Tag: indian air force

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً  آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

     بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کی ناقص حمکت عملی اور نااہلی کے باعث اس کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، آج بھی اس کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز 2اپریل2025کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

    گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں2طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ اپنی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوگئی تاہم فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دو انجنوں پر مشتمل ایسے لڑاکا بمبار طیاروں میں دو افراد کی گنجائش ہوتی ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات میں خاتون ٹرینی پائلٹ نے تربیتی طیارہ کھیت میں گرا دیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ شدید بدحالی کا شکار ہے، اس کے جنگی طیارے تواتر سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں اس کے 2 طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا اے 32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوا، اس سے قبل جیگوار طیارہ ہریانہ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

    ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل کر جان بچالی، یہ طیارہ امبالا ایئر بیس سے ایک تربیتی مشن پر اڑا تھا۔

    india

    بھارتی ایئر فورس کے مطابق پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی عمر رسیدہ جیگوار طیاروں میں تکنیکی مسائل کے باعث اس سے قبل بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھارت کا میراج 2000طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی بیڑوں میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے، گزشتہ سال نومبر 2024میں بھی مگ 29 طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا، بھارتی فضائیہ کے اسکواڈ رنز کی تعداد42سے کم ہوکر محض 30 تک محدود ہوگئی۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنگ آلود طیارے مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا شرمناک ثبوت ہیں، ناکام پالیسیوں اور کرپشن سے بھارتی فضائیہ زوال پذیر ہورہی ہے۔

  • بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارت میں فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ہر سال درجنوں فوجی اپنی ہی بندوقوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دباؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا، حال ہی میں بھارتی شہر ناگپور میں ایئرفورس سارجنٹ نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے 36 سالہ جیویر سنگھ نے ایئرفورس کی ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی، اہلکار نے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکار کا کہنا ہے کہ سنگھ ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبل بھی ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کی تھی، اس کے علاوہ دو مختلف ریاستوں آسام اور جھاڑ کھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

    بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی مشقوں کے دوران انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ تیکنکی خرابی کے باعث پیش آیا، مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

    طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا، پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگائی۔

    بھارتی طیارہ

    فوجی حکام نے بتایا ہے کہ لڑاکا طیارہ رات 10 بجے کے قریب رہائشی علاقے سے دور گر کر تباہ ہوا۔ بھاتی فضائیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ اور جون میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے بھی معمول کی مشقوں کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔

  • ویڈیو رپورٹ: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجا گر کر کیوں تباہ ہوا؟

    ویڈیو رپورٹ: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجا گر کر کیوں تباہ ہوا؟

    تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں، 12 مارچ کو تیجا (Tejas) جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تبا ہوا، بھارتی حکام نے ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ تیجا طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی، حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

    جہاز کے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئر اسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اور جہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر(Self Protection Jammer) کی قابلیت بھی مشکوک ہے، جہاز کے ایئر فریم (Airframe) کی ساخت اور بناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن (High Intensity Operation) میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں۔

    جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید ویپن سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق تیجا طیارے کی اڑان سے قبل ہی طیارے میں تکنیکی خرابیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خرابیاں بھی تھیں، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    بھارتی فضائیہ میں تکینکی مسائل کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن گیا ہے، گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، تیجا طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی، جہازوں میں سافٹ ویئرز اور بناوٹ کے مسائل پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں۔

    تکنیکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں۔

  • ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

    بھارتی ایئرفورس نے منگل کو بتایا کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلے اور محفوظ رہے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حادثے کے پیچھے ممکنہ وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی۔

    ویڈیو: مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کن دفن کر دیے

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے زمین پر بھی کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

  • بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

    بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

    نئی دہلی : بھارتی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے پائلٹ کی جان بچ گئی تاہم معمولی چوٹیں آئیں، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ21 بائیسن لڑاکا طیارہ گزشتہ روز راجستھان میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور گاؤں کے مقامی رہائشیوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امیتابھ شرما نے بتایا ہے کہ بھارتی وقت کے مطابق طیارہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے بارمیڑ کے ماتسر گاؤں کے غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ایک جھونپڑی کو آگ لگی۔

    مقامی ضلعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ طیارے کے ملبے کے کچھ حصے کو آگ لگ گئی اور یہ بڑے علاقے میں بکھرا ہوا ہے۔

    حادثے کے بعد انڈین فضائیہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مگ 21 بائیسن طیارے میں تربیتی پرواز کے لیے ٹیک آف کرنے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

    انڈین فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    روسی ساختہ سنگل انجن، سنگل سیٹر ملٹی رول فائٹر/گراؤنڈ اٹیک ایئر کرافٹ انڈین فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2230 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

    یاد رہے کہ مگ 21 طیارے انڈین فضائیہ میں کئی دہائیوں سے شامل ہیں اور ان طیاروں کے حادثات اکثر دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔

  • بھارتی ایئر فورس نے بالاکوٹ حملے میں ناکامی تسلیم کرلی

    بھارتی ایئر فورس نے بالاکوٹ حملے میں ناکامی تسلیم کرلی

    نئی دہلی : بھارتی ایئرفورس حکام نے پہلی بار بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کر لیا ہے کہ اس حملے میں بھارتی فضائیہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرفورس کی رپورٹ جس کا عنوان ”حاصل شدہ سبق‘ ‘تھا میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیکنیشنز کی جانب سے ہتھیاروں کی پروگرامنگ کے کوڈ میں تبدیلی کی بدولت میراج2000 ایئرکرافٹ اپنا مطلوبہ ہدف پورا نہیں کرسکا۔

    بھارتی ایئر فورس حکام کی جانب سے جاری اس رپورٹ سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بالا کوٹ حملے میں نہ توکوئی پاکستانی شہری یا فوجی ہلاک ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

    بھارتی ایئرفورس حکام کی تازہ رپورٹ نے آسٹریلیا کے اسٹرٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کی تصدیق کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے پرسیشن گائیڈڈ ہتھیاروں (پی جی ایمز) کی پروگرامنگ کو صحیح طریقے سے سیٹ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ایئرفورس نے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کیے۔

    حکام کی رپورٹ نے بھارتی ایئر فورس کی جانب سے ایئر کرافٹ میں نصب جدید سسٹم کی مہارت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

    بھارتی ایئرفورس کے ایک سینئر اہلکار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ بالاکوٹ اسٹرائیک سے ثابت ہوا کہ ایئر کرافٹ میں جدید ہتھیاروں کے استعمال کے لیے بھارت کو اوای ایم سسٹم کی اشد ضرورت ہے اگرچہ اس سسٹم کی لاگت بہت زیادہ ہے۔

  • بھارتی ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ بن کرتباہ ہواتھا:رپورٹس

    بھارتی ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ بن کرتباہ ہواتھا:رپورٹس

    نئی دہلی: گزشتہ دنوں تباہ ہونے والا بھارتی ہیلی کاپٹر در حقیقت بھارت نے خود ہی مار گرایا تھا، انڈین ایئرفورس مسلسل اسے تکنیکی خرابی قرار دیتی رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والا بھارتی ایم آئی 17  ہیلی کاپٹر در حقیقت بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بنا تھا۔

    بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو  سری نگر کے علاقے  بڈ گام میں پیش آیا تھا۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے محض چند لمحے قبل بھارت کے پاس موجوس اسرائیلی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسی روز پاک  فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے ، جن میں سے ایک پاکستانی حدود میں گرا تھا۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ کو حراست میں لے کر باضابطہ طریقے سے بھارت کو واپس کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم پاکستانی طیاروں کی اپنی سرحد میں موومنٹ کی بنا پر ایکٹو ہوا تھا۔ تاہم اسرائیلی ساختہ یہ سسٹم بھارتی اور پاکستانی جہازوں میں فرق نہ کرسکا اور اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا بیٹھا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے مسلسل یہ موقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ  ہیلی کاپٹر  تکنیکی خرابی کے سبب تباہ ہوا ہے۔ ایئر  فورس نے حادثے میں مارے جانے والے فوجیوں کو بھی یہی وجہ بتائی تھی ، یعنی بھارت اپنے ہی فوجیوں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتا رہا۔

    بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا

    بتایا جارہا ہے کہ ہنگامی حالات میں جب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوتا ہے تو اس نوعیت کے فرینڈلی فائر سے بچنے کے لیے  مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں نصب پہچان کا خصوصی سسٹم ایکٹو کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم ہی اپنے فضائی اثاثوں کو اپنے ہی ایئر ڈیفنس سسٹم کاشکار بننے سے بچاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے نام لیے بغیر فضائیہ کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کا کورٹ مارشل بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔

    خیال رہے  کہ 27 فروری کی ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا  تھا جس کے سبب  بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔