اسلام آباد : حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی،
ساتھ ہی حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی، وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے موجودہ قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
لاہور: اداکار، پروڈیوسر و فلم ساز شان شاہد نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ اور مغرب کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کشمیر پر بھارت کی جانب سے حملے کئے جارہے ہیں، علاقے میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے مگر دنیا میں امن و امان کو برقرار رکھنے والی اقوام متحدہ اورمغرب ممالک کی جانب سے شدید خاموشی ہے۔
#kashmir LOC has been under heavy attack.. but the UNO &the west is under heavy silence… #humanity bleeds. The world must unite against war and vote for peace . #silence is not the solution. @ShehryarAfridi1
اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا کو جنگ کے خلاف متحد ہوکر امن کے لئے ووٹ دینا چاہئے، خاموشی اس کا حل نہیں ہے۔
Dil sai jo ah nikaltee hai asar rakhtee hai.. per nahee taqatay parwaaz magar rakhtee hai.. my ah is my prayer for my motherland..ya ALLAH madad 🙏🏼 let the unity be the wall that defends our values . Let our rise begin … pic.twitter.com/dxDueNh5kS
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف اداکار نے کہا کہ دل سے جو آہ نکلتی ہے، پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے، میری آہ اور میری دعائیں صرف مادر وطن کے لئے، یااللہ مدد، ہمارے اتحاد کو ایسی آہنی دیوار بنادے جو ہماری اقدار کا دفاع کرے، جو ہمارا عروج شروع ہونے دیں۔
اسلام ۤباد : پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شہری بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، قومی پارلیمنٹیرین کانفرنس برائے کشمیر سے قومی لائحہ عمل مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بات اسلام آباد میں ہونے والی قومی پارلیمنٹیرین کانفرنس برائے کشمیر کے اعلامیہ میں کہی گئی۔ کانفرنس کا اعلامیہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیش کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہکشمیری عوام پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کے عوام، حکومت اور پارلیمان بھی کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کانفرنس سے مسئلہ کشمیر سے متعلق قومی لائحہ عمل مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
قومی پارلیمنٹیرین کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر روکے۔
بھارتی غیرقانونی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی کیخلاف ورزی ہیں،80لاکھ کشمیریوں کو مسلسل کرفیو میں رکھ کر بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں،۔
اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر سے متعلق اشتعال انگیزی اور بھارتی دھمکیوں سے علاقائی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی پارلیمان بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق خصوصی کمیشن تشکیل دے اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
کراچی /مانسہرہ / پشاور/ ایبٹ آباد : بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بزدلانہ اقدام کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد ملکی دفاع کے لئے ہر پاکستانی شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، جس کا اظہار گزشتہ دو روز سے گاہے بگاہے ملک کے مختلف شہروں میں نظر آرہا ہے۔
آج پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ہر پاکستانی خوشی سے سرشار ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جان دے دیں گے مگر اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
کراچی
اس سلسلے میں جامعہ کراچی ٹرمینل پر طلبہ وطالبات کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جہازی سائز کا قومی پرچم اٹھائے سیکڑوں طلباء و طالبات نے پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔
پشاور
اس کے علاوہ پشاور کا قصہ خوانی بازار پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تاجروں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء تعریفی بینرز اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔
مانسہرہ
مانسہرہ میں بھی شہریوں اور وکلاء نے فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کیا، فیصل آباد میں سیکڑوں طالب علموں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، سیالکوٹ میں طالبات نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیاری کرلی۔
ایبٹ آباد
بھکر کے عوام بھی ہر قسم کے حالات میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، ایبٹ آباد میں شہریوں نے پاکستانی فوج کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کرم ایجنسی
علاوہ ازیں کرم ایجنسی کے عوام نے بھی بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ پاکستانی قوم کو نہ للکارے ورنہ ملکی دفاع کے لئے ہرشہری پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راجیل شریف نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر اب لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ہوئی تو اس کا فوری اور موثر جواب دیا جائے۔
یہ حکم آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔
قبل ازیں ایل او سی پر فائرنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
آج بھارتی فوجیوں نے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو مسافر شہید ہوگئے، ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جواب شہید ہوگئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سات بھارتی فوجی ماردیے تاہم بھارتی میڈیا نے صرف تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل ایوان میں طلب کرکے اراکین کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت کی تازہ ترین جارحیت کی وزیراعظم نوازشریف نے مذمت کردی اور کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبراوربربریت سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے بزدلانہ اقدامات کررہا ہے، کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں بھارتی جارحیت پرصرف بھارتی ہائی کمشنر کو بلاکر احتجاج نہیں کرتے بلکہ مختلف ممالک کے سفیروں اور او آئی سی کے ممبران کو بھی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جا تا ہے اس حوالے دفترِ خارجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے متفقہ طور پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔
کراچی سے رینجرز کبھی نہیں جائے گی، آرمی چیف، تاجروں سے طویل ملاقات
دریں اثنا آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں کے 58 رکنی وفد سے چار گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کھل کر بات چیت کی اور تاجروں نے بھی اپنے مسائل کھل کر بیان کیے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کو علم ہے پاکستان نے کیا فوجی تیاریاں کر رکھی ہیں،یہ پرانا پاکستان ہے اور نہ پرانی فوج،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور آگے بھی دیا جائے۔
انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی سے رینجرز اب کبھی نہیں جائے گی، کراچی آپریشن جاری رہے گا،کراچی کا امن کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔
وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے رفقا کو مشورے دیتے رہیں گے۔
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کیا جاسکتا،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، ملکی دفاع کو ہر قیمت پریقینی بنائیں گے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج دشمن کومنہ توڑ جواب دے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شرکا نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکا نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
شرکا نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کو کوئی جدا نہیں کرسکتا، پوری قوم وطن کے لیے متحد ہے۔
اجلاس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کھوکھلے دعووں اور جارحانہ عزائم سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگا۔
شرکا نے وفاقی اور قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی قوم یا ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
واضح رہے کہ قبل ازی اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔