Tag: Indian army

  • مالدیپ نے بھارت کو الٹی میٹم دے دیا

    مالدیپ نے بھارت کو الٹی میٹم دے دیا

    مالدیپ نے بھارت کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ وہ ان کے ملک سے اپنی فوجیں 15 مارچ تک واپس بلا لے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ 15 مارچ تک ان کے ملک سے اپنی فوجیں واپس بلا لے بصورت دیگر  نتائج کی ذمے داری بھارت پر ہوگی۔

    مالدیپ کے صدر معیزو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو مزید مالدیپ میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    انڈر سیکریٹری  برائے صدارتی امور عبدللہ خلیل  کے مطابق مالدیپ میں 1988 سے بھارتی فوج کے یونٹس تعینات ہیں جو سرویلنس، ہوا بازی اور تربیت کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

    واضح رہے مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے یہ انتباہی بیان چین کے دورے میں صدر شی جن پینگ سے ملاقات اور چین سے واپسی کے چند روز بعد جاری کیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈاکٹر محمد معیزو کی کابینہ کے وزرا نے سوشل میڈیا پر مودی کو جوکر کہہ کر مخاطب کیا تھا جس پر مذکورہ تینوں وزرا کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننےکے بعد سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

    3 ماہ قبل مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمد معیزو  نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بھارتی فوج پر منی پور میں حملہ

    بھارتی فوج پر منی پور میں حملہ

    بھارتی فوج پر منی پور میں حملہ ہوا ہے، منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

    یہ واقعہ منی پور ضلع کانگ پوکپی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نسلی تشدد کے خلاف قبائلی برادری نے آواز اٹھائی تھی، باغی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کوکی زو کمیونٹی کے لوگوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا تھا۔

    حملے کے بعد ضلع کانگ پوکپی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کی ریاست میں کوکی آبادی کی اکثریت ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ 60,000 ہزار سے زائد لوگوں کو منی پور میں گھروں سے بے دخل کیا گیا، روئٹرز کی رپورٹ ہے کہ 36 گھنٹوں کے دوران 249 گرجا گھروں کو جلایا گیا اور 4،786 گھر جلائے گئے۔

    منٹ کے مطابق منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں، 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں اور 1100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے، جب کہ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔

  • بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ، افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے

    بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ، افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے

    بھارتی افواج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ بن گئی ہیں، 2010 سے اب تک بھارتی افواج میں 1080 کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں، فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کے لیے بھی قانون سازی کر لی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت افواج میں کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مفت شراب کی مراعات حاصل ہیں، جوانوں کے لیے صرف 4 بوتلیں جب کہ افسرانِ بالا کے لیے کوئی حد متعین نہیں ہے، جس پر بھارتی فوجی افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے ہیں۔

    دوسری جانب فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کے لیے بھی قانون سازی کر لی ہے، جب کہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجر جنرل سمیت 3 افسران نے کروڑوں کی کرپشن کی، 2013 میں بھارتی ایئر فورس کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔

    2017 میں رافیل طیاروں کی خریداری پر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کروڑوں کی کرپشن اور اقربا پروری کا الزام عائد کیا تھا، سپاہی سندو جوگی داس کے مطابق افسران جوانوں کا ویلفیئر فنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔

    بھارتی عوام یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نذر ہو رہی ہے؟

  • افواج کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، بھارتی عسکری ہائی کمان کا سخت ردِ عمل

    افواج کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، بھارتی عسکری ہائی کمان کا سخت ردِ عمل

    نئی دہلی: سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا روکنے کے لیے فرانس کے بعد اب بھارت بھی آگے آ گیا، فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کرنے پر بھارتی عسکری ہائی کمان نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری ہائی کمان نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فوج کے امیج کو خراب کرنے سے متعلق مواد شیئر کرنے پر سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔

    بھارتی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کے ذمہ دار اہلکاروں کی مراعات اور پینشن بھی روک لی جائیں گی۔

    بھارتی عسکری ہائی کمان نے فارمیشن کمانڈز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں، لوکل کمانڈرز کو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔

    بھارتی عسکری کمان کے ایڈجوڈنٹ جنرل آفس نے ساتوں آرمی کمانڈز کو بذریعہ خط ہدایات جاری کر دی ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ فوجی سروس، معاملات، مراعات بالخصوص افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور فوجی نظم و ضبط متاثر کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    خط کے متن کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں آرمی ایکٹ 1950 کے سیکشن 131 کے تحت بغاوت پر اْکسانے کا مقدمہ اور عمر قید کی سزا کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    بھارتی افواج نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

  • بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی فوج میں کہیں کرپشن، کہیں جنسی جرائم تو کہیں بدسلوکی کے واقعات زوروں پر ہیں، بھارتی فوج میں آئے روز ڈسپلن کی بگڑتی اس صورت حال کی وجہ فوج کا گرتا مورال بتایا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں کم تنخواہیں دی جاتی ہیں اور افسران کا نوجوانوں کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی فوج میں بغاوت کا بھی خدشہ ہے۔

    بھارتی افواج میں 2022 میں 537 کورٹ مارشل ہوئے، اور 6 ہزار سے زائد ڈسپلن کے واقعات پیش آئے، 12 ہزار 410 سے زائد فوجی بھگوڑے اور ڈیوٹی سے انکار پر برخاست کیے جا چکے ہیں، 2019 میں بی ایس ایف جوان تیج بہادر کو غیر معیاری کھانے پر اعتراض پر برخاست کر دیا گیا تھا۔

    اگست 2009 میں 8 بہار رجمنٹ کے سپاہی نے چھٹی نہ ملنے پر کمپنی کمانڈر میجر الیگزینڈر کو گولیوں سے بھون دیا تھا، جولائی 2017 میں سنتری ڈیوٹی لگانے پر 19 مدراس رجمنٹ کے نائیک کاٹھی ریسان نے میجر کو گولی مار دی تھی، 2016 میں سپاہی بھارتی افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کر کے پاکستان آ گیا تھا۔

    ستمبر 2022 میں میجر جنرل میتھیوز نے فوجی سامان کی خریداری میں کروڑوں کا گھپلہ کیا، اگست 2022 میں لیفٹیننٹ کرنل اور صوبیدار میجر نے ایم ای ایس ٹھیکوں سے 50 فی صد رشوت مانگی، جولائی 2022 میں 10 بھارتی فوجی سرکاری ادویات بلیک مارکیٹ میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے، جب کہ اپریل 2021 میں فوجی افسر نے پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کر سرینگر میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ سامنے آیا ہے، جعلوں مقابلوں کی آڑ میں بھارتی فوج کا بے گناہ لوگوں کا قتل عام ایک عرصے سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی 2023 کو بھارتی فوج نے گاوٴں کرمارہ ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس جعلی مقابلے کا ڈراما رچایا۔

    بھارتی فوج کے مطابق سابق 9 سکھ لائٹ انفنٹری کا گلپور سیکٹر، ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کے نتیجے میں ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی جب کہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس جعلی مقابلے میں مبینہ طور پر گرفتار دہشت گردوں سے ہیروئن، اسلحہ، گولہ بارود، گرینیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی، بھارتی فوج نے اِس جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاوٴں کرمارہ ضلع پونچھ سے ظاہر کیا۔

    اصل حقائق کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس جعلی مقابلے کا ڈراما رچایا، یہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں مالی فائدے کے لیے سرحدی اسمگلروں کو آمادہ کرتی ہیں اور بعد میں جعلی مقابلے کا رنگ دے گر الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتی ہیں۔

    جعلی انکاوٴنٹرز کے ذریعے ان بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بد نام کرنا اور بھارتی فوج کے افسروں کو نوازنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مئی میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مئی میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا

    بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 10 میں سے 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک مکان کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی۔

  • فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 30 برس گزر گئے

    فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 30 برس گزر گئے

    تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن المعروف فرزند کشمیر ڈاکٹرعبدالاحد گورو کی شہادت کو30سال مکمل ہوگئے۔

    ڈاکٹرعبدالاحدگورو24نومبر1939کوسری نگرمیں پیدا ہوئے، وہ پہلے کشمیری سرجن ہیں، انہوں نے 1987میں اوپن ہارٹ سرجری کی، عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے، وہ تمام حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

    ڈاکٹرعبدالاحدگورو نےمتعدد بارحکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالث کا کردار بھی ادا کیا، بھارت ڈاکٹرگورو سے عالمی سطح پر کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی چشم کشائی پر نالاں تھا، نڈر اور بےباک رویے سےباز رکھنے کیلئے ڈاکٹرعبدالاحد گورو پر2بار قاتلانہ حملہ بھی ہوا۔

    آخر کار یکم اپریل1993کو ڈاکٹرعبدالاحد گورو نے جام شہادت نوش کیا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ان کی تشدد زدہ، گولیوں سے چھلنی لاش سرینگر باچپورہ میں پائی گئی، بھارتی فورسزنے ڈاکٹرعبدالاحد گورو کی شہادت کا ملبہ حزب المجاہدین پر ڈالا، تاہم بعد ازاں ایشیا واچ، فزیشن فارہیومن رائٹس کی تحقیقات نے بھارت سرکار کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاکٹرعبدالاحد گورو کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا، سابق بھارتی وزیر وجاہت حبیب اللہ کے مطابق بھارت نے پوری پلاننگ سے ڈاکٹر گورو کو قتل کرایا تھا۔

    سابق بھارتی وزیر کے مطابق ڈاکٹرعبدالاحد گورو کا انتہائی معتبر تشخص بھارتی فورسز کو کھٹکتا تھا،بھارتی فورسز نے زیرحراست مبینہ دہشت گرد ذوالقرنین کو ڈاکٹر گورو کے قتل کے بدلے رہائی کا وعدہ کیا، بعد ازاں دہشت گرد ذوالقرنین کو بھی جعلی مقابلے میں مار دیا گیا۔،

    جنازے پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے ڈاکٹر گورو کے بہنوئی سمیت متعدد افراد شہید ہوئے آج شہید حکمت ڈاکٹرعبدالاحد گورو کی سماجی خدمات ولازوال قربانیوں کو خراج عقیدت کا دن ہے، خدمات کے اعتراف میں کشمیری عوام ڈاکٹرعبدالاحدگورو کو شہید حکمت کے لقب سے یاد کرتی ہے۔

  • بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کردیا، مشعال ملک

    بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کردیا، مشعال ملک

    سری نگر : غیرقانونی طور پر نظربند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی یوم خواتین پر بھارتی افواج کی بربریت اور مظالم پر کڑی تنقید کی ہے۔

    جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر نوجوان لڑکیوں سمیت کشمیری خواتین کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور تشدد کانشانہ بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں چادر و چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال کررہی ہے، اب تک بھارتی افواج کئی ہزار نہتے مردوں کو شہید کرکے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کرچکی ہے اور کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر تاحال لاپتہ ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین چیخ چیخ کر اپنے گم شدہ شوہروں کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں، متعدد کشمیری خواتین کے شوہر شادی کے دوسرے دن سے ہی لاپتہ کردیئے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں کی جارہی ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو درپیش مشکلات اور مصائب دگنا ہو گئے ہیں، جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بن رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کو نہیں فراموش کرنا چاہیے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نصف بیوائوں کی حالت زار پر آواز اٹھائیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے حراست کے دران لاپتہ کردیا ہے۔

  • بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک

    بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک

    احمد آباد: بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں پیرا ملٹری فورس کے اہل کار نے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

    گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں فوجی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    گجرات ہی کے ایک قصبے پور بندر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے مامور فوجیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، جو بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔

    جھگڑے میں آپے سے باہر ایک فوجی اہلکار نے ساتھی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی، پوربندر پولیس نے فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فورس کے اہل کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پوربندر کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اے ایم شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اہل کار ایکٹیو ڈیوٹی پر نہیں تھے، شام کے وقت لڑائی ہوئی جو بڑھ گئی اور AK-47 رائفل سے گولیاں چلائی گئیں، انھوں نے مزید بتایا کہ اہل کار منی پور سے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کا حصہ تھے اور انھیں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPF) کے ساتھ گجرات میں تعینات کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔

    پولیس رپورٹ میں ملزم کی شناخت کانسٹیبل ایس انوچاشِنگ کے طور پر کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت تھوئیبا سنگھ اور جتیندر سنگھ کے ناموں سے ہوئی، جب کہ زخمیوں میں کانسٹیبل چوراجیت اور روہیکانہ شامل ہیں، ان سب کا تعلق منی پور سے بتایا گیا ہے۔