Tag: indian air force

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    نئی دہلی : بھارتی فضائی کا چھوٹا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران انجن میں تکینکی خرابی کے باعث اتر پردیش کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی کے دونوں پائلٹ متاثرہ طیارے میں 8 اکتوبر کےلیے تربیتی پرواز کررہے تھے اچانک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

    خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو بھارتی فضائیہ اپنی 86 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مائیکرو لائٹ طیارہ  ایم ایل 130 جس میں دو پائلٹ سوار تھے اتر پردیش میں پرواز کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث کھیتوں میں جاگرا تاہم دونوں پائلٹ طیارہ زمین بوس ہونے قبل ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے تربیتی ائیر کرافٹ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس یہ پہلا طیارہ حادثہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل 4 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کا ایم آئی جی 27 لڑاکا طیارہ راجھستان کے علاقے جودپور میں ٹیکینک خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا، اس حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رواں برس جون میں بھی بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی جی 21 لڑاکا طیارے کو ہماچل پردیش کانگرا میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے باعث پائلٹ کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی۔

  • بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہے گا، بھارتی ائیرچیف

    بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہے گا، بھارتی ائیرچیف

    نئی دہلی : بھارت کے ائیرچیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    بھارتی ائیرچیف کا کہنا تھا دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔

    بریندرسنگھ نے کہا کہ بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں چین نے تبت کے علاقے میں فوجی طاقت بڑھائی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : بھارت کے نائب آرمی چیف کا بہترین پاکستانی دفاعی صلاحیت کا اعتراف

    یاد رہے رواں سال جون میں بھی ھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ سال جولائی میں بھارت کے نائب آرمی چیف سراتھ چند نے پاکستان کی بہتر دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے برملا کہا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعت سے بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

    بھارتی نائب آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے پاکستان دنیا بھر میں اپنے دفاعی شعبے کی اشیا برآمد کر رہا ہے، بھارتی آرڈینینس فیکڑیاں بدلتی دنیا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی حکام کی ایک رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کسی جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑسکتا۔

  • بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرگر کرتباہ ‘ 5 افراد ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرگر کرتباہ ‘ 5 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا چوپر ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اورناچل پردیش میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی ایئرفورس نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔


    بھارت، فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، تین افسران جاں بحق ایک زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کو بھارت کے مغربی بنگال کے علاقے سُکنہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں تین اعلیٰ فوجی افسران جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنگی طیاروں کی سڑک پرلینڈنگ، بھارتی پائلٹس کی کوشش بری طرح ناکام

    جنگی طیاروں کی سڑک پرلینڈنگ، بھارتی پائلٹس کی کوشش بری طرح ناکام

    لکھنؤ : پاکستانی شاہینوں کی نقل میں بھارتی فضائیہ نے بھی لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر طیارےاتارنے کی پریکٹس کی لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ بھارتی سورما منہ کے فائر کرنے سے تھکتے نہیں لیکن زمینی حقائق ہی کچھ اور ہیں۔

    کوّا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا کے مصداق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگرہ سے لکھنؤ جانے والی نو تعمیر شدہ ایکسپریس وے پر جس کا اکیس نومبر کو افتتاح ہونا ہے۔

    اسی شاہراہ پربھارتی فضائیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایکسپریس وے کو ایمرجنسی لینڈنگ کے طور پر استمعال کرنے کی ٹھانی لیکن یہ کیا کہ ایک بھی طیارہ لینڈ نہیں کر سکا۔

    طیارہ سڑک کے نزدیک تو آ جاتا ہے لیکن پائلٹ کو اترنے کی ہمت نہیں ہورہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹس کو ٹائر پھٹنے کا خطرہ تھا اس لیے یہ خطرہ مول نہیں لیا گیا۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر طیاروں نے اس سڑک پر اترنا نہیں تھا تو اس مشق کا مقصد کیا نکلا؟ کیا یہ پاکستانی شاہینوں کی نقل تو نہیں تھی؟ اسی لیے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔