Tag: Indian army

  • سری نگر : بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 5 کشمیری شہید

    سری نگر : بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 5 کشمیری شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، 5روز میں شوپیاں میں شہید نوجوانوں کی تعداد14ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید5 کشمیریوں کو شہید کر دیا، جس کے بعد گزشتہ 5روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

    قابض فوج نے شوپیاں کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، صرف شوپیاں میں گزشتہ 5روز میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا یہ تیسراواقعہ ہے، گزشتہ 5روز میں شوپیاں میں فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد14ہوگئی

    قابض بھارتی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو بھی مسمارکردیا، کشمیری عوام بڑی تعداد میں باہرنکل آئے، اور قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، اس دوران بیماری سے روکنے کے لیے ہر ملک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز نے اپنی بربریت سے مزید4کشمیری نوجوان شہید کردیے، ایک روز میں مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والےنوجوانوں کی تعداد9ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا،تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

    بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجوڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد سینکڑوں افراد گھروں سے باہرنکل آئے، مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔
    گذشتہ روز اسی علاقے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا گیاتھا، اس سے قبل ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں پونچھ اور پلواما میں دو بھارتی فوجی افسروں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی۔

    قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، کپواڑہ ، گندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، رامبن ، راجوری ، پونچھ ، کِشتھوڑ ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • بھارتی فوج کی بربریت : تین کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی بربریت : تین کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح تین دن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔

    قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔

    علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شاہراہ بلاک کر شدید احتجاج کیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے اور معصوم تھے جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اس طرح تین روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

  • بھارتی فوجی آپس میں ہی لڑنے لگے، فائرنگ سے دو ہلاک تیسرا زخمی

    بھارتی فوجی آپس میں ہی لڑنے لگے، فائرنگ سے دو ہلاک تیسرا زخمی

    چھتیس گڑھ : بھارتی فوجی ذہنی الجھن، نیند کی کمی اور دباؤ کی وجہ سے نہ صرف خودکشیاں کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہی ساتھیوں کو بھی مار رہے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    بھارتی فوج مسلسل چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے محلوں، مارکیٹوں اور مساجد کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔ اس وجہ سے وادی کشمیر اور جموں و لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔

    بھارتی فوجی بھی اب محاصرے اور کرفیو سے تنگ آچکے ہیں، وہ کشمیر سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 72 کمپنیاں کشمیر میں بے یقینی کی صورتحال کو دیکھ کر واپس آنے کو تیار ہیں، ان حالات میں بھارتی فوجی ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، اور آپس میں ہی جھگڑنا شروع کردیا اور ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے۔

    اسی حوالے سے بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے، نارائن پور گھاٹی کیمپ میں تعینات فوجیوں کے مابین جھگڑے میں ایک جوان نے ساتھی جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے دو جوان ہلاک اور ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق فوجیوں کے مابین تنازعہ معمولی بات پر ہوا تھا جس میں ایک پلاٹون کمانڈر اور ایک حوالدار کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک پلاٹون کمانڈر کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے رائے پور روانہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے میڈیا کے مطابق دراصل معاملہ سی اے ایف نویں بٹالین کا تھا، گذشتہ رات فوجیوں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ بات تلخ کلامی سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور معاملہ اس حد تک ہوگیا کہ ایک جوان نے اپنی سروس رائفل سے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کردی۔

    گولی لگنے کی وجہ سے دو جوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک جوان بری طرح زخمی ہوا ہے، زخمی جوان کو بہتر علاج کے لئے رائے پور ریفر کردیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

    اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے کلگام اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی، محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کاربند ہے، بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کروناوائرس کی زد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کروناوائرس سے متاثر ہے، ظلم چھپانے کیلئے ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیاگیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جیجوٹ گاؤں کا ایک بے گناہ شہری شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی شہری کو فوری طور پر  قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بارہا عالمی برادری کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالز فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی، سفارتکار دفترخارجہ طلب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی، سفارتکار دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سینئربھارتی سفارت کار کی طلبی کے بعد پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ روز ایل اوسی پر بھاری فائرنگ سے پاکستانی شہری زخمی ہوئے تھے۔

    ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال 913 بارسیز فائر کی خلاف وزری کی گئی، بھارت کا سول آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی فوج کی راکھ چھیکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 15سالہ بچی سمیت 4شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 15سالہ بچی سمیت 4شہری زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سیکٹرزپربھاری گولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں 15سالہ بچی سمیت4شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ24گھنٹے میں سیزفائر معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کیں، بھارتی فورسزنےشاردا،شاہ کوٹ اورڈھڈنیال سیکٹرزپربھاری گولہ باری کی اور جان بوجھ کرایل او سی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے چھری اوربسن والی گاؤں کی15سالہ بچی سمیت4شہری زخمی ہوئے ، پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑجواب دیا گیا اور بھارتی چوکیوں کوموثراندارمیں نشانہ بنایا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ امسال بھارتی فوج ایل اوسی پر708 بار اشتعال انگیزیاں کرچکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 2شہری شہیداور40 زخمی ہوئے۔

    گذشتہ روز پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے مار گرا دیا ہے۔ پاک فوج کے ادارے نے کہا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

    اس سے قبل مارچ میں بھارتی فوج نےایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 20سالہ سپاہی واجدعلی شہید ہوگیا تھا۔

  • کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 199 روز ہوگئے، متعدد نوجوان گرفتار

    کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 199 روز ہوگئے، متعدد نوجوان گرفتار

    سری نگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو 199روز سے دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی بنا رکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اوران پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 199 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی لے کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، لوگوں کو بیمار حریت رہنما علی گیلانی سے ملاقات سے روک دیا گیا، علی گیلانی کے گھر پر اضافی فورسز اہلکار تعینات کردئیے گئے، علی گیلانی طویل عرصے سے گھر میں نظربند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    وادی میں کشمیری گھروں میں قید ہیں، اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ شدید سردی نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں سے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں چھین لیں۔

    بھارتی ظلم کے آگے سینہ سپر کشمیری نوجوان مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کیلئے بھارتی حکومت وادی میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کرے گی۔

    علاوہ ازیں چیئرمین کشمیر کونسل ای ایو علی رضاسید نے برسلز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدائے کشمیر افضل گرو اور مقبول بٹ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی، بھارتی حکومت دونوں شہدا کے اجساد کو ورثا کے حوالے کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے۔

  • بھارتی فوج میں افسران کی قلت پڑگئی

    بھارتی فوج میں افسران کی قلت پڑگئی

    نئی دہلی : بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت کےلیے مرغوب نہیں ہورہے، نئے بھارتی آرمی چیف نے فوج میں افسران کی کمی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکند نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوج میں افسران کی کمی ہے جبکہ برّی فوج میں بحری اور فضائی افواج سے زیادہ افسران کی کمی ہے۔

    آرمی چیف جنرل منوج موکند نرونے نے کہا کہ انڈین فوج میں افسران کی کمی اب بھی برقرار ہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت تقریبا 7400 افسران کی کمی ہے یعنی انڈین فوج میں لیفٹیننٹ یا اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے جتنے افسران کی ضرورت ہے وہ موجود نہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انڈیا کی بحری اور فضائی افواج میں بھی افسران کی کمی ہے تاہم بّری فوج میں افسران کی کمی اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت کے بے تحاشا مثبت اقدامات کے باوجود بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت کے لیے مرغوب ہی نہیں ہورہے۔

    بھارتی فوج گزشتہ 4 سال سے مختلف ریاستوں میں بھرتی کیمپس قائم کر رہی ہے جہاں عوام کو فوج میں مہیا سہولیات اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے اس کے باوجود کوئی خاص کامیبابی دیکھنے میں نہیں آئی۔

    ماہرین کے مطابق قابلیت اور صلاحیت رکھنے والے افراد فوج میں بھرتی ہی نہیں ہونا چاہتے۔