Tag: Indian allegations

  • اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر کا کرارا جواب

    اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر کا کرارا جواب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کرارا جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر عثمان جدون نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

    پاکستانی سفیر عثمان جدون کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے 7 سے 10 مئی کے دوران پاکستان پر کھلی جارحیت کی۔

    عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر مؤثر جواب دیا، 6 بھارتی طیارے تباہ کئے، بھارتی کارروائیوں کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی کردار سے ممکن ہوا، بھارت حقیقت کا سامنا کرے، الزام تراشی سے باز رہے۔

  • اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستان کا کرارا جواب

    اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر پاکستان کا کرارا جواب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر عمران خان نے بھارتی الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر عمران خان نے بھارتی جھوٹ بےنقاب کردیا، پاکستانی قونصلر نے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے، جموں وکشمیر متنازع علاقہ ہے،جس پربھارت قابض ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرناہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو تسلیم کیاتھا تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا باقی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا۔