے باوجود بھارتی وزارت صحت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

  • بھارت : ہندو جتھوں سے تنگ مسلمان "مساجد” میں پناہ لینے پر مجبور

    بھارت : ہندو جتھوں سے تنگ مسلمان "مساجد” میں پناہ لینے پر مجبور

    نئی دہلی: جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں پیدا کئے گئے فرقہ وارانہ فسادات نے بھارتی صوبہ مدھیہ پردیش کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور نہتے مسلمان مساجد میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رام نومی کے موقع پر ہندوتوا نظریئے کے پیروکار جتھوں کے ہاتھوں کھرگون شہر تباہ وبرباد ہوگیا ہے، خوفزدہ ہزاروں مقامی مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہیں کچھ لوگوں نے قریبی مساجد میں پناہ لے رکھی ہے۔

    مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو کو عالمی میڈیا نے اپنی خبروں کی زینت بنایا ہے، ویڈیو میں جان بچانے والے مسلمانوں کو مساجد میں لیٹا دکھایا گیا ہے جبکہ تشدد کے وقت جائے وقوع سے بھاگ کر اپنی جان بچانے والی ایک مسلم خاتون نے بتایا کہ فسادیوں نے اس کا گھر تک جلا دیا تھا، میرا پورا گھر جلا دیا گیا، میری تین بیٹیاں ہیں، اور اب ہم مسجد میں سونے کے لیے مجبور ہیں۔ Imageبھارتی میڈیا کے مطابق کھرگون تشدد کے نتیجے میں جان بچا کر علاقے سے بھاگ جانے والے مسلمانوں کی حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب تک ہزار سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

    کھرگون واقعے پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، مقامی کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ رام نومی جلوس میں حصہ لینے کے لیے کھرگون میں موجود مشرا کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھی۔

    کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ مشرا جہاں بھی جاتے ہیں تشدد پیدا ہوتا ہے۔

    دوسری جانب مدھیہ پردیش پولیس، ایس ڈی ایم اور محکمہ محصولات نے بھی اس مذموم کارروائی میں اپنا حصہ ڈالا اور مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کیا گیا، جس پر پولیس کا موقف تھا کہ صرف ان گھروں کو بلڈوزر سے گرایا گیا ہے جو سرکاری زمین پر تعمیر کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ رام نومی ریلی کے دوران اس وقت جلوس پر پتھراؤ کیا گیا جب منتظمین کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے اور مسلم خواتین سے متعلق نازیبا اور قابل اعتراض گانے بجائے گئے۔

  • نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا، بھارتی مسلم کامیڈین منور فاروقی کا بڑا اعلان

    نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا، بھارتی مسلم کامیڈین منور فاروقی کا بڑا اعلان

    بنگلور : بھارت میں دو ماہ کے دوران اپنا 12 واں شو منسوخ ہونے کے بعد دلبرداشتہ بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے دستبراری کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارت میں مسلمان آج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، ہندو انتہا پسندوں نے معروف مسلمان کامیڈین منور فاروقی کو اسٹینڈ اپ کامیڈی چھوڑنے پر مجبورکردیا۔

    بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کا بنگلور میں ہونے والا شو پولیس نے منسوخ کرا دیا، یہ بارہواں شو تھا جو دھمکیوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

    مسکراہٹیں بکھیرنے والے منور فاروقی آخر کار دل برداشتہ ہوگئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ نفرت جیت گئی اور فنکار ہار گیا۔ میں یہ ختم کر رہا ہوں، الوداع!۔

    منور فاروقی نے مزید لکھا کہ مجھے ایک مذاق کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا لیکن میں نے اپنے شو کو کبھی منسوخ نہیں کیا، میرا خیال ہے کہ یہ اختتام ہے۔ میرا نام منور فاروقی ہے اور میں یہ ختم کر رہا ہوں، آپ لوگ بہت اچھے سامعین تھے، الوداع۔۔۔۔۔۔

  • پاکستان کا  فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد

    پاکستان کا فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد

    اسلام آباد : پاکستان نے فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری2019میں ایف 16 گرانے کابھارتی دعویٰ مستردکرتےہیں، ایف 16جہازگرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاداور من گھڑت ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16جہازگرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کوخوش کرنا اور خفت مٹانا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ابھی نندن کو ایوارڈ دینےکامقصد بھارتی عوام کواصل مدعہ سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، عالمی ماہرین ،امریکی حکام نے تصدیق کی تھی ایف 16طیارہ نہیں گرایا گیا ، ماہرین نےاسٹاک کاجائزہ لےکرطیارہ نہ گرائے جانے کی تصدیق کی تھی،ترجمان

    دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کواعزازسے نوازنا فوجی کنڈکٹ او راقدارکے منافی ہے، شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزازسے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے2بھارتی جہازوں کو دن کی روشنی میں مارگرایاتھا، ایک بھارتی مگ21طیارہ آزادجموں وکشمیرکی حدود میں مارگرایاتھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کوپاکستان نے پکڑ کر بعدمیں جذبہ خیرسگالی کےتحت رہا کیا، بھارتی پائلٹ بھجوانااس بات کاغمازہے ، پاکستان امن کاخواہاں ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ دوسرابھارتی ایس یو 30جنگی طیارہ ایل او سی کی دوسری جانب گرا تھا جبکہ بھارتی فوج نےخوف سےاپناہی ہیلی کاپٹرسری نگر کے قریب مارگرایا، پہلےبھارتی فوج نےاس سےانکارکیابعدمیں اپنی غلطی کوتسلیم کرلیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن کےعزائم کو خاک میں ملانے کےلیےمستعدہے، بھارت کو منہ توڑ جواب کےباعث مستقبل میں ایسی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے۔

  • بھارت کا تیار کردہ راکٹ سٹیلائٹ سسٹم ناکامی کا شکار

    بھارت کا تیار کردہ راکٹ سٹیلائٹ سسٹم ناکامی کا شکار

    نئی دہلی: بھارت کا مواصلاتی سیارہ خلا میں روانگی سے پہلےہی ناکام ہوگیا ہے۔

    بھارت میں سمندری طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات کا پتہ چلانے کے لیے ایک مواصلاتی سیارے کی خلا میں بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

    بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق سیارے کو خلا میں لے جانے کےلے تیار کردہ راکٹ "سری ہری کوٹہ” خلائی مرکز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز نہ کرسکا، ایجنسی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ راکٹ خلا میں کامیابی سے پہنچ جاتا تو وہ وہاں مدار میں با آسانی محو پرواز رہ سکتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ناسا نے بھارت کے خلا میں تجربے کو خطرناک قرار دے دیا

    بھارتی خلائی ایجنسی نے اس ناکامی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    اکنامک ٹائمز اخبار کے مطابق دو ہزار ایک کے بعد جیو اسٹیشنری پلیٹ فارم سے راکٹ لانچوں کی یہ چوتھی ناکامی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے خلا میں پہلی انسانی پرواز کے لئے دو ہزار بائیس کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

    اس سے قبل دو ہزار انیس میں بھی بھارت نے چاند پر پانی کے ذخائر کو دریافت کرنے کے لیے ایک خلائی جہاز بھیجا لیکن وہ چاند کی سطح کامیابی سے نہیں اتر سکا تھا اور مشن فیل ہوگیا تھا۔

  • پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا  ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    نئی دہلی : پلوامہ کے بعد مودی کے ایک اور جھوٹ پر سوال اٹھنے لگے اور مقبوضہ جموں میں ڈرون حملہ مودی سرکار کیلئے مذاق بن گیا جبکہ بھارتی میڈٰیابھی مودی سرکار کا جھوٹ ثابت کرنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی شرانگیزیاں برقرار ہے اور ہندوستانیوں کامُودی سے اعتماد اُٹھنے لگا ، کورونا کی صورتحال اورویکسین کی عدم فراہمی سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔

    پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈھونگ کرنے پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں جبکہ بھارتی میڈٰیا بھی مودی سرکارکاجھوٹ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ سینئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ جموں کی بھارتی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا گیا، لیکن وہ ڈرون پاکستان سے اڑا یا گیا یا پھر  مقامی آبادی سے، اس کا علم نہیں ڈرون کب آیا اور حملہ کرکے واپس بھی چلا گیا لیکن اسے تباہ نہیں کیا جاسکا ۔

    شنگھائی تعاون کانفرنس سے پہلے اَجیت دول نے ڈرون حملے کا رَاگ الاپنا شروع کردیا جبکہ عین اُس وقت جب مُودی کی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ناکام اور  ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا کہ کیا یہ الیکشن کی تیاری ہے؟ کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اوربی جے پی اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟

    پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا اور اب چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ جموں میں انڈین ایئرفورس پر ڈرون حملہ ہے۔

    بپن راوت اور ہندوستانی ائیر چیف میں اختیارکی جنگ جاری ہے، انڈین سروسز چیفس جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تقرری کو سیاسی تقرری مانتے ہیں جبکہ بپن راوت کی سروسز معاملات میں مداخلت پہلے بھی ناخوشگوار حالات پیدا کرچکی ہے۔

  • ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

    ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

    کراچی : پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور ریکارڈ توڑ کر بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر1370 ککس لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی ریکارڈ پر قبضہ کرلیا، دس کلو وزن کے ساتھ تیرہ سو ستر ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارت کے انتھ ریڈی کا گیارہ سو پچپن ککس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان کے محمد راشد نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دی ہے، راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارت کے جے انتھ ریڈی نے ایک گھنٹے میں1155 ککس کا ریکارڈ بنایا تھا، اب تک راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارتی ایتھلیٹس کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔

    اس سے قبل کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زائد عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی ہے، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔