Tag: Indian army

  • افواج پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، شاہ محمود قریشی

    افواج پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، افواج پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
    بھارت ایک مخمصے میں پھنس چکا ہے اور اس سے نکلنے کیلئے بہانے تلاش کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، آزاد کشمیر میں خواتین اور بچوں سمیت300کے قریب نہتے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن27 فروری کو مت بھولیے گا، ہم پرُ امن لوگ ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    لائن آف کنٹرول افواج پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے، مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، بھارت ایک مخمصے میں پھنس چکا ہے وہ اب بہانے تلاش کررہا ہے۔

    بھارت اپنی اندرورنی صورتحال کے باعث کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کو کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دنیا کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھر پور جواب

    شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی افواج تیار ہیں، ہر جارحیت کا بروقت اور مناسب جواب دیا جائے گا کیونکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • بھارتی فوج کشمیری خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنارہی ہے، لرزہ خیز انکشاف

    بھارتی فوج کشمیری خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنارہی ہے، لرزہ خیز انکشاف

    لندن : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے لرزہ خیزمظالم سامنے آگئے، برطانوی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ وادی میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، سترفیصد آبادی مسلسل تشددسے ذہنی مریض بن چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے گھناؤنے اورانسانیت سوزمظالم سے برطانوی اخبارنے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، پوری آبادی ذہنی اورجسمانی زیادتیوں کا شکارہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کشمیری بھارتی فورسزکی زیادتیوں سےماؤں،بہنوں کوبچانےسےقاصرہیں، بھارتی فوجی گرفتارکشمیری نوجوانوں پربدترین تشدد اورزیادتی کرتے ہیں۔

    برطانوی اخبار کا کہنا تھا مقبوضہ وادی کی سترفیصد آبادی مسلسل تشددسے ذہنی مریض بن چکی ہے اور سازش کے تحت کشمیریوں کومنشیات کا عادی بنایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں :   بھارتی فوج کشمیری خواتین کی عصمت دری کوجنگی حربے کے طورپراستعمال کررہی ہے

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رویےمیں 5اگست کے بعدشدت آئی ہے ، وادی میں نوےکی دہائی کی طرح محاصرے کے دوران مردوں کوکھلے مقام پرلے جایا جاتا ہے۔مردوں سے تفتیشی مراکز اور خواتین کوگھروں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    گذشتہ روز  انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے، مقبوضہ وادی میں آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لئے بھارتی فورسز خواتین کو نشانہ بناتی ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کی عصمت دری کرنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزا نہیں دی جاتی، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آرمڈ فورسزاسپشل ایکٹ کے تحت بھارتی فوج کو غیر معمولی اختیارات دئیے گئے ہیں، کالے قانون کے تحت بھارتی فوجیوں کو ہر قسم کے مقدمے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

  • بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے

    بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے

    سری نگر :  جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل اوسی پراینٹی گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر اسرائیلی ساختہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسرائیل سے حاصل کئے گئے 240  میزائل اور بارہ لانچر وصول کرلئے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے اکتوبر میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جورا، شاہ کوٹ،نوسیری سیکٹر میں حالیہ سیز فائر خلاف ورزیوں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا بتایا گیا بھارت نے شہری آبادی پر 122اور155 ایم ایم کے بھاری گولے داغے۔

    خیال رہے بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 240 اسپائک میزائلوں کے حصول کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، میزائل کو بالاکوٹ آپریشن کے بعد حاصل کیا گیا تھا جب رواں سال فروری میں بھارت نے پاکستان میں جیش دہشت گردی کے کیمپوں پر حملہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 115واں روز، وادی میں زندگی سسکنے لگی

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں اورکرفیوکوایک سوپندرہ روز ہوگئے ہیں، معمول کی زندگی مفلوج ہے اورمعیشت تباہ ہوگئی ہے ، پانچ اگست کے بعد ایک سوستترکشمیری سیاستدانوں کوگرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے اور تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکزپرتالے ہیں، بھارتی فورسزنے گزشتہ روزپلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 92 واں روز، قابض فوج نے متعدد نوجوان گرفتار کرلیے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 92 واں روز، قابض فوج نے متعدد نوجوان گرفتار کرلیے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اورلاک ڈاؤن کو بانوے روز ہوگئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ساڑھے چارسو کشمیری صحافیوں، وکلا اور تاجروں پر وادی سے باہر جانے پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکاری کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 92ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں انٹرنیٹ،،موبائل سروس بند،ٹرانسپورٹ معطل،تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،دکانیں بدستور بند ہیں۔

    بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن نے کشمیر جنت نظیر کا حسن گہنا دیا۔

    کشمیری نوجوان، بچے، بزرگ اورخواتین اپنے لہو سے آزادی کی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں۔ بانوے روز سے کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    کاروباری مراکز کی مسلسل بندش نے کشمیریوں کے روزگار تباہ کردئیے۔ صرف آئی ٹی کے شعبے میں پچیس ہزارافراد بیروزگارہوچکے ہیں۔ بھارتی فورسز گھر گھر تلاشی کے بہانے چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہیں۔

    مختلف علاقوں کے محاصرے اور چھاپوں کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ساڑھے چارسو افراد کے کشمیر سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں صحافی، وکلاء اور تاجر شامل ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر سنگین نوعیت اختیار کرچکا، عالمی برادری نے  ذمہ داری پوری نہیں کی، عارف علوی

    مسئلہ کشمیر سنگین نوعیت اختیار کرچکا، عالمی برادری نے ذمہ داری پوری نہیں کی، عارف علوی

    اسلام ۤباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے، تنازع کے حل کی طرف جانا ہوگا، عالمی برادری نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، مودی نے بھارت میں نسل پرستی کی آگ خود لگائی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ۤباد میں قومی پارلیمنٹیرین کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے5اگست کو غیرقانونی، غیراخلاقی اور غیرانسانی اقدام اٹھایا۔

    مودی نے بھارت میں نسل پرستی کی آگ خود لگائی، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اسی ہندو تعصب کو بھانپ کرالگ مملکت بنانے کا تہیہ کیا تھا۔

    جواہر لعل نہرو نے اقوام متحدہ میں کشمیر میں استصواب رائے کرانے کا وعدہ کیا تھا، بھارت آج اپنی ہی تاریخ سے جنگ کررہا ہے، بھارت نے آسام میں لاکھوں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کردیا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت میں کوئی کشمیر کی بات کرے تو اس کا جینا حرام کردیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے کوشاں ہیں،۔

    کشمیریوں کے جذبہ حریت کو طاقت کے زور پرنہیں دبایا جاسکتا، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کیں، کشمیر کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے، تنازع کے حل کی طرف جانا ہوگا۔

    صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں تحقیقاتی کمیشن بھیجے، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شخص موبائل فون کے ذریعے بھارتی مظالم دنیا تک پہنچائے۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، اگست میں16کشمیریوں کو شہید کیا گیا

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، اگست میں16کشمیریوں کو شہید کیا گیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے کرفیو کے دوران سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے شدید زخمی کیا، اب تک پانچ ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے5 اگست کے بعد سے مظالم کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

    ایک ماہ کے دوران قابض فورسز نے سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، فائرنگ اور شیلنگ سے تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے جبکہ اٹھائیس روز گزرنے کے باجود کرفیو نہیں ہٹایا جاسکا۔

    فائرنگ، شیلنگ، پیلٹ گن کے استعمال اور گھروں پر چھاپوں سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    وادی میں مسلسل کرفیو کو ایک ماہ ہونے والا ہے۔ اسکول اور تجارتی مراکز بند ہیں، جس کے باعث کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے۔ کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے، کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ اگست میں سولہ کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرامن احتجاج کرنے والوں کو فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین سو چھیاسٹھ کشمیری زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ایک ماہ کے دوران حریت قیادت سمیت پانچ ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتےہوئے بھارتی فوج نے چودہ خواتین کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اکتیس مکانات مسمار کردئیے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے، فائرنگ سے تین شہری زخمی اور تین گھر تباہ ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

    بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوئے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے45سال کے عبدالجلیل اور تین سالہ نوشین شہید ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے3شہری زخمی ہوئے اور گولہ باری سے تین گھر تباہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، دو شہری شہید

    یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

  • بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکر

    بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکر

    واشنگٹن : امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کوری بوکر نے کہا ہے کہ بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، چاہتے ہیں کہ کشمیرمیں حق خودارادیت پر آفاقی جمہوری اصول کی پاسداری ہو۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرکوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔

    کشمیر میں حق خودارادیت پر آفاقی جمہوری اصول کی پاسداری ہو، جمہوری ممالک عالمگیرجمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔

    سینیٹر کوری بوکر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، امریکا میں دس لاکھ پاکستانی کمیونٹی محب وطن امریکی ہیں۔

    امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سترہواں روز

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ملک کیلئےخدمات قابل قدر ہیں، پاکستانی کمیونٹی نفرت اور تعصب کےخلاف ہمیشہ کھڑی نظرآتی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن میں گولیاں ماری گئیں۔ وادی میں بچوں کوزبردستی اسکول بھیجنے کیلئے بھی والدین پر بھی دباؤ ڈالاجارہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی، فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی، فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    بارہ مولا : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی، وادی میں بچوں کو زبردستی اسکول بھیجنے کیلئے بھی والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی جاری ہے، وادی میں ظلم کے اندھیرے کم نہ ہوسکے۔

    بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن میں گولیاں ماری گئیں۔

    اس کے علاوہ وادی میں بچوں کو زبردستی اسکول بھیجنے کیلئے بھی والدین پر دباؤ ڈالاجارہا ہے۔ سری نگر میں چھاپوں کے دوران تیس سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار کیے گئے جیل بنی وادی میں بچوں کو زبردستی اسکول بھیجنے کیلئے والدین پر دباؤ ہے۔

    والدین نے بندوقوں کے سائے میں بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا، وادی میں سترہ روز سے جاری کرفیو سے کھانے پینے کی چیزوں کاشدید بحران پیدا ہوگیا۔ دواؤں کی بھی قلت ہے۔ ٹی وی نشریات، لینڈلائن ،موبائل اورانٹرنیٹ بند ہے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں مظاہرین نے پاکستان کا پرچم تھام کر گو انڈیا گو کے نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے پیلیٹ گن سے فائرنگ کی جس سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات تاحال جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

    پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پرنعرے لگائے۔ سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظہارین پر لاٹھی، گولی، پیلیٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

     کشمیر میں قابض بھارت نے ظلم کا ہرحربہ استعمال کرلیا لیکن کشمیریوں کی آواز دبانے میں اب تک بری طرح ناکام ہے۔ کرفیو اور کڑی پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوان پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پر گو انڈیا گو کے نعرے لگارہے ہیں۔

    کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا مطالبہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

    میڈیا کا بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ، لینڈ لائن فون اور ٹی وی نشریات کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بلاجواز ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ وادی کی جیلوں میں جگہ کم پڑگئی۔ سیکڑوں کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ وادی سے باہرمنتقل کردیا گیا۔