Tag: Indian army

  • بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید دو کشمیری جوان شہید

    بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید دو کشمیری جوان شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی بربریت جاری ہے، مسلح اہلکاروں نے دو مزید نہتے کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ماچھل کے علاقے ٹیکری نار میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    چھاپوں کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مقامی افراد کو ہراساں کرنے کے علاوہ ان کے موبائل فون، اہم دستاویزات اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا اور گھروں میں گھس کر باپردہ خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق قابض بھارتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کا مقصد آزادی کے ان متوالوں کی شناخت کرنا تھا جو تحریک حق خود ارادیت کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

  • بھارت کے فوجی طاقت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے

    بھارت کے فوجی طاقت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے

    ہندوستان نے پھر گیدڑ بھپکیاں دینا شروع کردیں، ہندوتوا جنون میں بھارت اپنی اوقات بھول گیا، سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے دعوے بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں تھیں جو بری طرح ناکام ہوئیں۔

    گلوان میں چین کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا داغ مٹانے کیلئے بھارت نے جتن شروع کردیئے، بھارتی لیڈر اپنی خفت مٹانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔

    کسی بھی قسم کی بے وقوفانہ جارحیت کا جواب پہلے سے بھی بدتر ملے گا، زمینی افواج ہوں یا سمندری وفضائی حدود بھارت نے ہمیشہ منہ کی کھائی، پلوامہ میں ہزیمت ناک شکست کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،

    پاک بحریہ نے ایک بار پھر ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا، یاد رہے کہ جب بھی کسی آبدوز کا سراغ لگا لیا جائے تو وہ ’’ختم ‘‘ تصور کی جا تی ہے۔

    پاکستان فوج نے میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئےاقدامات کئے، پاک بحریہ نے تیسری بار بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا اور بروقت سراغ لگایا، بھارت کی بزدلانہ کوششیں قابل مذمت ہیں۔

  • چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری، ویڈیو وائرل

    چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری، ویڈیو وائرل

    وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کے ساتھ کیا ہوا، اس کی ایک عبرت ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    یہ ویڈیو ایک چینی صحافی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں چینی فوجیوں کو بھارتی سپاہیوں کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کے مطابق چینی فورسز بھارتی فوجیوں کو آنکھوں پر پٹییاں باندھے کہیں لے کر جا رہے ہیں، چینی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال وادی گلوان میں انڈین اور چینی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد کی ہو سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں وادی گلوان میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں انڈیا کے 20 اور چین کے کم از کم 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    جھڑپوں کے دوران چینی افواج نے بھارتی کنٹرول کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا تھا، ان میں گلوان وادی، ہاٹ سپرنگ اور ڈیسپانگ جیسے مقامات شامل تھے۔

    دوسری طرف ایک ٹویٹ میں ’پاکستان ڈیفنس‘ نامی اکاؤنٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی پکڑے گئے انڈین فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کر رہی ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ بھارتی انٹرنیٹ صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد خفت مٹانے کے لیے حسب سابق فیک نیوز اور جعلی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    ٹوئٹر پر اس سلسلے میں ایک تصویر وائرل کی گئی ہے، جس میں بھارتی فوجی چینی فوجیوں کو گرفتار کر رہے ہیں، تاہم انڈین فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے مطابق یہ تصویر دراصل ایک انڈین ڈرامے ’گلوان ویلی‘ سے لی گئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 5 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 5 نوجوان شہید

    سری نگر  :  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ آج صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر اور سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح نوجوانوں نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی۔

    اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج شہید نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کررہی۔

    مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

    مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فوج نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل معمول کی بات بن گئے ہیں تاہم غیور کشمیری اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

  • کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کیلئے مودی سرکار کا نیا حربہ

    کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کیلئے مودی سرکار کا نیا حربہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا نیا حربہ اختیار کرلیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین فوجیوں کو وادی میں تعینات کردیا ہے۔

    آسام رائفلز سے تعلق رکھنے والی خواتین فوجیوں کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تعینات کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی موبائل چیک پوسٹوں پر کی گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین اہلکار نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران بھارتی فورسز کی مدد کرینگی، ساتھ ہی خواتین فوجیوں کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کا کام سونپا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس غیر قانونی اقدام کا مقصد وادی میں جعلی سرچ آپریشن کے دوران خواتین کی جانب سے شدید مزاحمت کو روکنا ہے۔

     

    واضح رہے کہ بھارتی قابض افواج عرصہ دراز سے مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو شہید کرتی چلی آرہی ہے، ان نام نہاد اور جعلی آپریشن کے دوران کشمیری خواتین سراپا احتجاج رہی ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسجد پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسجد پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مزید چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    اس کے علاوہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔ بھارتی فوج کی اس غیر اخلاقی حرکت پر پاکستان نے مسجد پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مسجد پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ حملہ کیا، مسجد پر حملہ نام نہاد سرچ آپریشن کی بنیاد پر کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی آپریشن اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، بھارتی فورسز کی غیر انسانی حرکات اخلاقی پستی کا مظہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کونشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔

  • سری نگر : بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

    نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ آپریشن ضلع کے جان محلہ کے علاقے میں کیا گیا۔ اس حملے کے دوران دوقابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

  • ایل او سی : بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    ایل او سی : بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    راولپنڈی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے 2 فوجی مبصرین کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔

    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، بھاری فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جاسکتی تھیں کیونکہ گاڑیوں کے اوپر واضح الفاظ میں یو  این لکھا ہوا ہے جو کہ دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے  جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔ خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے  جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

  • بھارتی فوج نے ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا

    بھارتی فوج نے ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا

    سری نگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض درندہ صفت بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے اپنی بربریت کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا، خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض بھارتی افواج نے  نام نہاد آپریشن کے نام پر نوجوان کوگولیاں ماریں۔

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں ہفتے کی صبح بھارتی سکیورٹی فورسزکی  فائرنگ سے
    ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    جارحیت پسند بھارتی فوج نے اسی پر بس ہی نہیں کی بلکہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا اور ماضی کی طرح اس ماورائے عدلت قتل کو بھی مسلح مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 218 سے زائد کشمیری شہید کئے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    سری نگر :  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ اقادامات کا سلسلہ جاری ہے،  قابض بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا، سری نگر میں شہید ہونے والے نوجوان کے جسم پر کیمائی ہتھیاروں کے زررات ملے ہیں۔

    متاثرہ نوجوان کی شناخت یسین احمد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ بھارتی فوج کی جانب سے ضلع سرہاما کے ایک گھر میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو شہید کیا جاسکے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

    قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔