Tag: indian-army-chiefs

  • ترجمان افواج پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل

    ترجمان افواج پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل

    ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا بھارتی آرمی چیف کا بے بنیاد، بھونڈا الزام ہے،  بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرارد دینا حقائق کے منافی ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ب بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے، پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

     آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر دہشتگردی کی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے ہیں،کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر ظلم، نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری سمیت سب پر عیاں ہیں، بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم وستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات سے بھارتی فوج کی سیاسی معاملات میں گہری مداخلت واضح ہے، دنیا بھارتی قیادت کے مسلم کش ہندوتوا نظریات سے بخوبی واقف ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے اور کہا بھارتی جنرل کےالزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتاہے، لائن آف کنٹرول کے پار نام نہاد لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپس کا اشارہ کیا گیا تھا، بھارتی جنرل کےالزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی،آرایس ایس دونوں پروپیگنڈے کا پرچار کررہے ہیں، بھارتی قیادت جنگی جنون،توسیع پسندانہ ایجنڈےپرعمل پیرا ہے، اس جنگی جنون سےعلاقائی امن کو خطرہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کےتحت استصواب رائےکاحق دیا جائے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سےبامعنی مذاکرات کےعزم پرکاربندہے ، جموں وکشمیرسمیت تمام متنازعہ امورکاپرامن حل کیاجائے ، مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔