Tag: indian army camp attack

  • بھارت کا ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ

    بھارت کا ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر: بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ کردیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے ہندواڑا میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا، فورسزسے جھڑپ میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑا میں حملہ آوروں نے راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پرحملہ کیا اور کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی، حملہ آوروں اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں دو حملہ آور مارے گئے۔


    مزید پڑھیں : بارہ مولا میں فوج کے بیس کیمپ پر مجاہدین کا حملہ، بھارتی میڈیا


    یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارت نے بارہ مولا میں بھی فوجی کیمپ پر حملے کا واویلا کیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوج زخمی ہوئے تھے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ کیا گیا تھا، جس میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک


    بھارت کی جانب سے اس حملے کا الزام ہمیشہ کی طرح براہ راست پاکستان پرعائد کیا گیا لیکن پچھلے تمام حملوں کی طرح ہندواڑا میں ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات اور دیگرثبوت میڈیا کے سامنے پیش نہیں کئے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر : آرمی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجی افسر سمیت 2افراد ہلاک، کئی زخمی

    مقبوضہ کشمیر : آرمی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجی افسر سمیت 2افراد ہلاک، کئی زخمی

    کپواڑہ: مقبوضہ کشمیر میں حملہ آوروں نے بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کیمپ سے 3دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


    J&K: Militants Attack Army Camp in Tangdhar by arynews

    گزشتہ روز کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج تھے ، مشتعل کشمیریوں نے سری نگر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مفتی سعید کے گھر کے سامنے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا۔

    مظاہرین نے مفتی سعید کے آبائی گھر پر پتھراؤ بھی کیا اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔