کراچی : پاک بھارت سرحد کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ اور معروف فلمساز پوجا بھٹ نے دیوالی کا تہوار کراچی میں منایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار علی عظمت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں، دنیا بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا وہیں پوجا بھٹ نے بھی کراچی میں دیوالی کا تہوار اپنے دوستوں کے ساتھ منایا۔
Indian movie star Pooja Bhatt recently traveled on PK-275 from #Mumbai to #Karachi @PoojaB1972
Pic via @tanuj_garg pic.twitter.com/kdi5ZK46bw— Danyal Gilani (@Danyal_Gilani) October 28, 2016
رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اور معروف فلمساز پوجا بھٹ نجی دورے پر پاکستان آئیں ہیں ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ کراچی آکر بے حد خوش ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی پہنچ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں کے لوگ ہمیشہ پیار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں : بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں
یاد رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کے خلاف پابندی کے مطالبات کے باوجود کچھ بھارتی اداکاروں نے کھل کر پاکستانی اداکاروں کی حمایت کی۔
بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی سے متعلق پوجا بھٹ نے حکومتی پابندی کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس پابندی کو حب الوطنی قرار دینا مضحکہ خیز ہے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔
پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ کو بھی پاکستانی اداکاروں کی حمایت کرنے پر بھارتی انتہا پسند تنظیم نے مہیش بھٹ کو دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی پاکستان کے دورے پر آئی تھی اور اے آر وائی فلمز ‘ہو مان جہاں کے پریمیئر میں شرکت کی اور فلم کے معیار پر حیران رہ گئیں تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان فلم ‘ہو من جہاں’ کی مداح ہوگئیں
معروف بھارتی فلمساز پوجا بھٹ نے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ بالی وڈ تکنیکی کاموں میں زیادہ آگے ہے، میرے خیال سے وہ افراد فلم "ہو من جہاں” دیکھیں, جس کے بعد ان کی سوچ یقیناً تبدیل ہو جائے گی۔