Tag: Indian anchor

  • ارنب گوسوامی کی لائیو شو میں بےعزتی

    ارنب گوسوامی کی لائیو شو میں بےعزتی

    امریکی خاتون تجزیہ کار  ڈاکٹر کرسٹین فیئر نے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی اس کے اپنے شو میں لائیو بے عزتی کردی، ایکس پیغام میں حقیقت بیان کردی۔ 

    امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر ڈاکٹر کرسٹین فیئر نے گودی میڈیا کے نام نہاد صحافی بھارت کے متنازع ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے پروگرام ان کی بےعزتی کردی۔

    ٹاک شو کے موقع پر دوران گفتگو پاک بھارت جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔

    یہ بات سن کر ارنب گوسوامی کو آگ لگ گئی، مہمان سے بدتمیزی پر اتر آیا اور انہیں بولنے بھی نہ دیا۔ کرسٹین فیئر اپنے الفاظ سے پیچھے نہ ہٹیں اور شو چھوڑ کر چلی گئیں۔

    بعد ازاں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بےوقوف جنونیوں کے چیخنے کی وجہ سے شو سے اٹھ کر گئی۔ ایسے بےہودہ شو کے سوا بھی کرنے کو بہتر کام ہیں۔

    کرسٹین فیئر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے سے بہتر اور کام کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی پروفیسر اور ماہر سیکیورٹی امور ڈاکٹر کرسٹین فیئر کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ارنب گوسوامی جھوٹ پھیلانے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کانگریس نے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ اور گودی میڈیا کے نام نہاد صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف غلط خبریں پھیلانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کے قانونی سیل کے سربراہ شری کانت سوروپ کی شکایت پر درج کیا گیا۔

  • بھارت : متنازع اینکر ارنب گوسوامی نئی مشکل میں پھنس گئے

    بھارت : متنازع اینکر ارنب گوسوامی نئی مشکل میں پھنس گئے

    نئی دہلی : بھارت کے متنازع صحافی اور ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی اپنے ایک ٹی وی بیان کے بعد مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے، مختلف شہروں میں سو سے زیادہ ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے نجی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کے مدیر ارنب گوسوامی گزشتہ دو دنوں سے خود خبروں کی زد میں ہیں اور اب تک ان کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں 100 سے زیادہ ایف آئی آرز بھیئ درج کی گئی ہیں۔

    ریپبلک ٹی وی کے ایک پروگرام ‘پوچھتا ہے بھارت’ میں انڈیا کی اہم سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے حوالے سے ارنب کی جانب سے متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    کانگریس رہنماؤں نے ری پبلک ٹی وی انتظامیہ اور اس کے مدیر ارنب گوسوامی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا تو دوسری جانب بنگلور کے ایک آر ٹی آئی کارکن نے کرناٹک ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں ری پبلک ٹی وی کے براڈ کاسٹ اور ارنب گوسوامی کے ذریعے کچھ بھی براڈ کاسٹ کرنے پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ممبر بھائی جگتاپ اور مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے نائب صدر سورج ٹھاکر نے درخواستیں دائر کی ہیں جبکہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماجی کارکن اور بنگلور کے آر ٹی آئی کارکن محمد عارف جمیل نے بھی درخواست دائر کی ہے۔

    دونوں درخواست گزاروں نے عدالت سے پال گھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کی پیٹ پیٹ کر مارڈالنے کے معاملے کو غلط طریقے سے فرقہ وارانہ رنگ دینے اور اس واقعہ کو لے کر کانگریس صدرسونیا گاندھی پر الزام لگانے کے لیے ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ان ایف آئی آرز کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ارنب گوسوامی کو تین ہفتوں کے لیے گرفتاری سے روکا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ایم آر شاہ پر مشتمل بینچ نے ارنب کی درخواست پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی۔

    دو ججز کے بینچ نے ایف آئی آرز کو ختم کیے جانے کا فیصلہ تو نہیں سنایا لیکن انھیں تین ہفتوں کی مہلت ضرور مل گئی ہے، اس دوران وہ ضمانت قبل از گرفتاری کرا سکتے ہیں۔

  • ممبئی: ناریل کا درخت گرنے سے خاتون اینکر جاں بحق

    ممبئی: ناریل کا درخت گرنے سے خاتون اینکر جاں بحق

    ممبئی: موت کا کوئی وقت متعین نہیں ہے، بھارتی ٹی وی اینکر سڑک سے گزر رہی تھیں کہ ناریل کا درخت اُن کے سرپر آگرا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ کنچن ناتھ یوگا کی کلاس لینے کے بعد پیدل گھر جارہی تھیں کہ سڑک کے عین بیچ و بیچ اُن پر ناریل کے درخت کا ایک بڑا تنا گر گیا۔

    پڑھیں: اپنے ہی شوہر کی موت، خاتون نیوز اینکر نے ضبط کی انتہاء کردی

    درخت کا بڑا حصہ خاتون کے سرپر زور سے لگا جس کے بعد وہ اس کے نیچے دب گئیں، قریب میں موجود لوگوں نے فوری طور پر خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور انہیں نکال کرقریبی اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ کانچن کے سر پر گہری چوٹیں آئیں ہیں جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہیں اور اُن کی جان خطرے میں ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    جائے حادثہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں خاتون کی موت کا منظر عکس بند ہوگیا جس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے، کانچن کی اچانک موت پر اُن کے خاندان اور مداح شدید صدمے سے دوچار ہیں۔