Tag: indian air chief

  • بھارت کا آپریشن سندور میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے بعد مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارت کا آپریشن سندور میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے بعد مضحکہ خیز دعویٰ

    (9 اگست 2025): آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

     تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کے مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئر چیف نے 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے پاک بھارت جنگ کے تین ماہ بعد پاکستان کے پانچ طیارے گرانے کا بھونڈا دعویٰ کردیا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے چھ ریڈار دو ہینگرز اور دو ایس اے جی ای سسٹم بھی تباہ کئے گئے۔

    بھارتی ایئرچیف کے جھوٹے دعوؤں نے مودی سرکار کو پھر دنیا میں رسوا کردیا ہے، بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کا جواب دینے کے بجائے ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ کردیا ہے۔

    خود بھارتی جنرل، سفارتکار اور بین الاقوامی میڈیا بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں، رائٹرز سمیت غیرملکی خبر رساں ادارے بھارت کی جنگی حکمت اور انٹیلی جنس ناکامی کی تصدیق کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

  • بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

    بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

    نئی دہلی : پاک فضائیہ کے منہ توڑجواب پر بھارتی بوکھلاہٹ چھ روز بعد بھی برقرار ہے ، بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنی فوج کی نظروں سےگرگیا، بھارتی ائیر چیف بی ایس دھنوا نے ابھی نندن کی پروازمیڈیکل سےمشروط کردی جبکہ بالا کوٹ میں جانی نقصان کی تعدادبھی نہ بتاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر چیف بی ایس دھنوا نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابھی نندن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیے، بھارتی صحافی نے سوال کیا کیاابھی نندن دوبارہ طیارہ اڑاسکےگا ، جس پر بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ابھی نندن کی پرواز کا فیصلہ میڈیکل فٹنس سے مشروط ہے جبکہ پاکستانی فوج کے ابھی نندن سے برتاؤ کا سوال بھی نظرانداز کردیا۔

    پاکستانی حدود بالاکوٹ میں بڑی کارروائی، دہشت گردوں کے مبینہ کیمپ تباہ اور کئی سودہشت گرد مارنے کے دعویدار نقصان سےبھی لاعلم نکلے صحافی نے سوال کیا بالاکوٹ میں کتنی اموات ہوئیں، جس پر بھارتی ایئرچیف تعداد نہ بتاسکے اور نہیں پتہ کتنے لوگ مرے، لاشیں گنناہمارا کام نہیں۔

    بی ایس دھنوا نے پاک فضائیہ کی بالادستی تسلیم کرلی

    بی ایس دھنوا بھی پاک فضائیہ کی بالادستی تسلیم کئےبغیرنہ رہ سکے اور کہا ہم نے کارروائی کیلئے دستیاب وسائل استعمال کئے۔

    پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے لڑاکا طیارے مگ 21 بائسن کی صلاحیت سے متعلق سوالات کیے تو بھارتی فضائیہ چیف نے کہا کہ مگ 21 بائسن قابل صلاحیت لڑاکا طیارہ ہے، جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں عمدہ راڈار سسٹم، فضا سے فضا میں ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    بھارتی ایئرچیف نے بتایا کہ رافیل طیارے اس سال ستمبر میں ملنا شروع ہوں، بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے۔

    مزید پڑھیں :بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

    یاد رہے 27 پاکستانی ایئر فور س نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا تھا۔

    بعد ازاں رویش کمار نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان نے ایئر فورس نے ان کی تین ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس دوران پاکستان اور بھارتی فضائیہ کا ٹکراؤ ہوا ، جس میں ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوگیا۔

  • بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہے گا، بھارتی ائیرچیف

    بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہے گا، بھارتی ائیرچیف

    نئی دہلی : بھارت کے ائیرچیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    بھارتی ائیرچیف کا کہنا تھا دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔

    بریندرسنگھ نے کہا کہ بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں چین نے تبت کے علاقے میں فوجی طاقت بڑھائی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : بھارت کے نائب آرمی چیف کا بہترین پاکستانی دفاعی صلاحیت کا اعتراف

    یاد رہے رواں سال جون میں بھی ھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ سال جولائی میں بھارت کے نائب آرمی چیف سراتھ چند نے پاکستان کی بہتر دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے برملا کہا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعت سے بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

    بھارتی نائب آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے پاکستان دنیا بھر میں اپنے دفاعی شعبے کی اشیا برآمد کر رہا ہے، بھارتی آرڈینینس فیکڑیاں بدلتی دنیا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی حکام کی ایک رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کسی جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑسکتا۔